Tag: سکھر کا دورہ

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر کا دورہ کریں گے جبکہ روہڑی، خیرپور،فیض گنج ، کوٹ ڈجی ،ٹھری میر واہ کا فضائی دورہ کریں گے۔

    اس موقع پر سکھرضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے نمائندے ریسکیو ،ریلیف کی مدد بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم امدادی کاموں،متاثرین کااحوال جاننےکیلئے ملاقات کریں گے ، اس دوران چیف سیکریٹری اور چیف انجینئر سکھر بیراج بریفنگ دیں گے۔

  • بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے

    سکھر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے، بلاول بھٹو صوبائی وزیر اویس شاہ کی رہایش گاہ پر قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سکھر پہنچ گئے، جہاں وہ کل ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، ان کا سکھر کا دورہ تین روز پر مشتمل ہے۔

    اس دوران بلاول بھٹو سے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ اور دیگر رہنما ملاقاتیں کریں گے جب کہ بلاول بھٹو پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

    تین روزہ دورے کے دوران سکھر اور گھوٹکی میں مختلف پروگراموں میں پی پی چیئرمین کی شرکت بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نجی چینل کے اینکر سمیت پانچ افراد جاں بحق

    دریں اثنا، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر پرسن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے ہم دردی و یک جہتی کا بھی اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کیے جانے پر کہا تھا کہ اجلاس منسوخ کرنا پارلیمنٹ پر اندر سے حملے کے مترادف ہے۔