Tag: سڈنی ٹیسٹ

  • ’اوئے کونسٹاس شاٹس نہیں لگ رہے کیا؟‘ یشسوی جیسوال کی ویڈیو وائرل

    ’اوئے کونسٹاس شاٹس نہیں لگ رہے کیا؟‘ یشسوی جیسوال کی ویڈیو وائرل

    بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کی آسٹریلوی بیٹر سیم کونسٹاس کا ہندی میں مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے میلبرن ٹیسٹ میں ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کی اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جم کر پٹائی کی۔

    جسپریت بمراہ کے اوور میں کونسٹاس کی پٹائی دیکھ کر ویرات کوہلی جان بوجھ کر کونسٹاس سے ٹکرائے اور ان سے تلخ جملوں کا تبادلہ کیا۔

    گزشتہ روز آسٹریلوی اننگز کی شروعات ہوئی تو عثمان خواجہ ریڈی نہیں تھی بمراہ نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ گیند کھیلو جو کونسٹاس کو برا لگ گیا اور انہوں نے بمراہ سے کچھ کہا جس پر دونوں میں گرما گرمی ہوئی اور امپائر نے صلح کروائی۔

    بمراہ نے اسی گیند پر عثمان خواجہ کو پویلین کی راہ دکھائی اور نان اسٹرائیکر پر کھڑے کونسٹاس کی جانب سے جاکر کھڑے ہوگئے۔

    سڈنی ٹیسٹ میں آج پھر کونسٹاس نے بمراہ کی گیند پر اسکوپ کیا جس پر بمراہ نے ان کا مذاق اڑایا اور کہنے لگے کہ ’یہ 10ویں نمبر کے بیٹر کی طرح کھیل رہا ہے۔‘

    تاہم یشسوی جیسوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سلپ میں کھڑے ہیں اور کونسٹاس سے کہہ رہے ہیں کہ ’اوئے کونسٹاس شاٹس نہیں لگ رہے کیا؟‘

    اس ویڈیو کو کمنٹری باکس میں موجود عرفان پٹھان نے خوشی کا اظہار کیا۔

    علاوہ ازیں محمد سراج کی گیند پر جیسوال نے ہی گلی میں کیچ پکڑ کر کونسٹاس کی اننگ کا خاتمہ کیا۔

  • ودیا بالن، روہت شرما کی حمایت میں پوسٹ کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں

    ودیا بالن، روہت شرما کی حمایت میں پوسٹ کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کپتان روہت شرما کی حمایت میں پوسٹ کی تو انہیں نٹیزنز  تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی حالیہ کارکردگی اور آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، روہت کو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے سڈنی ٹیسٹ میں بھی ڈراپ کیا گیا اور کپتانی فرائض بمراہ انجام دے رہے ہیں۔

    روہت شرما کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

    تاہم روہت شرما نے آج سڈنی ٹیسٹ میں لنچ کے وقفے کے دوران ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ جو لیپ ٹاپ اور مائیک لے کر بیٹھے ہوتے ہیں یہ ہمیں نہیں بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے ہم اس کھیل کا کافی عرصے سے حصہ ہیں ہمارے پاس بھی دماغ ہے۔

    ودیا بالن

    روہت شرما کو ڈراپ کرکے اسکواڈ میں شمبھن گل کو شامل کیا گیا تاہم اس اعلان کے بعد اداکار و سابق کرکٹر ان کی حمایت میں سامنے آئے۔

    بالی ووڈ اداکار فرحان اختر، نوجوت سنگھ سدھو، سریش رائنا نے شرما کی بھارتی ٹیم کے لیے خدمات پر ان کی تعریف کی۔

    اسی اثنا میں اداکارہ ودیا بالن روہت شرما کی تعریف کرنے آئیں تو ٹرول ہوگئیں۔

    ودیا بالن نے لکھا کہ ’روہت شرما ایک سپر اسٹار ! ایک وقفہ لینے اور اپنی سانسوں کو پکڑنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کے لیے احترام ہے۔‘

    گوکہ ودیا بالن کی پوسٹ کے متن میں کوئی غلطی تو نہیں ہے لیکن مبینہ پوسٹ کے اسکرین شاٹ گردش کرنے لگے جہاں نٹیزنز نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے واٹس ایپ کے ’ٹیکسٹ‘ کا اسکرین شاٹٓ شیئر کیا ہے جو اس سے پہلے ’روہت کی پی آر ٹیم‘ سے موصول ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

