Tag: سڑک

  • شہباز شریف بلوچستان میں‌ موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، مگر ان کے دور میں بنے گی نہیں، مفتاح اسماعیل

    شہباز شریف بلوچستان میں‌ موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، مگر ان کے دور میں بنے گی نہیں، مفتاح اسماعیل

    عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں بلوچستان میں سڑک مکمل نہیں ہو سکے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یقین سے کہتا ہوں شہباز شریف دور میں بلوچستان کی سڑک پر کام مکمل نہیں ہوگا۔ وہ سڑک کا افتتاح ضرور کر دینگے لیکن اپنے دور میں سڑک مکمل ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم لیوی لگا رہی ہے۔ بلوچستان کا بہانا بنا کر ٹیکس بڑھانے اچھی بات نہیں ہے۔ سڑک دوسرے پیسوں سے بھی بن سکتی تھی۔ حکومت چاہتی تو اپنے پیسوں سے بھی بلوچستان میں سڑکیں بنا سکتی تھی۔

    رہنما عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے پنجاب میں 8 واں موٹر وے بنایا، لیکن سندھ اور بلوچستان میں بنانا ضروری نہیں سمجھا۔ اس نے اب تک جتنے بھی موٹر وے بنائے تو اس کے لیے لیوی کی ضرورت نہیں پڑی لیکن بلوچستان میں موٹر وے بنانے کے لیے لیوی لگانا پڑے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑک بنانے کا بہانا بنایاگیا ہے اس پر ابھی کوئی کام نہیں ہوا۔ حکومت بلوچستان کے لیے سنجیدہ ہوتی تو رہنما وہاں مسائل حل کرنے جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کبھی بھی مسلم لیگ ن کی ترجیح نہیں رہا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کینال ایشو پر کہا کہ یہ معاملہ ٹیکنیکل سے زیادہ اعتماد کا بن گیا ہے۔ فریقین میں اعتماد کا فقدان ہے کہ کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا پانی نہ لے لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ چولستان میں فارمنگ کے لیے سیلاب کا پانی استعمال کیا جائے گا جب کہ سندھ کو خدشہ ہے کہ سیلاب ہر سال تو نہیں آتا، اس لیے ان کا پانی کاٹا جائے گا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ قوم پرست جماعتوں نے احتجاج کیا ہے تو پی پی کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/omar-ayub-balouchistan-fund/

  • بھارت: نماز عید سڑک پر ادا کرنے والوں کو دھمکی

    بھارت: نماز عید سڑک پر ادا کرنے والوں کو دھمکی

    بھارت میں ہندو انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں کیلیے نماز عید کی ادائیگی بھی جرم بنا دی گئی ہے۔

    بھارت میں مودی کی سربراہی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو انتہا پسندی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اقلیتیں بالخصوص مسلمان اس کا واضح نشانہ بن رہے ہیں۔

    مسلمانوں کے لیے جہاں بھارتی سر زمین پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے وہاں اب نماز عید کی ادائیگی بھی جرم بنا دیا گیا ہے۔ ریاست اتر پردیش میں عیدالفطر کی نماز سڑک پر ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    میرٹھ پولیس نے دھمکی دی ہے کہ سڑک پر نماز عید ادا کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ان کے پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ریاست ہریانہ میں عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

    لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے میرٹھ پولیس کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہندوؤں کی کاوڑ یاترا ہوتی ہے تو پھول برساتی ہے، لیکن اگرمسلمان سڑک پرعید کی نماز پڑھیں تو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے سنبھل میں عید اور جمعۃ الوداع کی نماز سڑکوں پر ادا کرنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-case-was-registered-against-1700-muslims-who-offered-eid-prayers/

  • سمندر میں 7 ہزار سال قدیم سڑک دریافت ہوگئی

    سمندر میں 7 ہزار سال قدیم سڑک دریافت ہوگئی

    کروشیا میں زیر آب ایک پتھر سے بنی سڑک دریافت کرلی گئی جس کی قدامت کا اندازہ 7 ہزار برس لگایا جارہا ہے۔

    سائنس دانوں نے کروشیا میں ساحل کے قریب ایک قدیم بستی کی باقیات سے منسلک سمندری کیچڑ کی تہہ میں دبی ہوئی سات ہزار سال پرانی پتھروں سے بنی ایک سڑک دریافت کی ہے۔

    کروشیا کی یونیورسٹی آف زادر کے ماہرین نے پتھر کی قدیم سڑک کو اس وقت دریافت کیا جب وہ کورچولا جزیرے پر سولین کے علاقے کے ساحل سے سمندری مٹی کے ذخائر کو صاف کر رہے تھے۔

    ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ قدیم سڑک ممکنہ طور پر ہوار تہذیب کی سمندر میں ڈوبی ہوئی بستی کو کورچولا کے ساحل سے جوڑتی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پتھر کی سلوں کو، جو 4 میٹر چوڑے پلیٹ فارم کا حصہ تھیں، بظاہر احتیاط سے جوڑا گیا۔

    اس مقام کے قریب سے ملنے والی محفوظ لکڑی کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ سے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ پوری بستی 4 ہزار 900 قبل مسیح کے قریب تعمیر کی گئی ہوگی۔

    ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ اس وقت کے قدیم لوگ اس سڑک پر سفر کرتے تھے جو تقریباً سات ہزار سال پہلے بنائے گئے مصنوعی جزیرے کو ساحل سے جوڑتی تھی۔

    زادر یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کورچولا جزیرے پر سولین کے ڈوبے ہوئی نوولتھک سائٹ کی زیر آب تحقیق میں ماہرین آثار قدیمہ کو ایسی باقیات ملی ہیں جس نے انہیں حیران کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سمندری کیچڑ کی تہوں کے نیچے انہوں نے ایک ایسی سڑک دریافت کی جو ہوار تہذیب کی ڈوبی ہوئی قبل از تاریخ کی ایک بستی کو کورچولا جزیرے کے ساحل سے جوڑتی تھی۔

    سائنس دانوں کا قیاس ہے کہ یہ سڑک، جو اب سطح آب سے تقریباً پانچ میٹر نیچے ہے، اپنے عروج کے زمانے میں ایک فعال جگہ کا حصہ تھی۔

    ماہرین آثار قدیمہ نے اسی علاقے میں موجود دیگر عجیب ڈھانچے کو بھی دریافت کیا ہے، انہوں نے کورچولا جزیرے کے دوسری جانب گراڈینا خلیج میں سولین سے ملتی جلتی ایک اور بستی دریافت کی ہے۔

    گراڈینا خلیج کے مرکزی حصے میں غوطہ خوری اور اس کی کھوج کرتے ہوئے چار سے پانچ میٹر کی گہرائی میں ایک اور ایسی ہی بستی کا وجود دریافت ہوا ہے جو سولین میں واقع ہے۔

    اس مقام پر استرے اور پتھر کی کلہاڑی کے ساتھ ساتھ قربانی کے ٹکڑے جیسے نمونے بھی ملے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوار تہذیب کے لوگ، جو جزیرے کے باشندوں کے اصل گروہوں میں سے ایک تھے، اس وقت انہی علاقوں میں رہ رہے تھے۔ یہ خطہ پتھر کے زمانے سے تعلق رکھنے والی گھریلو بستیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

  • سڑک پر مخالف سمت میں اسکیٹ بورڈنگ کرنے والا خوفناک حادثے کا شکار، پریشان کن ویڈیو

    سڑک پر مخالف سمت میں اسکیٹ بورڈنگ کرنے والا خوفناک حادثے کا شکار، پریشان کن ویڈیو

    سڑک پر گاڑی میں یا پیدل سفر کرتے ہوئے حفاظتی قوانین اور اصولوں کا خیال نہ رکھنا کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتا ہے، ایسی صورت میں کم از کم بھی کوئی خطرناک چوٹ لگ سکتی ہے۔

    اس کے باوجود لوگ سڑکوں پر کرتب دکھانے سے باز نہیں آتے اور حفاظتی اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیتے ہیں، ایسے ہی ایک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں ایک شخص اسکیٹ بورڈ پر نہایت تیز رفتاری سے سفر کر رہا ہے، ایڈونچر کے شوق میں وہ شخص سڑک کے مخالف سمت میں جارہا ہے۔

    اس دوران سامنے سے ایک ٹرک آتا ہے جس سے وہ بچ نکلتا ہے، ایک بائیک والا بھی خود سنبھل کر اس سے دور ہو کر گزرتا ہے، لیکن اس کے پیچھے آتی بائیک بالکل اس کے سامنے آجاتی ہے۔

    اسکیٹ بورڈر زمین پر ہاتھ ٹکا کر بچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے اور سامان سے لدی بائیک سے بری طرح ٹکراتا ہے۔

    سامان لے جانے والا بائیک سوار جو بظاہر کوئی ڈیلیوری رائیڈر دکھائی دے رہا ہے سامان اور بائیک سمیت نیچے گرتا ہے جبکہ بائیک کا پہیہ اسکیٹ کرنے والے شخص کے منہ سے ٹکراتا ہے۔

    یہی نہیں بلکہ بائیک اس کے سینے سے ٹکراتی اور ٹانگوں کے اوپر سے گزرتی ہے جس سے وہ شخص یقیناً بری طرح زخمی ہوا ہوگا۔

    ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر اسکیٹ بورڈر کو قصور وار ٹھہرایا کہ اس نے خود مخالف سمت میں تیز رفتاری سے سفر کر کے اپنے لیے مصیبت کو دعوت دے ڈالی۔

  • گرمی کی شدت میں اضافہ، سعودی عرب میں سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کا منصوبہ

    گرمی کی شدت میں اضافہ، سعودی عرب میں سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کا منصوبہ

    ریاض: موسم گرما شروع ہوچکا ہے اور صحرائی اور گرم علاقوں میں جلد ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، سعودی عرب میں گرمی کی شدت میں کمی کے لیے ٹھنڈی سڑکوں پر تحقیق اور تجربات کیے جارہے ہیں۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں سڑکوں کے لیے جنرل اتھارٹی نے وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ کے اشتراک سے کولنگ اسفالٹ سرفیسز پر تحقیقی مطالعہ کے ساتھ تجربہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

    اس تجربے کی وجوہات یہ ہیں کہ سڑکیں دن کے وقت درجہ حرارت کو جذب کرتی ہیں کیونکہ سڑکیں بعض اوقات 70 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ جاتی ہیں۔

    سائنسی طور پر سڑکیں پر اس گرمی کو رات کے وقت دوبارہ چھوڑتی ہیں جو ایک سائنسی رجحان کا باعث بنتی ہے جسے ہیٹ آئی لینڈ فنومنا کہا جاتا ہے، یہ صورتحال توانائی کی کھپت اور فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

    گرم زمین کے اس رجحان کو حل کرنے کی ضرورت اس وقت پیدا ہوئی جب ایک تجربے کا استعمال شروع کیا گیا جسے ٹھنڈے فرش کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    کئی گھریلو مواد ہیں جو کم مقدار میں شمسی تابکاری کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، گرمی جذب نہ کرنے کی وجہ اس مواد میں موجود شعاعوں کو منعکس کرنے کی صلاحیت ہے۔

    اس طرح ایسے مواد سے بنائی گئی سطح کا درجہ حرارت روایتی فرش کے درجہ حرارت سے کم رہا، ماہرین کے مطابق یہ مواد رہائشی علاقوں کے آس پاس کی سڑکوں کے لیے موزوں ہے۔

    اس تجربے کا مقصد محلوں اور رہائشی علاقوں میں درجہ حرارت کو کم کرنا، عمارتوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی توانائی کا استعمال کم کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

    یہ ٹیکنالوجی انتظار گاہوں اور لوگوں کے رش والے مقامات کو زیادہ آرام دہ بنانے اور ان مقامات پر بہتر ماحول فراہم کرنے میں معاون ہے۔

    خیال رہے کہ پبلک روڈز اتھارٹی ایسی ریسرچ اور عملی تجربات تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جن سے سڑک استعمال کرنے والوں کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

    یہ تجربات سڑک کے شعبے کی حکمت عملی کے مقاصد کو حاصل کرنے میں معاون ہیں، پبلک روڈز اتھارٹی کے سڑک کی پائیداری بڑھانے کے تجربات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ جانے والی سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے منصوبہ بندی

    سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ جانے والی سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے منصوبہ بندی

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ جانے والی سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے اسکیم بنائیں، وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام سڑکوں کی تعمیر پر تقریباً 46323.793 ملین روپے لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبہ سندھ میں سیلاب کے بعد سڑکوں کی تعمیر نو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر ورکس، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور پرنسپل سیکریٹری شریک ہوئے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب میں صوبے کے 23 اضلاع کی 71 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں، تمام سڑکوں کی تعمیر پر تقریباً 46323.793 ملین روپے لاگت آئے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں تمام مجوزہ سڑکیں بحال کرنی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیرشروع کرنے کے لیے اسکیم بنائیں۔ ایشیائی بینک سے بھی سڑکوں کی تعمیر میں مدد لی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں زیادہ ترسڑکوں کی تعمیر ہوجانی چاہیئے، معیشت، روزگار اور سہولت کے لیے انفرا اسٹرکچر بحال کرنا ہے۔

  • بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

    بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

    کوئٹہ: مون سون کی طوفانی بارشوں نے صوبہ بلوچستان میں تباہی مچادی ہے، بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کا کہنا ہے کہ بھلونک میں ایم 8 روڈ بھی سیلاب سے تباہ ہوگئی۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، سڑک کو بحال کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت درکار ہوگا۔

    انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگ ایم 8 روڈ پر سفر نہ کریں۔

    خیال رہے کہ طوفانی بارشوں نے صوبہ بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے، بارش سے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مکانات منہدم اور سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔

  • بلوچستان میں 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں: مراد سعید

    بلوچستان میں 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 15 سالوں سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں 33 سو کلو میٹر سڑکیں بنا رہی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا کام گزشتہ 15 سالوں سے 3 گنا زیادہ بنتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی خزانے سے اہم ترین شاہراہ کراچی کوئٹہ چمن کچلاک خضدار کے پہلے سیکشن پر اس ماہ کام ک آغاز ہو جائے گا، دوسرا سیکشن پروکیورمنٹ اور مزید 2 سیکشنز فزیبلٹی اسٹیج پر ہیں۔

  • مرمت کی جانے والی سڑک پر ٹھیکیدار کا فون نمبر درج کیا جائے گا

    مرمت کی جانے والی سڑک پر ٹھیکیدار کا فون نمبر درج کیا جائے گا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے سڑک پر لگے بورڈز پر مرمت کرنے والے ٹھیکیدار کا نمبر درج کرنے کا اعلان کیا ہے، سڑک پر پڑے گڑھوں سے پریشان عوام خود ٹھیکیدار کو فون کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا۔

    مراد سعید کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر کنٹرول قومی شاہراہوں کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ تعمیر یا مرمت پر ٹھیکیدار اور پروجیکٹ مینیجر کی تفصیل درج ہوگی۔

    وفاقی وزیر کے مطابق پروجیکٹ کب شروع اور کب مکمل ہونا تھا، سب درج ہوگا۔ ہر پروجیکٹ بورڈ پر ٹھیکیدار، جی ایم اور پروجیکٹ مینیجرز کے نمبرز درج ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو سڑکوں پر گڑھوں نے پریشان کیا تو افسران اور ٹھکیداروں کو کال ہوگی، ہر سیکشن پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کا نمبر درج کریں گے۔ کوئی اچھا کام کرے گا تو عوام تعریف کرے گی، برا کام ہوا تو کوئی بچ نہیں سکے گا۔

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ نئی پالیسی پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

  • محفوظ سڑکوں کے حوالے سے سعودی عرب کا بین الاقوامی اعزاز

    محفوظ سڑکوں کے حوالے سے سعودی عرب کا بین الاقوامی اعزاز

    ریاض: سعودی عرب محفوظ سڑکوں کے حوالے سے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں آگیا، مملکت میں ٹریفک حادثات کا تناسب کم ہو کر صرف 21 فیصد رہ گیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف مملکت بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات سے اموات کو صفر تک لانا ہے۔

    وزارت نقل و حمل نے سنہ 2020 کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں 2 ہزار کلو میٹر سے زیادہ طویل سڑکوں کا جال بچھایا ہے اور سعودی عرب کی شاہراہیں بین الاقوامی معیار کی ہیں۔

    وزارت نقل و حمل نے شاہراہوں کی اصلاح و مرمت کے بھی متعدد منصوبے نافذ کیے جن کی بدولت مملکت میں ٹریفک حادثات کا تناسب کم ہو کر 21 فیصد رہ گیا، ٹریفک حادثات کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والوں کا تناسب 20 فیصد رہ گیا۔

    وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ اس نے 4 لاکھ 27 ہزار کلو میٹر سے زیادہ کی سڑکوں پر مختلف علامات بنوائی ہیں، علاوہ ازیں اسمارٹ آلات کی مدد سے حادثات کے بارے میں انفارمیشن سسٹم قائم کیا ہے۔

    نائب وزیر نقل و حمل بدر الدلمی کے مطابق وزارت نے گزشتہ عشروں کے دوران 73 ہزار کلو میٹر سے زیادہ طویل سڑکیں تیار کیں، ان میں شاہراہیں بھی شامل ہیں۔ دو رویہ سڑکیں بھی ہیں اور ون وے والے راستے بھی ہیں۔

    وزارت نقل و حمل نے گزشتہ سال 2 ہزار کلو میٹر طویل سڑکوں کا بھی افتتاح کیا جس کے باعث پکی سڑکوں کی کل لمبائی 75 ہزار کلو میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت نے ٹرانسپورٹ کے 33 نئے منصوبے 6 علاقوں میں نافذ کروائے ہیں۔

    الدلمی کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں کے جال کے حوالے سے سعودی عرب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، دنیا بھر میں محفوظ شاہراہوں کے حوالے سے سعودی عرب ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں آچکا ہے۔