Tag: سکھر ایکسپریس

  • ریلوے ڈرائیور کی چابک دستی نے سکھر ایکسپریس کو حادثہ سے بچالیا

    ریلوے ڈرائیور کی چابک دستی نے سکھر ایکسپریس کو حادثہ سے بچالیا

    کراچی : ریلوے ڈرائیور کی چابک دستی نے سکھر ایکسپریس کوحادثہ سےبچالیا ، ڈیتھا کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے ٹریک پر 24 فیٹ لمبی پٹری رکھی دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے جیکب آباد جانیوالی سکھر ایکسپریس اور مال گاڑی حادثےسے بچ گئی۔

    ڈیتھا ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے لائن کا 24 فٹ ٹکرا رکھ دیا تاہم سکھرایکسپریس کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکرٹرین کوروکا۔

    کراچی:ایمرجنسی بریک لگنے پر سکھر ایکسپریس کے انجن نے پڑی پر پڑے ٹکڑے کو ہٹ کیا اور انجن کے اگلے پہیوں سے ٹکرا کر ریلوےلائن کے دو حصے ہوگئے جبکہ پٹری کا ایک حصہ ڈاؤن ٹریک پر جاگرا جہاں ٹریک پر مال گاڑی آ رہی تھی۔

    ریلوے پولیس اہلکار نے فوری طورپرڈاؤن ٹریک سے ریلوے لائن کاٹکراہٹادیا، ریلوے ذرائع نے بتایا کہ مال گاڑی چند لمحوں میں ہی تیز رفتاری سے متاثرہ مقام سے محفوظ گزر گئی۔

  • ریل میں پولیس اہل کاروں کو احکامات دیتے جعلی ریلوے افسران گرفتار

    ریل میں پولیس اہل کاروں کو احکامات دیتے جعلی ریلوے افسران گرفتار

    کراچی: ریل میں پولیس اہل کاروں کو چیکنگ کے احکامات دینے والے جعلی ریلوے افسران پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد نے ایک بڑی کارروائی کر کے جعلی ریلوے افسران گرفتار کر لیے، جعلی افسران دھڑلے سے پولیس اہل کاروں کو بھی احکامات دے رہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق مظہر حسین اور کاشف حسین نامی دو افراد نے سکھر ایکسپریس میں پولیس والوں کو اپنا تعارف کرایا کہ وہ ریلوے افسران ہیں، دونوں ملزمان نے ٹرین میں چیکنگ کے لیے پولیس اہل کاروں کو احکامات بھی دیے، تاہم ریلوے پولیس اہل کار ان دونوں افراد کو ٹرین منیجر کے پاس لے گئے۔

    ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جب ٹرین منیجر محمد علی کو بتایا گیا کہ یہ ریلوے کے افسران ہیں اور ٹرین چیک کریں گے، تو انھوں نے دونوں افراد کو مشکوک سمجھ کر کراچی ڈویژن سے رابطہ کر لیا۔

    کراچی ڈویژن کے ریلوے آفیسر نے تصدیق کی کہ مذکورہ نام کے کوئی بھی ریلوے افسران کراچی ڈویژن میں نہیں ہیں، جس پر ٹرین منیجر نے مشکوک افراد سے ان کے محکمہ ریلوے کے کارڈ طلب کیے، مظہر حسین نے اپنا کارڈ پیش کیا تو معلوم ہوا کہ وہ جعلی ہے، جب کہ کاشف ریلوے کا کارڈ پیش نہ کر سکا۔

    ریلوے پولیس کے مطابق دونوں افراد کے پاس ریلوے ٹکٹ بھی نہیں تھے، انھوں نے ریلوے جعلی کارڈ استعمال کر کے اپنے آپ کو ریلوے افسران ظاہر کیا، حقیقت کھلنے پر دونوں ملزمان کو ریلوے ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں کیس درج کیا گیا ہے۔

  • سانحہ تیز گام کے بعد ایک اور ٹرین میں آتشزدگی

    سانحہ تیز گام کے بعد ایک اور ٹرین میں آتشزدگی

    شکارپور : لودھراں اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنےکےواقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ کیوں لگی، تحقیقات  جاری ہے جبکہ سکھر ایکسپریس کو اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ تیز گام کو ایک دن بھی نہیں گزرا تھا کہ شکارپور میں لودھراں اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں اچانک آگ لگ گئی ، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھادی اور ٹرین جیکب آباد روانہ کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، علائقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کےتحت مسافروں کوریسکیو کیا،:آگ لگنےکےواقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ سکھرایکسپریس میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے، ٹرین کی2بوگیوں کے درمیان ربڑ کےپائدان کوآگ لگی تھی ، جس کے بعد سکھر ایکسپریس کی باقی بوگیوں کوالگ کرکےآگ بجھادی گئی اور ٹرین کو اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

    ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ  ڈی ایس ریلوےسکھرنےآگ واقعےپرتحقیقاتی ٹیم روانہ کردی، ٹیم آگ لگنےکےاسباب تلاش کرکےکل رپورٹ جمع کرائےگی، پہلےکبھی بھی اس طرح کاواقع کسی ٹرین میں پیش نہیں آیا،  تخریبی عنصرکوبھی ردنہیں کیاجاسکتا۔

    یاد رہے لیاقت پور میں کراچی سے پنڈی جانے والی تیزگام میں خوفناک آگ سے چوہتر افراد زندہ جل گئے، درجنوں زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا ہے، متاثرہ بوگیوں میں زیادہ ترتبلیغی جماعت کے لوگ سوار تھے۔

    ٹرین عملہ کاکہنا تھا کہ چلتی ٹرین میں کئی افراد نےچھلانگ لگا کرجان بچانےکی کوشش میں شدید زخمی ہوگئے، درجنوں زخمی مسافروں کو بہاولپور، رحیم یار خان ، ملتان ،احمد پور شرقیہ کےمختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ اب بھی متعددافراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے