Tag: سکھر ایئرپورٹ

  • موسم کی خرابی: پی آئی اے کی پرواز کو سکھر ایئرپورٹ پر اتار لیاگیا

    موسم کی خرابی: پی آئی اے کی پرواز کو سکھر ایئرپورٹ پر اتار لیاگیا

    سکھر: بشکک سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو موسم کی خرابی کے باعث سکھر ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکک سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9514 کو سکھر ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، پرواز کو موسم کی خرابی کی وجہ سے سکھر ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

    سکھر ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق موسم ٹھیک ہونے کے بعد پرواز کو ملتان روانہ کر دیا جائے گا، پرواز کے مسافر طیارے میں ہی موجود رہیں گے، ڈومیسٹک ایئرپورٹ کی وجہ سے مسافروں کو لاوئنج منتقل نہیں کرسکتے۔

    موسم کی خرابی نے جہاز کا رخ موڑ دیا

    اس سے قبل 30 جون کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 موسم خرابی کے باعث کراچی اتار لی گئی تھی۔ پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، مسافروں اور دیگر عملے کی حفاظت کے تحت طیارہ اتارا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 26 جون کو ملکی دارالحکومت سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ نہ کرسکی تھی۔ پرواز پی کے 605 کا رخ تیز ہواؤں کی وجہ سے دوبارہ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

  • ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، خاتون سمیت 2 مسافروں سے لاکھوں ڈالر اور سونا برآمد

    ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، خاتون سمیت 2 مسافروں سے لاکھوں ڈالر اور سونا برآمد

    کراچی: سکھر ایئر پورٹ سے منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ایک خاتون سمیت 2 مسافروں سے لاکھوں ڈالر اور سونا برآمد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے سکھر ایئر پورٹ پر خاتون سمیت دو مسافر گرفتار کیے ہیں، جن سے 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر برآمد ہوئے، خاتون مسافر سے 5 کلو سونا، دو سو گرام موتی اور 255 یو اے ای درہم بھی برآمد ہوئے۔

    اے ایس ایف ذرایع نے بتایا کہ تلاشی پر معلوم ہوا کہ مسافر محمد اسلام اور خاتون اناہیتا سہراب ایرانی نے بیگ میں غیر ملکی کرنسی چھپا رکھی تھی، دونوں مسافر پی کے 531 سے کراچی جا رہے تھے، کراچی پہنچنے کے بعد دونوں نے بیرون ملک سفر کرنا تھا، اے ایس ایف نے دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

    یاد رہے کہ نومبر میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہل کاروں نے چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے 17 ہزار امریکی ڈالر، 25 ہزار 600 یوآن جب کہ 25 ہزار 780 بھارتی روپے برآمد کیے تھے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا

    کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ مسافر نجی ایئر لائن لائن کی پرواز 6018 سے ارمچی جا رہا تھا۔ گزشتہ ماہ علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا تھا۔ امریکی خاتون پرواز 342 لاہور سے مسقط جا رہی تھی، دوران چیکنگ خاتون کے سامان سے 2 سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔

  • ملک کے 3 ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب

    ملک کے 3 ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب

    کراچی: ملک کے مختلف ایئر پورٹس کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، 3 ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ٹرمنل انفارمیشن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین ایئر پورٹس پر جدید آلات نصب کر کے اپ گریڈ کیا ہے، ان میں کوئٹہ، سکھر اور فیصل آباد کے ایئر پورٹ شامل ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہروں کے ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ٹرمنل سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

    سسٹم کے تحت کپتانوں کو لینڈنگ سے قبل موسم کی صورت حال سے آگاہ رکھا جائے گا، ذرایع کے مطابق یہ جدید سسٹم ڈنمارک سے برآمد کیا گیا ہے، جس پر3 کروڑ سے زاید کی لاگت آئی ہے۔

    سی اے اے ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈی اے ٹی آئی ایس سسٹم موسم کی صورت حال سے کپتان کو 40 سے 60 ناٹیکل میل تک کی رہنمائی فراہم کرے گا، بتایا گیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا نا ہموار ہونا اور لینڈنگ کے دوران مسائل پیدا ہوتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی سیکورٹی وفد کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر بھی یہ جدید سسٹم نصب کیا جائے گا۔

    ذرایع کے مطابق بوئنگ 777 اور دیگر طیاروں میں جدید سسٹم موجود ہوتا ہے، بعض طیاروں میں سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے کپتان کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

    یاد رہےایک ہفتہ قبل امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر بھی مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکورٹی آلات کی جانچ کی تھی، جس کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیے سیکورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔

    رواں ماہ کے آغاز میں اے آر وائی نیوز کے نمایندے نے انکشاف کیا تھا کہ لاہور ایئر پورٹ کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے نصب اسکینر گزشتہ ایک سال سے خراب ہے۔

  • وسائل کی کمی دہشتگردوں تک رسائی میں رکاوٹ ہے،  قائم علی شاہ

    وسائل کی کمی دہشتگردوں تک رسائی میں رکاوٹ ہے، قائم علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں تک رسائی میں وسائل کی کمی کی دیوار کھڑی ہے ۔

    سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ :کرا چی میں امن و امان کے حوالے سے بہت کام کرنا ہے، محکمہ پولیس میں وسائل کم ہونے کے باعث دہشتگرودں تک رسائی نہیں ہو رہی۔

    انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں پولیس کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کر کے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائیگا، قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے حکومتِ سندھ نے تیاری مکمل کر لی ہے، بلدیاتی الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا الیکشن کمیشن اورعدالت کا کام ہے۔

  • قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن

    قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے، سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی طے کریں گے، بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو کرانا ناممکن ہوگئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، قائم علی شاہ سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلی سینئر وکلا پینل سے مشورہ کریں گے۔ سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی تو نہیں ہوں گے، تاہم تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے۔