Tag: سکھر

  • نواز لیگ، پیپلز پارٹی اکیلے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو چکیں: وزیرِ خارجہ

    نواز لیگ، پیپلز پارٹی اکیلے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو چکیں: وزیرِ خارجہ

    اوباڑو: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اکیلے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہیں، دونوں جماعتیں بغل گیر ہیں لیکن مقابلے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی سوچ والی جماعت ہے، سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر مقام سے قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جیتے گی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جلد گھوٹکی کا دورہ کریں گے، انھوں نے سندھ کے شہر چھاچھرو میں بھارت کو امن کا پیغام دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سےکہتا ہوں کچھ بھی کیا توجوابی کارروائی ہوگی، وزیراعظم

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق سندھ سے صدیوں پرانا ہے اور رہے گا، ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت بھی گھوٹکی سے ہوئی تھی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں دفترِ خارجہ نے احسن طریقہ سے کام کیا، پلوامہ واقعے کے بعد بی جے پی کی ساکھ بہت متاثر ہوئی ہے، مودی سرکار انتخابی مفاد کے لیے پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

    وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے اپنی عوام سے کیے وعدے پر کوئی کام نہیں کیا۔

  • سکھر: علاج نہ ہونے پر ایک اور مریض دم توڑ گیا

    سکھر: علاج نہ ہونے پر ایک اور مریض دم توڑ گیا

    سکھر: سندھ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال مریضوں کی زندگیاں نگلنے لگی، سکھر میں علاج نہ ہونے پر ایک اور مریض دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تنخواہوں کے معاملے پر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں رہا، سکھر میں ایک اور مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    [bs-quote quote=”ہڑتال کے دوران مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حادثے میں زخمی طارق کو سِول اسپتال لایا گیا تو کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا، زخموں کی تاب نہ لا کر طارق نے دم توڑ دیا۔

    ہڑتال کے دوران مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے، جب کہ سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج 5 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، دوسری طرف محکمۂ صحت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    محکمۂ صحت نے سرکاری اسپتالوں کے سربراہان سے ڈیوٹی نہ دینے والے ڈاکٹروں کی فہرست طلب کر لی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت کا ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

    یاد رہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں، مریض نجی اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں۔

    دوسری طرف سندھ حکومت نے کل سے تمام او پی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا غیر پیشہ ورانہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔

  • سکھر: ڈاکٹروں کی ہڑتال، بد قسمت ماں نے دوسرا بچہ بھی کھو دیا

    سکھر: ڈاکٹروں کی ہڑتال، بد قسمت ماں نے دوسرا بچہ بھی کھو دیا

    سکھر: اندرون سندھ اور کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث ایک اور بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں ڈاکٹروں کی سنگ دلی 8 ماہ کے بچے کی جان لے گئی، جان جاتی ہے تو جائے، معالج اپنا حلف ہی بھول گئے۔

    [bs-quote quote=”پانچ سال پہلے بھی ایک بیٹا ڈاکٹروں کی ہڑتال کی بھنیٹ چڑھ گیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”بد قسمت ماں کی فریاد”][/bs-quote]

    شدید بیمار بچی کی ماں مسیحا کی تلاش میں پھرتی رہی تاہم بچی کے علاج کے لیے ڈاکٹر میسر نہیں ہوا۔

    بد قسمت ماں نے جگر گوشے کا لاشا اٹھائے آہیں بھرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال پہلے بھی ایک بیٹا ڈاکٹروں کی ہڑتال کی بھنیٹ چڑھ گیا تھا۔

    دوسری طرف سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی میں بھی ایک نوجوان 4 گھنٹے تڑپ تڑپ کر مر گیا، تاہم اس کا علاج نہ ہو سکا، نوجوان کے ورثا نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔

    میر محمد کو اس کے لواحقین طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ رات ڈھرکی اسپتال لائے تاہم اسپتال میں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث اس کا انتقال ہو گیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ 4 گھنٹے تک میر محمد تڑپتا رہا، لیکن ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسپتالوں میں او پی ڈیز بند، حکومت اور ڈاکٹروں کی لڑائی میں شہری رل گئے

    نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ڈھرکی پولیس تحصیل اسپتال پہنچ گئی، پولیس نے واقعے کی رپورٹ بھی درج کر لی۔

