Tag: سڑکوں کی مرمت

  • کراچی میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کیلئے 1.5 بلین روپے کی منظوری

    کراچی میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کیلئے 1.5 بلین روپے کی منظوری

    کراچی : شہر قائد میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت  کیلئے1.5بلین روپے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کراچی میں بارشوں سےمتاثرسڑکوں کی مرمت کیلئے اجلاس ہوا، جس میں کراچی کی سڑکوں کی مرمت اورتعمیرکیلئے1.5بلین روپےکی منظوری دے دی گئی۔

    وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ کراچی کی سڑکوں کا سروے کر رہے ہیں، تعمیر یا مرمت کی گئی سڑکیں وقت سے پہلےخراب ہوئیں تو انکوائری کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیرکےدوران نکاسی آب،سروس لائن بنائیں، کراچی کی بہتری کیلئے کےایم سی فوری کام شروع کرائے، جس پر میئرمرتضیٰ وہاب نے کہا کےایم سی نے ٹینڈر کر دیے، جلدکام شروع کیاجائے گا۔

    یاد رہے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر الطاف اے غفار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی کی خستہ حال سڑکیں اور انفراسٹرکچر کو فوری طور پر بہتر کرنے کیلیے جنگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کریں۔

  • کویت میں سڑکوں کی دیکھ بھال اب کونسا ملک کریگا؟

    کویت میں سڑکوں کی دیکھ بھال اب کونسا ملک کریگا؟

    کویت کی وزارت تعمیرات عامہ نے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سڑکوں کی مرمت کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ بولیوں جانچنے کے امور انجام دینے والی غیر جانبدار تکنیکی کمیٹی نے ”حولی اور جہرہ گورنریٹس میں سڑکوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایک امریکی کمپنی کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ ”شمالی علاقے کے لیے ہائی ویز کا ٹینڈر بھی اسی کمپنی کو دیا جائے گا، کیونکہ اس نے سب سے کم قیمتیں آفر کی ہیں۔

    ذرائع کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ کویت کی سڑکوں کی مرمت کے طریقہ کار بنیادی طور پر ورک آرڈر کنٹریکٹس ہیں، یعنی وزارت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امریکی کمپنی کو کام تفویض کرے تاکہ وہ دیگر گورنریٹس میں کوئی بھی کام انجام دے سکے، اور یہ دیکھ بھال کا کام صرف حولی اور جہرہ گورنریٹس تک محدود نہیں ہے، اس کے علاوہ بھی ہے۔

    دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تارکین وطن کی طرف سے ٹریفک جرائم سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے۔

    سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مارچ سے اگست کے درمیان 18000 سے زائد تارکین وطن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر وجوہات کی بنا پر کویت سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    2023کی اگر بات کی جائے تو ابتدائی 8 ماہ کے دوران ریکارڈ کی گئی ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی کل تعداد 2.6 ملین سے تجاوز کر گئی، جن میں سے تقریباً 1.95 ملین بالواسطہ خلاف ورزیاں تھیں۔

    ٹریفک آگاہی کے محکمے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل نواف الحیان کا کہنا ہے کہ تقریباً چھ ماہ کے دوران ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں جیسے کہ تیز رفتاری، ریڈ سگنل توڑنا، ریسنگ، مسافروں کو لے جانے، ون وے میں گاڑی چلانا یا لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے کے سنگین جرائم میں ملوث 18,486 غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایت پر تمام گورنریٹس میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کو منظم کرنے، بھیڑ کو کم کرنے اور لاپرواہ ڈرائیوروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ”یکم جنوری سے 30 اگست تک کے آٹھ مہینوں میں 2,630,338 ٹریفک خلاف ورزیاں جاری کی گئیں جن میں 1,954,858 بالواسطہ خلاف ورزیاں اور 675,480 براہ راست خلاف ورزیاں کی گئیں۔