Tag: سکھر

  • کراچی: ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلیے خواتین کی شرمناک حرکت

    کراچی: ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلیے خواتین کی شرمناک حرکت

    کراچی(15 اگست 2025): ٹک ٹاکر مخدوم جنید نے این سی سی آئی اے سکھر کی گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین کو سامنے لے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ آج سہراب گوٹھ سے کراچی یونیورسٹی جانے والے راستے پر پیش آیا ہے، این سی سی آئی اے سکھر کی ٹیم ملزم  ٹک ٹاکر مخدوم جنید کو گرفتار کرنے کراچی پہنچی تھی۔

    ملزم پر ہنی ٹریپ کر کے درخواست گزار کو بلیک میل کرنے کے الزامات ہیں، ملزم مخدوم جنید کو این سی سی آئی اے کی ٹیم گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تو رشتہ دار خواتین کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹیج میں انسپکٹر  الفت سوڈر  اپنی ٹیم کے ساتھ ابوالحسن اصفہانی روڈ پہنچے، انفارمر کی اطلاع پر ایف آئی اے اہلکار جیسے ہی پہنچا ملزم بھاگنے لگا، ملزم نے رشتے دار خواتین کو کپڑے اتارنے کا کہا اور لائیو ویڈیو پر آگیا، رشتے دار خواتین کپڑے اتار کر سڑک پر ٹک ٹاکر کے پیچھے چلنے لگی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قریب گذرتی سچل تھانے کی موبائل کو بھی این سی سی آئی اے نے مدد کے لیے کہا، راجپوت اسپتال کے قریب ٹک ٹاکر مخدوم جنید نے ایف آئی اے پر حملہ کردیا، ملزم نے قصائی  کا ٹوکہ اٹھا کر ایف آئی اے افسر کو دے مارا اس تیز دھار آلے کے وار سے ایف آئی اے اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جبکہ خواتین فہمیدہ مخدوم، غزالہ اور بھانجی کائنات کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے چاروں ملزمان کو لے کر کراچی کے دفتر روانہ ہوگئی۔

    این سی سی آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق ریشما نامی خاتون نے اس سے دوستی کی اور فون پر بات کی تھی، ملزم مخدوم جنید نے ایڈٹ شدہ قابل اعتراض ویڈیو بھیجی اور پیسوں کا تقاضہ کیا، ملزم ٹک ٹاکر مخدوم جنید نے متاثرہ شخص سے 44 لاکھ روپے بھی بٹورے تھے، ملزم نے متاثرہ شخص سے مزید 70 لاکھ مانگے اور نہ ملنے پر قابل اعتراض ویڈیو لیک کی۔

  • اغوا کی کوشش میں ناکامی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلی میں کھیلتی بچی کا  گلہ کاٹ دیا

    اغوا کی کوشش میں ناکامی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلی میں کھیلتی بچی کا گلہ کاٹ دیا

    سکھر : موٹر سائیکل سواروں نے گلی میں کھیلتی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش میں ناکامی پر بچی کا گلا کاٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقہ پیارو وادھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے گلی میں کھیلتی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

    بچی کے شور مچانے پر ملزمان بچی کا گلا کاٹ کر فرار ہوگئے، بچی کوتشویشناک حالت میں ایئرایمبولینس کے ذریعہ کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سکھراظہرمغل نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور کہا ملزمان گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    چیئرمین ضلع کونسل سکھرکمیل حیدرشاہ کی ہدایت پر بچی بذریعہ ایئرایمبولینس کراچی منتقل کیا گیا، واقعہ روہڑی کےتھانہ جھانگڑوکی حدود پیارے واہ گوٹھ پٹھان میں پیش آیا۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ بچی گھرکےباہرسہیلی کیساتھ کھیل رہی تھی،ملزمان نےاغواکی کوشش کی اور چیخ و پکار پر تیزدھار آلہ سے بچی کاگلہ کاٹ کرفرارہوئے۔

    پولیس نے جائےوقوع سے شواہد جمع کرلیے اور واقعے کی باریک بینی سےچھان بین جاری ہے۔

  • کینالز کی تعمیر کے خلاف سکھر میں وکلا کے دھرنے کا 11 واں روز، معیشت کو یومیہ کروڑوں کا نقصان