    واضح رہے کہ سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کے مساوی کیے جائیں، اپنا یہ مطالبہ منوانے کے لیے انھوں نے صوبے بھر میں کئی دن تک ہڑتال کی، جس کے باعث سرکاری اسپتالوں میں ہزاروں مریض رل گئے۔

    سنگ دل ڈاکٹروں کے طرزِ عمل کی وجہ سے ننھے بیمار بچوں کو روتے تڑپتے دیکھ کر والدین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا رہے۔

  • عمران خان ملک کے لیے بہتر کام کریں گے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، خورشید شاہ

    عمران خان ملک کے لیے بہتر کام کریں گے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، خورشید شاہ

    سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے لیے بہتر کام کریں گے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کے چیئرمین پی اے سی کو ہٹانا بہت مشکل ہے، کوئی ملک میں سرمایہ کاری لارہا ہے تو ویلکم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جب بھی بہتر وقت آیا وہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں آیا ہے، ہم نے لوگوں کو کھیلوں کی سہولت دینے کے لیے اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ کیا ملک میں بجلی، گیس مہنگی ہم نے کی ہے، گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافہ کیا گیا، گزشتہ حکومتیں عوام کو ریلیف بھی دے رہی تھیں، موجودہ حکومت نے جتنا قرضہ لیا اتنا کبھی ماضی کی کسی حکومت نے نہیں لیا۔

    مزید پڑھیں: ٹکراؤ سیاست کا حصہ ہے مگر ہم چاہتے ہیں یہ نظام چلے، خورشید شاہ

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ کوئی ڈھیل یا ڈیل نہیں مانگ رہا ہے، حکومتی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، کوئی کام ٹھیک سے نہیں کررہے ہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن نہیں کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کی بات ہم نے کی تھی یا حکومت نے کی، لوگوں سے 7 ارب ڈالر لینے والے خود کیا کررہے ہیں، حکومت تو خود پیسے مانگنے نکل پڑی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کی تو نقصان اس کو ہوگا، ٹکراؤ سیاست کا حصہ ہے مگر ہم چاہتے ہیں یہ نظام چلے۔

  • روہڑی میں پولیس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    روہڑی میں پولیس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق روہڑی میں پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم بلوچستان رپبلک آرمی کا اہم کارندہ گرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی سکھرعرفان سموں کے مطابق ملزم کی شناخت علی مور بگٹی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے بھاری تعداد میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بولٹ اورتاربرآمد کیے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے، ملزم کے چارساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے، ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

    ہنگو میں فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں ماہ جنوری کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 12 جنوری 2018 کو صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

  • سکھر: سگریٹ نہ دینے پر دوست نے دوست کو گولی مار دی

    سکھر: سگریٹ نہ دینے پر دوست نے دوست کو گولی مار دی

    سکھر : سگریٹ نہ دینے پر دوست نے دوست کو گولی مار کر زخمی کردیا، پولیس نے دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں دوست نے دوست پر محض اس بات پر فائرنگ کردی کہ اس نے سگریٹ دینے سے منع کردیا تھا۔

    خالد نامی نوجوان نے طیش میں آکر اپنے دوست فدا کو گولی مار کر زخمی کردیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، سائٹ پولیس نے دونوں دوستوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز ڈرون سے بال بال بچ گئی

    پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز ڈرون سے بال بال بچ گئی

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی سکھر جانے والی پرواز ڈرون سے بال بال بچ گئی، ڈرون پی آئی اے کی پرواز سے 100 فٹ کی بلندی پر موجود تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ذرائع کے مطابق ڈرون پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے انتہائی قریب آگیا تھا، پرواز پی کے 536 شام 5 بج کر 24 منٹ پر سکھر کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

    [bs-quote quote=”ڈرون سپر ہائی وے کے اطراف سے اُڑایا گیا، سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ایس ایس پی ملیر”][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق طیارے، ڈرون کا سامنا کراچی سے 4.7 ناٹیکل مائل پر مشرق کی جانب ہوا، ایئر شپ کی شکل کا ڈرون گرے پرپل رنگ کا تھا، پی کے 536 شام 6 بج کر 10 منٹ پر باحفاظت سکھر اتر گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز واپس آئے گی تو پائلٹ سے ڈرون کے حوالے سے مزید معلومات لی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: طیاروں کو زمین سے لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

