Tag: سڑک

  • سڑک پار کرنے والے جوڑے کی پولیس پر اچانک فائرنگ، ویڈیو دیکھیں

    سڑک پار کرنے والے جوڑے کی پولیس پر اچانک فائرنگ، ویڈیو دیکھیں

    میکسیکو: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو کے ایک علاقے میں دن دہاڑے چلتی ٹریفک کے دوران نا معلوم افراد نے اچانک پولیس افسران پر فائر کھول دیا، جس سے افسران کے اوسان خطا ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی وسطی میکسیکو میں 4 مسلح افراد نے سڑک کے بیچ اچانک رک کر گاڑی میں بیٹھے پولیس افسران پر فائرنگ کھول دی، تاہم وہ اس خطرناک حملے میں محفوظ رہے۔

    حملہ آور دو جوڑوں کی شکل میں سامنے آئے تھے، وہ ایسے ظاہر کر رہے تھے جیسے میاں بیوی ہوں، یہ واقعہ اتوار کی دوپہر کو گودالوپ کے علاقے زکاٹیکس میں پیش آیا، جب ایک مرد اور عورت ہاتھ میں ہاتھ دیے اچانک چلتی ٹریفک کے بیچ نکل آئے تھے۔

    ایک سرویلنس کیمرے نے یہ منظر محفوظ کر لیا تھا، گودالوپ میونسپل پولیس کی خاتون افسر جو پولیس گاڑی چلا رہی تھیں، نے اچانک بریک لگائے اور سامنے آنے والے جوڑے کو گزرنے دیا، لیکن وہ اچانک رکے اور پولیس گاڑی کی طرف گولیاں برسانے لگے۔

    پولیس کی گاڑی پر لگے کیمرے کے فوٹیج نے ایک اور جوڑے کا بھی انکشاف کیا، جو کچھ فاصلے پر کھڑا تھا، چاروں حملہ آوروں نے چند فٹ کے فاصلے سے پولیس گاڑی پر کم از کم 20 فائر مارے اور بھاگ گئے، محکمہ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور تاحال مفرور ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

    اس ناگہانی حملے میں پولیس اہل کار خوش قسمتی سے بچ گئے، تاہم گاڑی کو گولیاں لگیں، حملے کے دوران ایک راہ گیر خاتون درمیان میں پھنسنے کے باعث نروس بریک ڈاؤن سے گر کر بے ہوش ہو گئی تھی۔

  • شہری کو سڑک پر چھینکنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد

    شہری کو سڑک پر چھینکنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد

    لندن: برطانوی شہری کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب اس نے چھینکنے کے لیے وقتی طور پر گاڑی سڑک کنارے پارک کی۔ ڈرائیور پر بھاری جرمانہ عائد ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صرف 26 سیکینڈ کے لیے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر شہری کو 100 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسے شدت سے چھینک آرہی تھی اسی لیے اس نے گاڑی ایک طرف پارک کی اور چھینکنے کے بعد واپس چلتا بنا۔

    یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے اٹلیبورو میں پیش آیا۔ 37 سالہ شخص نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کو لے کر اپنی منزل مقصود کی طرف جارہا تھا کہ اچانک مجھے چھینک آئی، میں نے کسی ناگہانی صورت حال یا حادثے سے بچنے کے لیے کار سائیڈ میں پارک کرکے چھینکا اور پھر آرام سے چلا گیا۔

    بیٹی کو مرنے سے بروقت کیوں بچایا؟ باپ پر جرمانہ عائد

    تاہم سڑک پر نصب کیمرے کی مدد سے میری شناخت نکالی گئی اور سو پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے اور دوسرے کے بھلے کے لیے ایسا کیا، تاکہ چھینک آنے پر گاڑی کا کنٹرول نہ چھوٹ جائے جو حادثے کا سبب بنے، مذکورہ جرمانہ مضحکہ خیز ہے۔

    شہری نے یہ بھی بتایا کہ اس نے اس جرمانے کے خلاف متعلقہ ادارے میں اپیل بھی دائر کی ہے۔

  • زائرین کی سہولت کے لیے مدینہ منورہ میں عظیم الشان منصوبے کا اعلان

    زائرین کی سہولت کے لیے مدینہ منورہ میں عظیم الشان منصوبے کا اعلان

    ریاض: سعودی حکومت نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے مدینہ منورہ میں عظیم الشان منصوبے کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ سے شہدائے احد کے مقام تک 5 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شاہراہ کے منصوبے کو ’جادہ احد‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    یہ نئی تعمیر کی جانے والی شاہراہ 2 رویہ ہوگی اور دونوں جانب 7، 7 ٹریکس ہوں گے۔ پہلے 3 ٹریک گاڑیوں، 2 بسوں اور ایک موٹر سائیکل کے لیے مخصوص ہوگا، مسجد نبوی ﷺ سے پیدل شہدائے احد تک جانے والوں کے لیے بھی ایک ٹریک علیحدہ سے تعمیر کیا جائے گا جس کی چوڑائی 9 میٹر ہوگی۔

    پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص حصے پر 15 ہزار درختوں کے علاوہ گھاس کا خصوصی فرش بچھایا جائے گا۔

    موٹر سائیکلوں کے لیے بنائے جانے والے ٹریک کی چوڑائی 2.8 میٹر رکھی جائے گی جبکہ مخصوص افراد کے لیے بھی خصوصی طور پر سڑک منصوبے میں شامل ہے۔

    محکمہ بلدیہ کے مطابق 5 کلومیٹر طویل اس شاہراہ کی تعمیر کا مقصد شہر نبوی ﷺ میں آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ کا آغاز مسجد نبوی ﷺ سے ہوگا جو شہدائے احد کے مقام پر ختم ہوگی۔

    شاہراہ کی دونوں جانب پارکنگ کے لیے جگہیں رکھی جائیں گی تاکہ وہاں اپنی گاڑیوں میں آنے والے زائرین کو پارکنگ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    پیدل چلنے والوں کے لیے شاہراہ کے اطراف میں طہارت خانے اور دکانوں کے علاوہ کھانے پینے کے اسٹالز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ مسجد نبوی ﷺ سے پیدل شہدائے احد تک جانے والے، راستے میں نہ صرف آرام کر سکیں بلکہ اشیائے خور و نوش اور ضرورت کی دیگر اشیا بھی خرید سکیں۔

    شاہراہ پر جدید ترین انتباہی نوٹس بورڈز اور سائن نصب کیے جائیں گے جبکہ صوتی سسٹم سے ذریعے زائرین کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

  • ایسی سڑک جو پیدل چلتے افراد کو نگل گئی

    ایسی سڑک جو پیدل چلتے افراد کو نگل گئی

    بیجنگ: چین میں انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب راہ چلتے کئی افراد اچانک سڑک میں دھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے جنوبی شہر میں نیکی گلے پڑگئی، سڑک پر گڑھے میں گرے شخص کی طرف مدد کے لیے لپکنے والے کئی افراد کو بھی سڑک نے نگل لیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیرزمین یہ لائنیں فراہمی آب کے لیے تعمیر کی گئی ہیں جس کا اوپری حصہ پانی کی مسلسل روانی اور لیکیج کے باعث کمزور پڑ گیا، جس کے باعث پہلے ایک شہری زمین میں دھنسا بعد ازاں مدد کے لیے کئی افراد پہنچے تو سڑک پر گہرا شگاف پڑ گیا اور متعدد افراد جاگرے۔

    خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک پر تقریباً 10 فٹ لمبی، 3 فٹ چوڑی اور 1 فٹ گہری کھائی بن چکی ہے، البتہ انتظامیہ نے مرمتی کام شروع کردیا ہے۔ گندے اور بارش کے پانی کی مسلسل روانی سے بھی زیرزمین دیگر نکاسی آب کی لائنیں بھی کمزور ہوچکی ہیں۔

    واٹر سپلائی کمپنی کے مطابق پانی کی فراہمی روک کر مرمتی کام کررہے ہیں، ممکنہ طور پر 3 جنوری تک کام مکمل کرلیا جائے گا۔ اتنظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر مزید کسی نقصان سے بچنے کے لیے ایکشن لیا۔

  • شمسی پینلز والی سڑک سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ناکام کیوں ہوا؟

    شمسی پینلز والی سڑک سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ناکام کیوں ہوا؟

    پیرس: فرانس میں 2 سال قبل دنیا کی پہلی سولر ہائی وے کا افتتاح کیا گیا تھا اور ماہرین کو امید تھی کہ یہ سڑک توانائی کے ذرائع میں اہم اضافہ ثابت ہوگی، تاہم اب اسے ایک ناکام ترین منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔

    2 ہزار 800 اسکوائر میٹر پر محیط یہ سڑک دسمبر 2016 میں تیار کی گئی تھی۔ اس منصوبے کو ایک ٹرائل کہا جارہا تھا اور ماہرین کا خیال تھا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوجاتا ہے تو سڑکوں سے بجلی بنانے کا کام بڑے پیمانے پر شروع کردیا جائے گا۔