    کینالز کی تعمیر کے خلاف سکھر میں وکلا کے دھرنے کا 11 واں روز، معیشت کو یومیہ کروڑوں کا نقصان

    سکھر: کینالز کی تعمیر کے خلاف سکھر میں وکلا کے دھرنے کا 11 واں روز ہے، گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے، اور معاشی نقصان سے تاجر اور ٹرانسپورٹرز پریشان ہو گئے ہیں، کیوں کہ کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔

    سکھر سے سلیم سہتو کی رپورٹ کے مطابق ببرلو بائی پاس پر وکلا کے دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ملک کے مختلف علاقوں کی جانب سامان کی ترسیل کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز اور مکینک سمیت مختلف کاروبار کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔


    ترجمان سندھ حکومت کی وکلا سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل


    قومی شاہراہ کی بندش کا براہِ راست اثر ملک کی معیشت پر پڑ رہا ہے، بندرگاہ پر آنے والا درآمدی سامان اندرون ملک منتقل نہیں ہو رہا، جب کہ برآمدی سامان بھی مقررہ وقت پر بندرگاہ تک نہیں پہنچ رہا، اس تاخیر سے عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    شدید گرمی میں سڑک پر مال بردار گاڑیاں کئی دنوں سے بند پڑی ہیں، جن میں موجود اشیا خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں، جب کہ گرمی اور دھوپ کی شدت کے باعث گاڑیوں کے ٹائروں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

    قومی شاھراہ پر گاڑیوں کا پہیا چلنے سے ہزاروں افراد کے گھروں کا چولھا جلتا ہے، دھرنے کی وجہ سے چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • خواجہ سراؤں کے کرکٹ میچ کی ویڈیو جھلکیاں

    خواجہ سراؤں کے کرکٹ میچ کی ویڈیو جھلکیاں

    ویڈیو رپورٹ: ناصر جعفری


    سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔

    اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔

    کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔

  • سکھر اور روہڑی کے درمیان 300 فٹ بلندی پر واقع تاریخی مزار کس کا ہے؟

    سکھر اور روہڑی کے درمیان 300 فٹ بلندی پر واقع تاریخی مزار کس کا ہے؟

    سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر اور اس کے جڑواں روہڑی کے درمیان ایک ایسی روحانی وادی موجود ہے جہاں 300 فٹ بلندی پر تاریخی مزار واقع ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی نمائندہ سحرش کھوکھر کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے جڑواں شہر روہڑی کے قریب، ایک ایسی روحانی وادی موجود ہے جہاں عقیدت اور سچائی کے چراغ صدیوں سے روشن ہیں۔

    یہ جگہ پیر سید شاہ مقصود علی شاہ کے دربار کے نام سے مشہور ہے، جو ایک 300 فٹ ببلند پہاڑی پر واقع ہے اور مزار تک جانے کے لیے دو راستے ہیں۔

    ایک راستہ قدرے آسان جو سیڑھیوں کے ذریعے جاتا ہے اور زائرین کو مزار تک پہنچنے کے لیے تقریباً 150 سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں۔

    تاہم دوسرا راستہ دشوار گزار اور پتھریلا ہے جس کھائیوںکے درمیان سے گزرتا اور انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

    یہ درگاہ صرف ایک زیارت گاہ نہیں بلکہ روحانیت، محبت اور عوامی عقیدت کی ایک زندہ علامت ہے۔ ہر روز سینکڑوں زائرین، مشکلات کے حل اور روحانی سکون کے لیے اس درگاہ پر حاضری دیتے ہیں۔

    حضرت پیر شاہ مقصود علی شاہ کو ان کے صوفیانہ مزاج، درویشی اور کرامات کی وجہ سے ان کے عقیدت مندوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیے دعاگو رہتے، ان کی مشکلات کا حل نکالتے اور ان کی رہنمائی کرتے۔

    ان کے مزار کے ساتھ عقیدت مندوں کی بے شمار داستانیں جڑی ہوئی ہیں، جہاں بزرگوں اور ملنگوں کے مطابق، انہوں نے بے شمار کرامات ہوتے خود دیکھی اور محسوس کی ہیں۔