    سی اے اے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں ڈرون اُڑانے پر پابندی ہے، سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق 5 بجکر 27 منٹ پر پی آئی اے طیارے کے قریب سے ڈرون گزرا، واقعے کی اطلاع سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے دی گئی تھی۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ڈرون سپر ہائی وے کے اطراف سے اُڑایا گیا، سپرہائی وے کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 دسمبر کو طیاروں کو زمین سے لیزر لائٹیں مارنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا تھا، گزشتہ سال طیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے 58 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے لیزر لائٹ پڑنے سے جہازوں کے تحفظات کو خطرات لاحق ہوگئے۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ اور ہائی وے پر بنے ریسٹورنٹ پر لگی بڑی لائٹس بھی جہازوں کیلئے مشکلات کاسبب بنی، لیزر لائٹس کے واقعات کے حوالے سے کمشنر کراچی اور پولیس انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔

  • سکھر، جرگے کے حکم پر 6 سالہ بچی کو ونی کردیا گیا

    سکھر، جرگے کے حکم پر 6 سالہ بچی کو ونی کردیا گیا

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں جرگے کے حکم پر چھ سال کی بچی کو ونی کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں جرگے کے حکم پر چھ سال کی بچی کا سات سال کے بچے جواد سے نکاح کردیا گیا۔

    جرگے کے حکم پر سات سال کے جواد کے نکاح کی خبر آے آر وائی نیوز نے نشر کی تو ایس ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے جرگے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    گزشتہ روز بچوں کے والدین کی جانب سے احتجاج کرنے پر جرگے نے بچوں کے والدین کے خلاف پرچہ کٹوادیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بیٹیوں کے رشتے دو یا 123 ایکڑ زمین، جرگے کا ظالمانہ فیصلہ

    واضح رہے کہ رواں سال نومبر میں پنجاب کے شہر روجھان میں جرگے نے ظالمانہ فیصلہ دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بیٹیوں کے رشتے دے دو یا 123 ایکڑ زمین دے دو۔

    متاثرہ لڑکی ریما نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان پڑھ جاہل وڈیروں سے شادی نہیں کرنا چاہتی، شادی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، پولیس بھی تعاون نہیں کررہی خدارا ہماری مدد کی جائے۔

    میڈیا پر خبر چلنے کے بعد آئی جی پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے کر انکوائری حکم دیا تو پولیس حرکت میں آئی اور پنچایتی فیصلے کا ڈراپ سین ہوگیا پولیس نے دونوں فریقین میں صلح کرادی تھی۔

  • سکھر ایئرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ کا وی آئی پی پروٹوکول

    سکھر ایئرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ کا وی آئی پی پروٹوکول

    سکھر: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو سکھر ایئرپورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، احسن اقبال نے آج صبح پی آئی اے کی پرواز 531 سے سکھر سے کراچی کا سفر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، احسن اقبال کو دوران پرواز کپتان کو دیا جانے والا کھانا فراہم کیا گیا، ان کو لینے کے لیے گاڑی رن وے پر طیارے کے قریب بھی آئی۔

    رپورٹ کے مطابق مسافروں کو کھانے میں سینڈوچ فراہم کیے گئے تاہم احسن اقبال کو کپتان کو دئیے جانے والا اسپیشل کیک دیا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق احسن اقبال کو لینے کے لیے گاڑی طیارے کے قریب رن وے پر آئی، سابق وزیر داخلہ کو ڈبل کیبن گاڑی میں ایئرپورٹ سے لے جایا گیا۔

    سابق وزیر داخلہ پی آئی اے کی پرواز 531 میں سکھر سے کراچی سفر کیا۔

    ن لیگ کے مرکزی رہنما گزشتہ روز سکھر پہنچے تھے جہاں سے وہ کشمور اور شکار پور گئے اور مختلف پروگرامز میں شرکت کی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا پر وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور اس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا۔

    پی آئی اے کا ردعمل

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی اور نہ ہی احسن اقبال کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا ہے، مسافروں کے لیے بس اور کوسٹرز دونوں استعمال کی جاتی ہیں۔