Tag: سکندر

  • سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ اچانک روک دی گئی

    سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ اچانک روک دی گئی

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ اس وقت روک دی گئی جب فلم کی ہیروئن رشمیکا مندانا جم میں انجری کا شکار ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ سنیما کی اداکارہ رشمیکا مندانا اس وقت ’پشپا 2‘ کی زبرست کامیابی کے بعد ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ جم میں انجریکا شکار ہوگئیں۔

    رشمیکا کی انجری کی وجہ سے سلمان کی سکندر کا شیڈول متاثر ہوگیا اور اس کی شوٹنگ روک دی گئی۔

    اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’رشمیکا کو حال ہی میں جم میں چوٹ آئی اور آرام کرنے سے وہ ٹھیک ہورہی ہیں، اس کی وجہ سے اس کے آنے والے پراجیکٹس کی شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔‘

    رشمیکا مندانا پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہیں اور بہت جلد سیٹ پر دوبارہ کام شروع کردیں گی۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رشمیکا مندانا کو ’سکندر‘ کی شوٹنگ دوبارہ جلد شروع کریں گی اور  ڈاکٹر انہیں کلیئر قرار دے دیں گے۔

    سلمان خان اور مندانا کے علاوہ اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کاجل اگروال، انجینی دھون، پرتیک ببر، ستیہ راج ودیگر شامل ہیں۔

    سکندر 2025 میں عید کے تہوار پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • سلمان خان کی ’سکندر‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    سلمان خان کی ’سکندر‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر سے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ایک دن کی تاخیر سے ریلیز کیا گیا جس میں اداکار کو اسلحہ تھامے دکھایا گیا ہے۔

    سکندر کے میکرز کی جانب سے 80 سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس نے بھائی جان کے مداحوں کی بے چینی اور بڑھا دی ہے اور وہ فلم کی ریلیز کے بے تابی سے منتظر ہیں اور یوٹیوب پر چار کروڑ سے زائد صارفین ٹیزر کو دیکھ چکے ہیں۔

    ٹیزر میں سلمان خان کو صرف یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’سنا ہے کہ بہت سارے لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میرے مڑنے کی دیر ہے۔‘ اس کے بعد انہیں مخالفین کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ٹیزر میں دبنگ خان رپیٹر کا چیمبر گھٹنے سے کھینچ رہے ہیں۔

    سکندر کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مرگا دوس نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر ساجد ندیاڈ والا ہیں۔

    فلم میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں رشمیکا مندانا موجود ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں کاجل اگروال، شرمن جوشی ودیگر موجود ہیں جبکہ فلم عید 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

    اس سے قبل ساجد ندیاڈ والا کے ساتھ سلمان خان کی فلمیں کک، جڑواں، مجھ سے شادی کرو گی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔

  • رشمیکا مندانا نے سلمان کی ’سکندر‘ کو ’ٹائم پاس‘ فلم قرار دے دیا

    رشمیکا مندانا نے سلمان کی ’سکندر‘ کو ’ٹائم پاس‘ فلم قرار دے دیا

    بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے سلمان خان اور اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کو ٹائم پاس مسالہ فلم قرار دے یا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم اینیمل اور اللو ارجن کی پشپا 2 کی کامیابی کے بعد رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ عید 2025 پر ریلیز کی جائے گی۔

    اداکارہ نے فلم ’سکندر‘ سے متعلق ایسی بات کہی کہ مداحوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

    پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا مندانا نے کہا کہ ’یہ بالی ووڈ کی پہلی کمرشل فلم ہے جس میں کارکردگی پر مبنی کردار کے بجائے ایک مناسب ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں اس کا مطلب ہے کہ یہ ہیرو کی انٹری اور سب کے ساتھ ایک مناسب ماس مووی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسے ایک آسان فلم کے طور پر دیکھیں کیونکہ جشن ہونے والا ہے۔