    ایک حیران کن منظر تو یہ دیکھنے کو ملا کہ ایک ضعیف العمر خاتون، جو نہایت کٹھن راستے سے گزر کر درگاہ پر پہنچیں، وہاں دعا مانگی اور پھر لکڑی کا سہارا لے کر پہاڑ سے نیچے اتر گئیں۔

    کہا جاتا ہے کہ ان بزرگ کا مقبرہ کسی ہندو دیوان نے تعمیر کرایا تھا، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال کم ہوتی گئی۔

     

    یہ درگاہ نہ صرف ایک روحانی مقام ہے بلکہ یہاں سے سکھر، روہڑی اور دریائے سندھ کے حسین نظارے بھی دیکھے جا سکتے ہیں، جو سیاحت کے فروغ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

    اگر اس درگاہ کی مناسب تزئین و آرائش کی جائے، تو نہ صرف عقیدت مندوں بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی یہ ایک پرکشش مقام بن سکتا ہے۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ حکام اس تاریخی اور روحانی مقام کی دیکھ بھال کریں تاکہ یہ نہ صرف زائرین کے یے آسانی پیدا کرے بلکہ سیاحتی مقام کے طور پر بھی اپنی اہمیت برقرار رکھ سکے۔

  • 7 سہلیوں کے مزار سے جڑی کہانی کی حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    7 سہلیوں کے مزار سے جڑی کہانی کی حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: سلیم سہتو

    سکھر میں 7 سہلیوں کے مزار سے منسوب کہانی دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے توجہ کا باعث ہے، مگر کیا ان کہانیوں کا ذکر تاریخ کی کتابوں میں بھی موجود ہے؟

    اس مزار سے جڑی کہانی کی حقیقت کیا ہے؟

    مزار کی تعمیر کب ہوئی اور کون کون سی شخصیات یہاں مدوفون ہیں؟ اس ویڈیو میں دیکھیں۔

    ویڈیو رپورٹ: پاکستان کی ایک منفرد گلی، جس کے ڈھابا ہوٹلوں پر صرف ایک ڈش بنتی ہے!

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • 100 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو  دھمکیاں

    100 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں

    سکھر : دودھ سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو  دھمکیاں ملنے لگیں،  ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سستا دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دیگر دکانداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگی۔

    دکاندار کی حمایت میں مخدوم جمانی روڈ اور شالیمارکےعلاقہ مکین باہرنکل آئے اور سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کے حق میں نعرے بازی کی۔

    دکاندار نے کہا کہ کچھ لوگ آئے جو کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے تھے۔

    مزید پڑھیں : دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی ، 200 روپے سے 120 پر آگئی

    یاد رہے سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر ، تانگہ اسٹینڈ سمیت علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کردی تھی۔

    200 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا دودھ اب 100 سے 120 روپے فی لیٹر دستیاب ہے ، دکاندار کا کہنا تھا کہ دودھ کی سیل لگادی۔

    دودھ فروشوں کے مطابق سردی کے موسم میں دودھ کی پیدوار میں اضافے اور کھپت میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں دودھ کی قیمت کم کردی گئی ہے۔

    دودھ کی قیمتوں میں اس اچانک کمی نے عوام کو بڑی راحت دی، شہریوں کا کہنا تھا کہ جہاں ہر چیز کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے، وہاں دودھ کی قیمت میں کمی مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشی کا سبب بنا ہے اب قیمت کم ہونے سے غریب کیلئے بھی دودھ خریدنا آسان ہو گیا ہے۔

  • انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کا غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا اقدام

    انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کا غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا اقدام

    سکھر: انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی سندھ کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ماں اور بچوں کی صحت سمیت غذائی قلت کو دور کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کرنے میں مصروف عمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کے زیر اہتمام سکھر کے مقامی ہوٹل میں مختلف اخبارات، ٹی وی، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی، تاکہ وہ اس عمل میں اپنے مؤثر کردار کے حوالے سے آگاہی حاصل کر سکیں۔

