Tag: سڑک حادثہ

  • سعودی لڑکی کو موت چھو کر گزر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    سعودی لڑکی کو موت چھو کر گزر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    سڑک پار کرتے ہوئے بالخصوص بڑی شاہراہوں کو عبور کرتے ہوئے نہایت احتیاط ضروری ہوتی ہے، ورنہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے پڑ سکتے ہیں، سعودی عرب میں ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں ریکارڈ ہوا ہے، جس میں لڑکی کچلے جانے سے بال بال بچی۔

    سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں ایک لڑکی کو مصروف شاہراہ کو تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، لڑکی تیز رفتار گاڑیوں سے ٹکرانے سے بال بال بچی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ڈرائیور نے دیکھا کہ مصروف سڑک پر اچانک ایک لڑکی سڑک عبور کرنے کے لیے چل پڑی ہے، تو وہ حیران رہ گیا، صورت حال اتنی خطرناک تھی کہ لڑکی کو بھی تیز رفتار گاڑیوں کو دیکھ کر اپنی غلطی کا احساس ہو گیا، لیکن اسے سمجھ نہیں آیا کہ اسے کیا کرنا چاہیے۔

    ایسے میں گاڑی کے ڈرائیور نے پھرتی دکھائی اور اپنی گاڑی ٹریک سے ہٹا کر دوسری ٹریک پر لے گیا، تاکہ لڑکی اس کی زد پر نہ آئے اور وہ پہنچنے سے پہلے ہی گزر جائے۔ یہی ہوا، گاڑی کو اتنا موقع مل گیا کہ جیسے ہی لڑکی بالکل پاس پہنچ گئی، گاڑی تیزی سے اس کے آگے سے نکل گئی۔

    صارفین نے ویڈیو دیکھ کر طرح طرح کے تبصرے کیے، سابقہ ٹوئٹر اور ایکس پر ایک صارف نے مشورہ دیا کہ اس بات کو ضرور یقینی بنایا جائے کہ آنے والی گاڑی بہت دور ہے۔

  • بھارت: ایمبولینس درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد ہلاک

    بھارت: ایمبولینس درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ایمبولینس درخت سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے، ایمبولینس ایک مریض کو اسپتال لے جارہی تھی جو حادثے میں محفوظ رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جے پور آگرہ کی قومی شاہراہ پر پیر کی صبح پیش آیا، مریض کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس درخت سے ٹکرا گئی جس سے 3 افراد کی موت ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینس آگرہ کے رہائشیوں کو لے کر جارہی تھی، ایمبولینس میں ایک مریض، 2 خواتین اور ڈرائیور سمیت 6 افراد موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکالنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔

    ہیڈ کانسٹیبل شری لال کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت بیم سنگھ ، مہاراج اور گلابو کے نام سے ہوئی ہے، ڈرائیور سمیت 2 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

  • تھائی لینڈ : سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک

    تھائی لینڈ : سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک

    بنکاک : سڑک حادثے میں اگیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے،حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا.

    تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی بس کو جمعے کی شام صوبہ چونبوری میں موٹروے پر حادثہ پیش آیا جب ٹیچرز کی بس تھالی لینڈ کے صوبہ رایونگ میں سیمینار سےبنکاک جارہے تھے.

    تھائی لینڈ کےڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے سبب پیش آیا جس میں ڈرائیوار توازن برقرار نہ رکھ سکا.

    ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بس حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا.

    اسکول کےملازم نے بتایا کہ گاڑی اسکول کے ڈائریکٹر چلارہے تھے،حادثے میں وہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں.

    یاد رہے عالمی ادراہ صحت کے مطابق تھائی لینڈ کا شمار دنیا میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے جہاں سڑک حادثات میں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں.

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق تھائی لینڈٹریفک حادثات میں ہرسال چوبیس بزار لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں.

  • بھارت : سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق

    بھارت : سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق

    نئی دہلی: جنوبی بھارت میں ٹرک اور رکشے میں تصادم ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق، مرنے والوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارت میں ہونے والے حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 10 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے. حادثے میں مرنے والے افراد مندر جارہے تھے.

    پولیس کے ترجمان گرودیو کا کہنا تھا کہ مرنے والے 15 افراد میں آٹھ بچے بھی شامل تھے،رکشہ ضلع عادل آباد کے قریب ٹرک سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

    پولیس کے مطابق سڑک کی حالت کافی خراب تھی، سڑک پر ترقیاتی کام چل رہاتھا جس کے باعث سڑک کی ایک جانب ٹریفک رواں دواں تھا.

    عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہرسال بھارت میں دو لاکھ افراد سڑک حادثوں میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں.

    یاد رہے رواں ماہ ہمالیہ میں بس حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.