    رشمیکا مندانا کے بیان نے بہت سے مداحوں کو مایوس کیا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ فلم سے انی تمام امیدیں کھو چکے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ لیڈ ہیروئن ہیں اور ایسا کہہ رہی ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک اور احمقانہ فلم۔‘

    تیسرے صارف نے لکھا کہ ’باس اس نے بول دیا کہ فلم فالتو ہے اب کوئی امید نہیں۔‘ چوتھے صارف نے کہا کہ ’تمام جوش و خروش صرف بیکار میں چلا گیا، رشمیکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ سلمان خان کی ’سکندر‘ ایکشن تھرلر فلم ہے جس کے ہدایت کار اے آر مروگا دوس ہیں جبکہ فلم عید 2025 کو ریلیز ہوگی۔

  • فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کا کردار کیسا ہوگا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کا کردار کیسا ہوگا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ میں ان کے کردار سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ چونکہ سکندر کا مطلب پاور یا طاقت ہے لہٰذا سلمان خان معاشرے میں موجود ایک گٹھ جوڑ کو ختم کرنے میں اپنی پوری طاقت دکھائیں گے۔

    یہ ایک ایسا منظر ہوگا جو ہر کسی کے دل کو چھو لے گا اور فلمسازوں کو یقین ہے کہ کہانی دکھانے کے نئے انداز سے سینما گھروں کو رُخ کرنے والوں کو جذباتی کر دیں گے۔

    فلم ’سکندر‘ کے ڈائریکٹر اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوسر ہیں۔ ان کی سلمان خان کے ساتھ پچھلی تمام فلموں کے برعکس یہ فلم دیکھنے والوں کو ایک مضبوط سماجی پیغام دے گی۔

    سُپر اسٹار کو ماضی کی فلموں میں غصے سے بھرپور دکھایا گیا اور اس بار بھی وہ ظلم کے خلاف لڑ کر مداحوں کے دل جیت لیں گے۔

    اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیاڈوالا بالی وڈ اداکار کو ’اینگری ینگ مین‘ کے طور پر دوبارہ متعارف کروائیں گے جو لوگوں اور ان کے حقوق کیلیے لڑیں گے۔

    فلم کی ریلیز عید 2025 کے موقع پر متوقع ہے۔

    فلم میں ولن کا کردار

    مئی میں فلم کے ولن کے بارے میں افواہیں تیز ہونے پر پروڈیوسر چترا لکشمن نے اعلان کیا تھا کہ ساؤتھ اسٹار ستھیا راج فلم سکندر میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔

    چترا لکشمن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ باہوبلی میں کٹپا کا کردار ادا کرنے والے ستھیا راج سکندر میں سلمان خان کے خلاف ولن کے طور پر نظر آئیں گے۔

    جبکہ دوسری جانب اداکار ستھیا راج نے خود بھی ایک انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ وہ سلمان خان کی فلم میں ولن ہیں۔

  • سلمان خان کی اگلی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    سلمان خان کی اگلی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اُن کی اگلی نئی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے اداکارہ سلمان خان کی عید 2025 کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    اداکار سلمان خان اپنے کیریئر میں پہلی بار بلاک بسٹر فلم ’گجنی ‘ کے ہدایتکار اے آر مروگادوس کے ساتھ اپنی نئی فلم میں کام کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی سے ہوگا۔

    اے آر مروگاداس اس وقت ایک اور ایکشن فلم کی ہدایتکاری میں مصروف ہے جو کہ جون تک جاری رہے گی، اسی وجہ سے بھارتی ہدایتکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا آغاز مئی سے ہوگا۔

    سپر اسٹار سلمان خان کی یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اداکار نے انسٹاگرام پر اس فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔

    پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’ اس عید پر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘ اور ’میدان ‘ دیکھ لو، اگلی عید ’سکندر‘ سے آکر ملو۔

    واضح رہے کہ فلم سلمان خان کی نئی فلم میں ہیروئن، دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