    تاہم اب 2 سال بعد سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق توقع کے برعکس نہ تو یہ سڑک منافع بخش ثابت ہوئی اور نہ ہی مؤثر، اور 2 سال بعد مکمل طور پر ناکام قرار دی جارہی ہے۔

    سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ اب یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور اس کی مرمت بھی نہیں کی جاسکتی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سڑک پر نصب کئی شمسی پینلز اپنی جگہ سے ڈھیلے ہوگئے اور اسی وجہ سے ٹوٹ بھی گئے۔ اس سڑک سے یومیہ بنیادوں پر 790 کلو واٹ بجلی پیدا ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا، تاہم یہ صرف اس کے نصف ہی بجلی پیدا کرسکی۔

    بجلی پیدا کرنے کا یہ اندازہ اس بنیاد پر لگایا گیا تھا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو تو مستقبل میں اس سڑک کے آس پاس بسنے والے افراد کی بجلی کی ضروریات یہیں سے پوری کی جاسکیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سڑک بہت پر شور بھی ثابت ہوئی جس کی وجہ سے یہاں پابندی عائد کرنی پڑی کہ اس سڑک پر صرف 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی جائے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا میں بنائی جانے والی اسی طرز کی سڑک کا بھی یہی حال ہوا، البتہ نیدر لینڈز میں بنائی گئی ایسی سڑک کامیاب منصوبہ قرار دی گئی۔ نیدر لینڈز میں یہ سڑک سائیکلوں کے لیے بنائی گئی تھی اور اس سڑک سے توقعات سے زیادہ بجلی حاصل کی گئی۔

    اس منصوبے کی ناکامی کی وجوہات اور عوامل کے بارے میں تفصیلی غور کیا جارہا ہے، تاہم ابتدائی طور پر ماہرین کا اندازہ ہے کہ شمسی پینلز کو سورج سے توانائی حاصل کرنی ضروری ہے لیکن ایسے وقت میں یہ سڑک ٹریفک سے بھری ہوتی ہے، ممکن ہے کہ یہی وجہ اس سڑک کی ناکامی کا سبب بنی ہو۔

  • سڑک پار کرنے والوں کے لیے جھلملاتی زیبرا کراسنگ

    سڑک پار کرنے والوں کے لیے جھلملاتی زیبرا کراسنگ

    بیجنگ: چین میں سڑک پار کرنا آسان ہوگیا، سڑک پر جھلملاتی زیبرا کراسنگ نصب کردی گئیں جس سے لوگوں کے پیدل سفر کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگئی۔

    مشرقی چین کے شہر سوچو میں نصب کی جانے والی یہ زیبرا کراسنگ اپنی نوعیت کی انوکھی اختراع ہے جو جلتے بجھتے ہوئے پیدل چلنے والوں کی آسانی کا سبب بن رہی ہیں۔

    روشنیوں والی زیبرا کراسنگ روز شام 6 بجے کے بعد کام کرنا شروع کردیتی ہے، جب سگنل کا رنگ سرخ ہوتا ہے تو یہ کراسنگ سبز ہوجاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب پیدل چلنے والے سڑک پار کرسکتے ہیں۔

    اسی طرح سبز سگنل پر یہ کراسنگ سرخ ہو کر پیدل چلنے والوں کو رکنے کا اشارہ دیتی ہے۔

    یہ زیبرا کراسنگ دھند، برفباری اور بارش کے دوران پیدل چلنے والوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی اور حکام کو امید ہے کہ اس سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔

  • خوابوں میں بسنے والی خوبصورت سڑکیں

    خوابوں میں بسنے والی خوبصورت سڑکیں

    دنیا کے کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں صفائی ستھرائی اور مینٹینس کا بہترین انتظام موجود ہے جس کے باعث ان ملکوں کا چپہ چپہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔

    ایسے ممالک اور شہروں میں ایک ایک جگہ کو نہایت خوبصورتی سے سنبھال کر رکھا جاتا ہے، اور صرف مقامی حکام ہی نہیں بلکہ اس جگہ کے مالکان اور عام افراد بھی اس جگہ کو سجا سنوار کر رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک معمولی سی دکان بھی نہایت خوبصورت مقام میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

    اسی طرح تعلیم یافتہ ممالک میں لوگ اپنے گھر کا کوڑا سمیٹ کے باہر گلی میں اپنے پڑوسی کے مکان کے آگے نہیں پھینکتے بلکہ گھر سے باہر گلی کو بھی اپنا سمجھتے ہیں اور اسے صاف ستھرا رکھتے ہیں۔