    آئی آر سی پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانومل لوہانو نے کہا ملک کی مجموعی آبادی کے 60 فی صد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، سندھ میں بڑھتی ہوئی سیلابی صورت حال اور قدرتی آفات کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھوک، غذائی قلت کے خاتمے، مناسب خوراک کی فراہمی، صحت کی سہولتوں تک رسائی، مضبوط تعلیمی نظام، صاف پانی کے ذخائر بنانے، اور ماحول کی حفاظت کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    ڈائریکٹر ڈیجیٹل ٹائم کمیونیکیشنز اور معروف میڈیا ایکسپرٹ نزاکت حسین نے کہا کہ مؤثر کہانی سنانے یعنی رپورٹنگ کے لیے ضروری ہے کہ ہم عوامی مسائل کو حساسیت کے ساتھ اجاگر کریں، اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے نہ صرف شعور بیدار کریں بلکہ مسائل کو اس انداز میں پیش کریں کہ ان کے حل کی راہیں بھی ہموار ہوں۔

    سینیئر کمیونیکیشن آفیسر آئی آر سی فراز مری نے کہا 2018 کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 5 سال سے کم عمر کے 40 فی صد بچوں کا وزن کم ہے، جب کہ 18 فی صد بچے چھوٹے قد کے ہیں، مجموعی طور پر 58 فی صد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، 6 سال کے عرصے میں یہ تعداد مزید بڑھی ہے۔

    انھوں نے کہا اس خطرناک صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی آر سی کے شکیل پترس کے مطابق سیلاب متاثرہ متعدد اضلاع کشمور، گھوٹکی، خیرپور، تھر، عمر کوٹ، دادو، کے این شاہ میں مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں، اسکریننگ کی جا رہی ہے، اور متاثرین کو مناسب خوراک دی جا رہی ہے، غذائی قلت کے شکار ماں و بچے کی ضروریات بھی پوری کی جا رہی ہے۔

  • وائرل ویڈیو: خاکروب نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بیوی کا معافی کا اعلان

    وائرل ویڈیو: خاکروب نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بیوی کا معافی کا اعلان

    سکھر: خاکروب شوہر نے بیوی کو سڑک پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

    سندھ کے شہر سکھر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک خاکروب نے اپنی بیوی کو سڑک پر پیٹ ڈالا، معلوم ہوا ہے کہ ملٹری روڈ پر دونوں کے درمیان تنخواہ کے پیسوں کے خرچ کو لے کر تلخ کلامی اور لڑائی ہو گئی تھی۔

    عینی شاہدین کے مطابق دونوں میں پیسوں پر جھگڑا ہوا اور آدمی نے عورت کو بیچ سڑک مارنا پیٹنا شروع کر دیا، آس پاس لوگوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو وائرل ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق جب پولیس اور خاکروب کمپنی کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا، اور پولیس نے قانونی کارروائی کرنی چاہی، تو عورت نے اپنے شوہر کو معاف کر دیا۔

    کراچی : لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کے والد کا اہم بیان آگیا

    شوہر کے معافی مانگنے پر بیوی مان گئی اور دونوں کی آپس میں صلح ہو گئی، خاتون نے کہا کہ وہ اس سے ناراض نہیں رہنا چاہتی، گھر میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، شوہر کو غصہ آ گیا مگر مجھے شکایت نہیں ہے۔

    بیوی نے بتایا کہ جھگڑا گھریلو تنازع پر ہوا ہے، اور میں نے شوہر کو معاف کر دیا ہے، میں کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔

  • جھوٹ موٹ اغوا ہونے والے شخص پر عدالت نے 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

    جھوٹ موٹ اغوا ہونے والے شخص پر عدالت نے 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

    سکھر: اغوا کا جھوٹا مقدمہ مدعی کے گلے پڑ گیا، عدالت نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر مدعی کو کسٹڈی کروا دیا، اور 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل ہائیکورٹ سکھر بینچ میں خیرپور کے رہائشی ہادی بخش کی بازیابی کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ملزم اغوا نہیں ہوا تھا، بلکہ اس نے اغوا کا ڈراما کیا تھا۔

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے مدعی ہادی بخش کو جھوٹ بولنے پر کسٹڈی کروا دیا، عدالت نے مدعی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے، جرمانہ نہ دینے کی صورت میں مدعی کی جائیداد ضبط کی جائے گی۔

    جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل بینچ نے اس کیس کی سماعت کی۔

    منشیات کے مقدمہ میں گرفتار 65 سالہ خاتون شاہین اختر کی ضمانت کی درخواست مسترد