    ودیا بالن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے جو وائرل ہوگئے۔

  • ’یہ 10ویں نمبر کے بیٹر کی طرح کھیل رہا ہے‘ بمراہ نے کونسٹاس کا مذاق اُڑا دیا

    ’یہ 10ویں نمبر کے بیٹر کی طرح کھیل رہا ہے‘ بمراہ نے کونسٹاس کا مذاق اُڑا دیا

    بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ نے آسٹریلوی اوپنر بیٹر سیم کونسٹاس کا مذاق اڑا دیا۔

    آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے میلبرن ٹیسٹ میں ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کی اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جم کر پٹائی کی۔

    جسپریت بمراہ کے اوور میں کونسٹاس کی پٹائی دیکھ کر ویرات کوہلی جان بوجھ کر کونسٹاس سے ٹکرائے اور ان سے تلخ جملوں کا تبادلہ کیا۔

    گزشتہ روز آسٹریلوی اننگز کی شروعات ہوئی تو عثمان خواجہ ریڈی نہیں تھی بمراہ نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ گیند کھیلو جو کونسٹاس کو برا لگ گیا اور انہوں نے بمراہ سے کچھ کہا جس پر دونوں میں گرما گرمی ہوئی اور امپائر نے صلح کروائی۔

    یہ پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: جسپریت بمراہ اچانک اسپتال پہنچ گئے

    بمراہ نے اسی گیند پر عثمان خواجہ کو پویلین کی راہ دکھائی اور نان اسٹرائیکر پر کھڑے کونسٹاس کی جانب سے جاکر کھڑے ہوگئے۔

    سڈنی ٹیسٹ میں آج پھر کونسٹاس نے بمراہ کی گیند پر اسکوپ کیا جس پر بمراہ نے ان کا مذاق اڑایا اور کہنے لگے کہ ’یہ 10ویں نمبر کے بیٹر کی طرح کھیل رہا ہے۔‘

    ویرات کوہلی بھی کونسٹاس کو پریشان کرنے کے لیے یہ کہتے دکھائی دیے ’بمراہ، یہ آپ کی وکٹ ہے۔‘

    واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوئی جواب میں آسٹریلیا بھی پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنالیے ہیں اور ان کی لیڈ 145 رنز ہوگئی ہے۔

  • سڈنی ٹیسٹ: جسپریت بمراہ اچانک اسپتال پہنچ گئے

    سڈنی ٹیسٹ: جسپریت بمراہ اچانک اسپتال پہنچ گئے

    بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے دن لنچ کے بعد انجری کے اسکین کے لیے سڈنی گراؤنڈ سے اسپتال کے لیے روانہ ہوئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پانچ میچوں میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں، وہ کھانے کے وقفے کے بعد انجری کے سبب اسکین کروانے اسپتال روانہ ہوئے۔

    بمراہ کی انجری سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسپریت بمرا کو کمر کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے وہ ایک گھنٹے تک میدان میں بھی نہیں آئے۔

    جسپریت بمراہ سڈنی ٹیسٹ میں مزید بولنگ کریں گے یا نہیں اس سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    تاہم بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بمراہ اگر دوسری اننگز میں بولنگ کرنے کے لیے فٹ نہیں ہیں تو بھارت کے لیے مشکل پیش آسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ بمراہ نے مارنس لبوشین کو صبح کے سیشن میں آؤٹ کیا اور سیریز میں 13.06 کی اوسط سے 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر اور گواسکر سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے، بھارت کو سیریز برابر کرنے کے لیے سڈنی ٹیسٹ جیتنا لازمی ہے۔

    روہت شرما کو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ان کی جگہ بمراہ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، جسپریت بمراہ کی قیادت میں بھارت نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

  • رشبھ پنت کا چھکا، سیڑھی لگا کر گیند اتارنا پڑ گئی، ویڈیو وائرل

    رشبھ پنت کا چھکا، سیڑھی لگا کر گیند اتارنا پڑ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے چھکا لگایا اور گیند کو اتارنے کے لیے گراؤنڈ اسٹاف کو سیڑھی لگانا پڑی۔

    سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 9 رنز بنالیے ہیں۔

    عثمان خواجہ 2 رنز پر بمراہ کا نشانہ بنے، کونسٹاس 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    تاہم بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ویرات کوہلی 17 اور رویندرا جڈیجا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول 4، یشسول جیسوال 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    رشبھ پنت 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان جسپریت بمراہ نے 22 رنزبنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک تین اور پیٹ کمنز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم سوشل میڈیا پر رشبھ پنت کے چھکے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    بھاتی وکٹ کیپر بیٹر نے کریز سے آگے نکل کر ویسٹر کو اسٹریٹ پر چھکا رسید کیا اورگیند اتارنے کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ کو سیڑھی کا استعمال کرنا پڑا کیونکہ گیند سائیڈ اسکرین کی جانب پھنس گئی تھی۔

  • جسپریت بمراہ اور کونسٹاس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

    جسپریت بمراہ اور کونسٹاس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

    سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ اور آسٹریلوی اوپنر کونسٹاس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    میلبرن ٹیسٹ میں کونسٹاس نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جم کر دھلائی کی تھی جس کے بعد ویرات کوہلی ان سے جان بوجھ کر ٹکرائے تھے اور دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری بھی ہوئی تھی جس کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے بھی ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں جوکر کہہ دیا تھا۔

    تاہم سڈنی ٹیسٹ میں بھی ایسا ہی کچھ منظر دیکھنے میں آیا جب عثمان خواجہ کو آؤٹ کرنے کے بعد بمراہ جشن مناتے ہوئے کونسٹاس کی جانب سے گئے اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد امپائر نے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کردیا۔

    اس سے قبل بمراہ گیند کروانے کے لیے تیار تھے لیکن عثمان خواجہ ریڈی نہیں تھے، بمراہ نے ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلو، جب فاسٹ بولر نے دوبارہ اشارہ کیا تو کونسٹاس کو برا لگ گیا اور وہ بمراہ کو باتیں سنانے لگے جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی۔

    بمراہ نے پھر اسی گیند پر عثمان خواجہ کو آؤٹ کردیا اور کونسٹاس کی جانب سے جاکر وکٹ لینے کا جشن منایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کونسٹاس نے جسپریت بمراہ کو اننگز کی پہلی ہی گیند پر باؤنڈری لگائی تھی۔

    یاد رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 9 رنز بنالیے ہیں، سیم کونسٹاس 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • سڈنی ٹیسٹ: بھارتی بلے باز پھر ناکام، پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر

    سڈنی ٹیسٹ: بھارتی بلے باز پھر ناکام، پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر

    سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف بھارتی بلے باز پھر ناکام ہو گئے اور پہلی اننگ میں پوری ٹیم صرف 185 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان گواسکر بارڈر ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ سڈنی میں شروع ہو چکا ہے لیکن بھارتی بلے باز یہاں بھی ناکام رہے ہیں اور پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے۔

    خراب فارم اور ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد سڈنی ٹیسٹ سے کپتان روہت شرما کو ڈراپ کیا گیا اور ان کی جگہ جسپرت بمراہ قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بلے باز ان کی توقعات پر پورا نہیں اترے۔

    بھارت کی جانب سے کوئی ایک بیٹر نصف سنچری بھی اسکور نہ کر سکا۔ رشبھ پنت 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ رویندرا جڈیجہ 26، کپتان جسپرت بمراہ  22 رنز ہی بنا سکے۔ روہت شرما کی جگہ لینے والے شبھمن گل بھی ناکام رہے اور صرف 20 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز نے 2 اور ناتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پانچ میچوں کی سیریز میں ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ آسٹریلیا کو دو، ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔ بھارت کو واحد فتح سیریز کے اولین ٹیسٹ میچ میں ملی تھی اور اس میں بھی جسپرت بمراہ نے ہی قیادت کی تھی۔

    سڈنی ٹیسٹ میں شکست سے بھارتی ٹیم نہ صرف سیریز گنوا دے گی بلکہ آئندہ برس ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے بھی باہر ہو جائے گی۔

    اس میچ میں جیت سے بھارت سیریز بچانے کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھے گی، تاہم اس کے لیے اسے اگلے ماہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے نتیجے پر انحصار کرنا پڑے گا۔ آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ ہارنے کے باوجود سری لنکا سے ایک میچ جیت کر بھارت کا پتہ صاف کر دے گا۔

  • بھارت، آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ سے قبل ہی سنسنی پھیل گئی

    بھارت، آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ سے قبل ہی سنسنی پھیل گئی

    بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آخری اور اہم ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو رہا ہے لیکن آغاز سے قبل ہی سنسنی پھیل چکی ہے۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر، گواسکر ٹرافی کا آخری ٹیسٹ کل سے سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز میں میزبان کینگروز کو دو ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے اور گزشتہ میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میں جانے کا راستہ بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

    سیریز کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما کی خراب بیٹنگ پرفارمنس نے بھی ٹیم کے لیے دہری مشکلات پیدا کر دی ہیں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل یہ سنسنی پھیل گئی ہے کہ روہت شرما سڈنی ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں۔

    حالیہ تین ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنانے والے روہت شرما کے کیریئر سے متعلق ہر کوئی جانے کو بے قرار ہے تاہم جب گزشتہ روز بھارتی کوچ گوتم گمبھیر سے روہت شرما کے سڈنی ٹیسٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے سوال کا کوئی واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ یہاں خود موجود ہے، یہ کافی ہے، حتمی الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھنے کے بعد کریں گے۔

    برسبین ٹیسٹ سے پہلے بھی روہت کی جگہ شبھمن گل نے پریس کانفرنس کی تھی۔ اس بار بھی وہ ٹریننگ کے لیے موجود ضرور تھے لیکن نیوز کانفرنس کے لیے نہیں آئے۔
    گوتم گمبھیر کے پراسرار رویے، گول مول جواب، ڈریسنگ روم میں نام لیے بغیر اہم کھلاڑیوں کی سرزنش کے بعد سڈنی ٹیسٹ میں روہت شرما کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کو آئندہ برس ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے سڈنی ٹیسٹ جیتنا لازمی ہے۔ ہار یا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر بھارت کو فائنل سے باہر ہونا یقینی ہے تاہم جیت کے باوجود اس کو آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔

    جنوبی افریقہ پہلے ہی پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rohit-sharma-his-wife-retika-and-gawaskar/

  • بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

    بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

    بھارت کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔

    بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کمر کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے سبب ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    مچل اسٹارک کو چوتھے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے بولنگ کی تھی۔

    واضح رہے جکہ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو  184 رنز سے شکست دے دی۔

    یہ پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا، انڈیا کی چیمپئن شپ فائنل میں رسائی مشکل

    340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

  • کپتان شان مسعود نے بابر اعظم سے بڑی اننگز کھیلنے کی امید لگالی

    کپتان شان مسعود نے بابر اعظم سے بڑی اننگز کھیلنے کی امید لگالی

    پاکستان کے موجودہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے سابق کپتان بابر اعظم سے سڈنی ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلنے کی امیدیں لگالیں.

    تفصیلات کے مطابق سیریز کے آخری ٹیسٹ سے قبل پاکستان کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے بابر اعظم سڈنی ٹیسٹ میں ایک بڑی اننگز کھیلیں گے۔ بابر ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کے حوالے سے بالکل بھی تحفظات نہیں ہیں۔

    ٹیسٹ کپتان نے ون ڈے کے نمبر ون بیٹر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انھوں نے میلبرن ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسری اننگز سے بابر کو اعتماد ملا ہوگا، کبھی کبھار صرف رنز ہی نہیں دیکھے جاتے بلکہ یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے حریف کس طرح کی کوالٹی بولنگ کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اہم کھلاڑی تین سال سے تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ورک لوڈ سے فٹنس مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    شان نے کہا کہ نئے پلیئرز خرم شہزاد، عامر جمال کو موقع دیا گیا جبکہ میر حمزہ کی واپسی ہوئی، دیگر شعبوں میں بھی ڈومیسٹک میں بہترین پرفارم کرنے والوں کو موقع دینا ہوگا، نئے کھلاڑیوں کے آنے سے اہم کھلاڑیوں کو آرام ملے گا۔

    میلبرن ٹیسٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں کئی بار جیت کے موقع ملے لیکن ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ ٹیم نے اچھی کوشش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی فیل بھی ہوں گے، کبھی غلطیاں بھی ہوں گی۔ تھوڑا ہمیں بھی صبر کرنا ہوگا اسٹیک ہولڈر کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہمیں بہتری کیلئے سپورٹ بھی کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کل 3 جنوری سے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سڈنی میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کا بہتر اختتام کرنے کی خواہاں ہوگی۔