Tag: سکندر سلطان راجہ

  • حکومت کا آئینی ترمیم کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی دوبارہ تعیناتی کا منصوبہ سامنے آگیا

    حکومت کا آئینی ترمیم کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی دوبارہ تعیناتی کا منصوبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد: حکومت کا آئینی ترمیم کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی دوبارہ تعیناتی کامنصوبہ سامنے آگیا، سکندر سلطان کی 5 سالہ مدت 26 جنوری 2025 کو مکمل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی 5سالہ مدت ختم ہونے میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سکندر سلطان راجہ کو آئینی ترمیم سےدوبارہ نئی مدت کیلئےتعینات کرنے کا حکومتی پلان سامنے آگیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے آئین کےآرٹیکل 215میں ترامیم تجویز ہے، بطور چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان کی 5 سالہ مدت 26 جنوری 2025 کو مکمل ہوگی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے الیکشن کمیشن کے چیف یا ممبر نئی تعیناتیوں تک عہدوں پررہ سکیں گے اور مجوزہ آئینی ترمیم سے نئی مدت کیلئے تعینات کیا جا سکے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ترمیم کےتحت قومی اسمبلی، سینیٹ میں اکثریتی قراردادسےدوبارہ نئی مدت کیلئےتعیناتی ہوسکےگی، بطور الیکشن کمیشن کے چیف سکندرسلطان کی تعیناتی کانوٹیفکیشن 24 جنوری 2020 کو ہوا تھا۔

  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سرکاری دورے پر برازیل روانہ

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سرکاری دورے پر برازیل روانہ

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پربریفنگ لینے برازیل روانہ ہوگئے، ان کا یہ دورہ گزشتہ سال ہونا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوگئے ، چیف الیکشن کمشنر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پربریفنگ لینے برازیل روانہ ہوئے، ڈی جی آئی ٹی بھی چیف الیکشن کمشنرکےہمراہ ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا سرکاری دورہ2روزپرمشتمل ہے ، ذرائع نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ برازیل میں زیادہ دن قیام کریں گے اور 20 اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کا دورہ گزشتہ سال ہونا تھا تاہم دورہ ناگزیروجوہات کی بناپر2مرتبہ منسوخ ہوا۔

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی مخالفت کی تھی ، پی ڈی ایم حکومت نے قانون سازی کرکےای وی ایم سے الیکشن کرنے کے قانون کوختم کیا تھا۔

  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کیلئے بیرون ملک روانہ

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کیلئے بیرون ملک روانہ

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نجی دورے پر ایک ہفتے کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتےکیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئے ، ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کادورہ نجی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کےدوران چیف الیکشن کمشنرایک ہفتہ قیام کریں گے۔

    گذشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا تھا کہ سکندر سلطان راجہ کو یہ حکومت کینیڈا بھیج رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے۔

  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے حلف اٹھا لیا، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے حلف اٹھا لیا، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، 24 جنوری کو سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے حلف اٹھانے کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ان کی ذمہ داری ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے شفافیت اوّلین ترجیح ہوگی۔

    سکندر سلطان راجہ نے ایک استفسار پر کہا کہ انتخابات کا انعقاد کب ہوگا اس کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے؟ انھوں نے جواب دیا کہ جی ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے، شفاف الیکشن میری ترجیحات میں شامل ہے۔

    سکندرسلطان راجہ 5 سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    خیال رہے کہ 24 جنوری کو جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکندر سلطان راجہ 5 سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں، جب کہ سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کو رکن الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن نے طویل ڈیڈ لاک کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

  • نومنتخب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

    نومنتخب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

    اسلام آباد : نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ آج اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی تقریب حلف برداری دوپہرایک بجے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، جس میں سکندرسلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنرسےحلف لیں گے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے2نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن ہیڈآفس میں ہوگی ، جس میں 2نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے، چیف الیکشن کمشنرنومنتخب ممبران سےحلف لیں گے۔

    خیال رہے سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : سکندرسلطان راجہ 5 سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    یاد رہے حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا تھا۔

    بعد ازاں صدرمملکت عارف علوی نےالیکشن کمیشن کےسربراہ اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق سکندرسلطان راجہ کو 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنرمقرر کیا گیا جبکہ سندھ سے نثاردرانی اوربلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کو رکن الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔

    واضح رہے چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