کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے میئر ارسلان شیخ کے سکھر میں 300 ملی میٹربارش کے دعوے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے سکھر میں 300 ملی میٹربارش کے دعوے کی تردید کردی۔
سردارسرفراز نے کہا کہ بارش کا 77 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی بات درست نہیں، سکھرمیں 2 روز میں 300 ملی میٹربارش کی بات میں صداقت نہیں اور 48 گھنٹے کےدوران سکھر میں 116 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
فوکل پرسن محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سکھر میں 36 گھنٹے میں116 ملی میٹر جبکہ 24 گھنٹے میں100 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، 4 اگست2008 میں92ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق روہڑی میں مون سون کےاس اسپیل میں134ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی، 9اگست1933کوروہڑی میں 139.7 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سکھر میں77 سالہ بارش کاریکارڈٹوٹنےکی بات میں کوئی صداقت نہیں، 300ملی میٹربارش ریکارڈنہیں کی گئی۔
یاد رہے میئرسکھرارسلان شیخ نےدعویٰ کیا تھاسکھرمیں77سال کی تیزترین برسات ریکارڈکی گئی۔