Tag: سڑکوں

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

    کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

     گزشتہ روز ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا، ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کو 33 مقامات جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے وفاقی دارالحکومت کو آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 آج اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں داخل ہونے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیےگئے ہیں۔

    فیض آباد سمیت 6 مقامات کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، روات ٹی چوک، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کچہری چوک کو یکطرفہ ٹریفک کے طور پر چلایا جائے گا، اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل سیل کیا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم کا سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متنازعہ حلقہ بندی اور مردم شماری کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان  نے کراچی سے اپنی طاقت دکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا  پہلا اسٹریٹ پاور شو اسی ماہ میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا پاور شو مظاہرہ فروری کے آخری ہفتے میں باغ جناح گراؤنڈ میں ہوگا، جس کے بعد سندھ  کے دیگر شہری علاقوں میں بھی ایم کیوایم کے جانب سے جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آج  اجلاس طلب کیا ہے جس میں جلسوں کی تاریخ اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائےگیساتھ ہی دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاور شو متنازعہ حلقہ بندیوں ، بوگس ووٹر لسٹوں ، مردم شماری ، بلدیاتی انتخابات سمیت شہری مسائل اور حقوق کے حوالے سے کیا جائے گا۔

  • طلباء کی رہائی کےلیے ہانگ کانگ میں مدر مارچ

    طلباء کی رہائی کےلیے ہانگ کانگ میں مدر مارچ

    ہانگ ہانگ سٹی : ہانگ کانگ میں متنازع بل کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے طلبا کی رہائی کے لیے 10 ہزار سے زائد مائیں سڑکوں پر نکل آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی سڑکوں پر اپنی نوعیت کا انوکھا ترین احتجاج کیا جا رہا ہے اس احتجاج میں صرف مائیں شامل ہیں جن کا مطالبہ حکومت مخالف مظاہروں میں شامل ہونے کے جرم میں گرفتار بیٹوں کی باعزت رہائی ہے۔

    اس احتجاج کو ’مدر مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں 10 ہزار سے زائد مائیں شریک ہیں، احتجاجی ماؤں نے موبائل کی ٹارچ لائٹ کو جلا کر اپنے ہاتھ اس طرح بلند کر رکھے تھے جیسے امن کی مشعلیں تھامی ہوں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ماؤں نے بینرز ٹھا رکھے تھے جس میں طلبا کی رہائی کے مطالبے درج تھے اور حکومت کے ملزمان کو چین حوالگی کے متنازع بل کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی حکومت نے ملزمان کی چین کو حوالگی کا بل منظور کیا تھا جس کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر حملے کیے اور سڑکیں بند کردی تھیں، ہانگ کانگ کی منتظم اعلیٰ نے بل معطل کردیا تھا تاہم مظاہرین بل کی منسوخی پر بضد رہے۔

  • امریکی پابندیوں کے بعد حزب اللہ نے سڑکوں پر چندہ بکس لگا دیئے

    امریکی پابندیوں کے بعد حزب اللہ نے سڑکوں پر چندہ بکس لگا دیئے

    بیروت : امریکا کی طرف سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مالی سوتوں کو خشک کرنے کے لیے تنظیم کے مالیاتی نیٹ ورک پر کاری ضرب لگائی ہے جس کے بعد حزب اللہ سڑکوں پر لوگوں سے چندہ مانگنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کے چندے کے حصول کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کی سڑکوں پر بجلی کے کھمبوں اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ چندہ بکس نصب کیے گئے ہیں جن پر مزاحمتی کمیٹی کی معاونت کے لیے حصہ ڈالیں کے الفاظ درج ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق حزب اللہ کو امریکی پابندیوں نے مالیاتی امور چلانے کے لیے طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی پابندیوں ںے بھی حزب اللہ کو مالی طورپر کمزور کیا ہے اور آنے والے دنوں میں حزب اللہ کے مالی نیٹ ورک کو مزید پابندیوں میں جکڑا جا سکتا ہے۔

    امریکی پابندیوں کے بعد 9 مارچ کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایک ریکارڈ ٹی وی بیان میں عوام سے بڑھ چڑھ کر مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بیروت کی سڑکوں پر جا بہ جا پھیلے چندہ بکسوں پر طرح طرح کے نعرے درج ہیں جن میں شہریوں کو حزب اللہ کے لیے چندہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