    آج ہم نے دنیا بھر سے ایسی ہی کچھ خوبصورت سڑکوں کی تصاویر جمع کی ہیں جو بذات خود کسی سیاحتی مقام سے کم نہیں۔

    میلوس، یونان

    چیری بلاسم ایونیو، بون، جرمنی

    البیروبیلو، اٹلی

     

    View this post on Instagram

     

    @anakena88 Alberobello La storia di questi edifici molto particolari è legata a un editto del Regno di Napoli che nel XV secolo sottoponeva ad un tributo ogni nuovo insediamento urbano. I conti di Conversano, proprietari del territorio su cui sorge oggi Alberobello, imposero allora ai contadini inviati in queste terre di edificare a secco, senza utilizzare malta, le loro abitazioni, in modo che esse potessero configurarsi come costruzioni precarie, di facile demolizione. Dovendo quindi utilizzare soltanto pietre, i contadini trovarono nella forma rotonda con tetto a cupola autoportante, composto di cerchi di pietre sovrapposti, la configurazione più semplice e solida. I tetti a cupola dei trulli sono abbelliti con pinnacoli decorativi, la cui forma è ispirata a elementi simbolici, mistici e religiosi. Foto selezionate da: @orma_di_jo & @bellerofonte70 Segui tutte le storie nella nostra pagina Facebook #ig_italia #italia #instagramitalia #ig_italia_borghiecitta #italy #trulli #alberobello

    A post shared by ITALIA (@ig_italia) on

    میکونوس، یونان

     

    View this post on Instagram

     

    Streets of #mykonos

    A post shared by ALTUG GALIP (@kyrenian) on

    کوٹور، مونٹی نیگرو

     

    View this post on Instagram

     

    Kotor, Montenegro Kotor, Crna Gora Photo by: @rale_p ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ Official tag: #ig_exyu The best will be published! ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ SLOVENIA CROATIA BOSNIA & HERZEGOVINA SERBIA MONTENEGRO MACEDONIA ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ❤ Support us by hitting FOLLOW. Thank you! 🙂 ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ ✦ CitiesPeopleLandscapes _________________________________________ #ig_europe #slovenia #beautifuldestinations #bu2 #serbia #crnagora #srbija #croatia #montenegro #travel #belgrade #beograd #zagreb #ljubljana #sarajevo #svetistefan #podgorica #welovebudva #igljubljana #croatiafulloflife #visitmontenegro #kotor #instamontenegro #insta_montenegro #ig_srbija #srbijauslikama #ifeelslovenia #gomontenegro #budva

    A post shared by Ex Yugoslavia | Best Views ™ (@igexyugoslavia) on

    ہالسٹیٹ، آسٹریلیا

     

    View this post on Instagram

     

    Halstatt in winter #CBZAdventures Photo by @kyrenian

    A post shared by CBZ Adventures (@cbzadventures) on

    برینز، سوئٹزر لینڈ

    روٹنبرگ، جرمنی

    بائبری، انگلینڈ

    نیلا شہر، مراکش

    پراگ، چیک ری پبلک

    آپ کو ان میں سے کون سی سڑک سب سے زیادہ پسند آئی؟

  • نیویارک میں ’محمد علی جناح‘ کے نام سے منسوب سڑک کا افتتاح

    نیویارک میں ’محمد علی جناح‘ کے نام سے منسوب سڑک کا افتتاح

    واشنگٹن : امریکی حکام نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام منسوب نیویارک کی اہم ترین شاہراہ کا افتتاح کردیا۔

    تفصلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی سٹی کونسل نے قائد اعظم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک قرار داد کے تحت بروکلین ٹاؤن کی کونی آئی لینڈ شاہراہ کے ایک حصّے کا نام ’محمد علی جناح وے‘ رکھ دیا ہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بروکلین ٹاؤن کونی آئی لینڈ کی شاہراہ کو قائد اعظم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا جس کا افتتاح اب کیا گیا ہے۔

    محمد علی جناح وے کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی عوام کے علاوہ امریکی شہری بھی موجود تھے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ تھے۔

    نعیم اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افتتاح کی تقریب میں پاکستانی اور امریکی عوام کی موجودگی دونوں ملکوں کی عوام کے رابطوں اور اتحاد و اتفاق کی عکاسی کرتی ہے۔

    پاکستانی برادری کےلیے کام کرنے والی تنظیم ’پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن صدر وکیل احمد کا کہنا تھا کہ ’لٹل پاکستان‘ کے نام سے مشہور کونی آئی لینڈ کو قائداعظم کے نام منسوب کرکے سٹی کونسل نے ہمارے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا ہے۔

