Tag: سچی محبت

  • سچی محبت سے متعلق ریکھا کی برسوں بعد لب کشائی

    سچی محبت سے متعلق ریکھا کی برسوں بعد لب کشائی

    ریکھا نے بالآخر سالوں بعد خاموشی توڑتے ہوئے سچی محبت کے حوالے لب کشائی کی ہے اور یہ کیسی ہونی چاہیے اس پر بھی اظہار خیال کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ریکھا نے حال ہی میں گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں انھوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا، شو کی تازہ ترین قسط میں ریکھا نے اپنی ’حس مزاح‘ سے سامعین کو مسحور کردیا۔

    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ نے اپنے کیریئر، اداکاری کے بارے میں بات کی، کپل شرما نے ان سے محبت کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا تو ریکھا نے فوری جواب دیا اور کہا کہ اگر کسی کی محبت سچی ہے تو ایک شخص سے محبت کرنا ہی کافی ہے۔

    ریکھا نے فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    شو کے دوران میزبان کپل شرما نے ازراہِ مذاق کہا کہ شاعروں نے انھیں محبت کے موضوع پر الجھا دیا ہے، کوئی کہتا ہے محبت کئی بار ہوتی ہے، کوئی کہتا ہے محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی، تو ریکھا اس بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

    ریکھا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال سے اگر صحیح آدمی ہو تو ایک ہی بار محبت کافی ہے! کتنی بار، کتنے آدمی کریں گے؟‘‘

    ورسٹائل اداکارہ نے کہا کہ میرا تجربہ یہ ہے، میں اپنی بات کر سکتی ہوں، سب سے پہلے تو میں سب چیزوں سے پیار کرتی ہوں۔ کام سے، میرے دوستوں سے، دنیا سے، فطرت سے لیکن سب سے زیاد میں پیار کرتی ہوں خود سے، ان کی اس بات پر سامعین نے انھیں خوب داد دی۔

    https://urdu.arynews.tv/jaya-bachchan-once-furiously-slapped-rekha/

  • سچی محبت: ساتھ جینے مرنے کا وعدہ وفا ہوگیا

    سچی محبت: ساتھ جینے مرنے کا وعدہ وفا ہوگیا

    اوہائیو: امریکا میں معمر جوڑے نے ثابت کردیا کہ محبت آج بھی زندہ ہے، ایک ساتھ دنیائے فانی سے رخصت ہوکر نئی اور انوکھی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ضعیف العمر جوڑے کا 64 سالہ محبت کا سفر ایک ساتھ ہاتھ تھامے ختم ہوگیا۔ دونوں جوڑے نے ساتھ جینے اور مرنے کا وعدہ پورا کردیا۔ سفررخصت کے دوران بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑ کر شادی شدہ جوڑے کے لیے عظیم مثال قائم کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی زندگی کے آخری دن گنے والے جوڑے نے موت کو قریب دیکھتے ہی اپنے بستر بھی ساتھ جوڑ لیے تھے، دونوں کی وفات کے درمیان 4 گھنٹے کا وقفہ تھا۔

    88 سالہ بل اسکارفرت اپنی 85 سالہ بیوی نیسی کے ہمراہ ریاست اوہائیو کے شہر ووسٹر میں ایک اولڈ ہوم میں رہتے تھے تاہم ان کی کوئی اولاد نہیں تھی البتہ بل اسکارفرت کے 12 بہن بھائی تھے جن کے اپنی بہت ساری اولادیں ہیں۔

    معمر جوڑے کی وفات کے بعد 2 جنوری کو مقامی چرچ ’میری کیتھولک چرچ‘ میں آخری رسومات ادا کی گئیں جہاں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں سے 200 افراد انہیں کے خاندان سے تھے۔ یہ وہی چرچ ہے جہاں مذکورہ جوڑا شادی کے بعد سے ہی عبادات کی غرض سے یہاں کا رخ کرتا تھا۔

    بل اسکارفرت پیشے کے اعتبار سے ایک مزدور تھے جبکہ بیوی ایک بینکر تھی۔