    تقریب میں موجود سٹی کونسل کے رکن جمانے ولیمز کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ’محمد علی جناح وے‘ کی افتتاحی تقریب موقع پر موجود ہوں۔

    جمانے ولیمز نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ’پاکستانی عوام نائن الیون کے بعد سے مشکلات کا شکار ہے‘ لیکن پاکستانی قوم مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ایسے مقام پر پہنچ گئی ہے کہ سٹی کونسل نے ان کے بانی کے اعزاز میں ان کے نام سے شاہراہ منسوب کردی۔

    یاد رہے کہ نیویارک کی سٹی کونسل میں رکن ’جمانے ولیمز‘ نے 25 دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر قرار داد پیش کی گئی تھی جسے اکثریت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

  • سڑک پار کرنے کا عجیب و غریب طریقہ، ویڈیو وائرل

    سڑک پار کرنے کا عجیب و غریب طریقہ، ویڈیو وائرل

    ماسکو: روس کے نوجوانوں نے پل اور سڑک پار کرنے کے لیے انوکھا انداز اختیار کر کے اپنی خواہش پوری کر لی، دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کسی مصروف ترین شاہراہ پر پیدل چلنے والوں کا داخلہ  ممنوع ہو تو کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ  چار نوجوانوں نے صرف محظوظ ہونے کے لیے  ناقابلِ یقین طریقے اختیار کر کے اپنی خواہش پوری کی۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع ایک شاہراہ پر نہ صرف پیدل چلنے والوں کا داخلہ ممنوع ہے بلکہ اسے پیدل پار کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن بھی ہوتا ہے۔

    تین روز قبل چار نوجوانوں نے بھیس بدل کر  پیلی رنگ کی بس کا کارڈ بوڈ پہنا اور شاہراہ پر دیگر گاڑیوں کے ساتھ چلنے لگے پھر وہ دائیں ہاتھ پر گھومے اور سڑک پار کرلی۔

    پل پر گشت کرنے والے اہلکاروں نے جب یہ منظر دیکھا تو نوجوانوں کو حراست میں لیا جبکہ سڑک پر چلنے والوں سے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ماسکو ٹائمز کے مطابق ٹریفک جام میں پھنسی ایک مسافر خاتون نے تمام واقعے کی ویڈیو بنائی، وہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت سے متاثر ہوئیں مگر انہوں نے شکوہ کیا کہ ان لوگوں کی وجہ سے سب کو اپنی گاڑیاں روکنا پڑ گئی تھیں۔

  • سڑک پار کرنے کے آداب ان بطخوں سے سیکھیں

    سڑک پار کرنے کے آداب ان بطخوں سے سیکھیں

    پاکستان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بے احتیاطی سے سڑک پار کرنا یا گاڑی چلانا ایک عام بات ہے۔ بقول مرحوم مشتاق احمد یوسفی کراچی کی سڑک پر موٹر سائیکل چلانے اور سرکس میں بائیک چلانے کے لیے یکساں مہارت اور جرات درکار ہے۔

    اکثر پاکستانیوں کو یہ شکوہ ہوتا ہے شکل سے پڑھے لکھے نظر آنے والے افراد جب باہر جاتے ہیں تو ٹریفک قوانین کی شدت سے پابندی کرتے ہیں لیکن پاکستان واپس آتے ہی یہ پھر سے بے احتیاط ہوجاتے ہیں۔

    یہ بات کافی حد تک درست ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کے صرف لوگ ہی نہیں جانور بھی ٹریفک قوانین سے واقف ہوتے ہیں اور سڑک پر چلتے ہوئے بے حد احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سڑک پر بنی ان لائنوں کا کیا مطلب ہے؟

    اب ان بطخوں کو ہی دیکھ لیں۔ 20 ہزار کے قریب یہ بطخیں نہایت منظم انداز میں سڑک پار کر رہی ہیں اور کوئی ایک بطخ بھی کسی گاڑی والے کو پریشان کرنے کا سبب نہیں بنی۔

    اتنی بڑی تعداد میں یہ بطخیں کون اور کیوں لے کر جارہا تھا، یہ تو نہ پتہ چل سکا، البتہ ان کی احتیاط اور نظم و ضبط کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

    بطخوں کی روڈ پار کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے کئی لاکھ بار دیکھا گیا۔

    تو پھر کیا خیال ہے آپ کا؟ کیا ہم جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں جو سڑک اور ٹریفک قوانین کا خیال نہیں رکھ سکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