گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پروگرام سے متعلق شکایت پر نادرا سے رابطہ کریں، پروگرام کی کامیابی کے لیے نادرا سے تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے، ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ غیر معمولی اور مشکل اہداف حاصل کیے۔
سکھر : دریائے سندھ میں پانی کی قلت کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا، سکھر میں گندم سمیت مختلف فصلیں اگانے میں کاشت کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی قلت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ،پانی کی یہ قلت ربیع کے موسم میں مزید بڑھ جائے گی جس کے باعث گندم سمیت کئی فصلیں اگانے کے لیے کاشت کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا.
موجودہ دنوں میں پانی کی قلت کا سبب بالائی علاقوں میں بارشیں نہ ہونا اور برف کا نہ پگھلنا ہے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی متاثر ہونے کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈوالہیار حیدرآباد، اور ٹنڈو محمد خان کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے.
پانی کی اہمیت کو سمجھنا ہمارے لئیے انتہائی ضروری ہے ،بڑے ڈیم نہ ہونے سے ہر سال پانی ضائع ہوجاتا ہے جس پورے ملک کو انتہائی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
دریائے سندھ صوبہ پنجاب سے گذرتا ہوا مٹھن کوٹ کے مقام پر صوبہ سندھ میں داخل ہوتا ہے، یہاں سے ٹھٹھہ تک دریائے سندھ کے چوڑائی بہت زیادہ اور گہرائی کم اور بہاؤ میں سستی آجاتی ہے۔ یہ ٹھٹھہ کے مقام پر بحیرہ عرب میں داخل ہوجاتا ہے۔
سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ صرف سندھ حکومت کا نہیں، رواں سال سندھ میں برسات نہیں ہوئی۔ ہم نے تھر کے لیے کچھ کیا ہے جب ہی وہاں کے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم ملک کے لیے کیا کر سکتے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ آپ حکومت چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کسی نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت 140 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر سے حکومت دباؤ ڈال رہی ہے۔ گالم گلوچ، کسی کو برا کہنے سے معیشت اچھی نہیں بری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے الجھن اور خوف پیدا ہوگیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر پر بات ہوئی، اسپیکر نے کہا آئندہ اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس کے عہدے کا احترام ہے، عدالتوں میں بہت سے کیسز زیر التوا ہیں۔ پنجاب و دیگر صوبوں میں قانون الگ الگ طریقے سے استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسرے اداروں کی کارکردگی کو نشانہ بنانے سے حالات خراب ہوتے ہیں۔ ہم توڑ پھوڑ کی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کی بات کریں گے، حکومت کو کام کرنے دینا چاہتے ہیں، مگر وہ کارکردگی بہتر کریں۔
انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ صرف سندھ حکومت کا نہیں، رواں سال سندھ میں برسات نہیں ہوئی، لوگوں نے نقل مکانی کی۔ ’جہاں بھی ریگستانی علاقے ہیں، وہاں مشکلات ہیں۔ ریگستانی علاقوں میں پانی پہنچانا آسان نہیں‘۔
خورشید شاہ نے کہا کہ تھر کے لیے کچھ کیا ہے جب ہی وہاں کے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا۔ پارلیمنٹ ملک چلانے کا ادارہ ہے، وہیں سے پالیسیاں نکلنی چاہئیں۔
سکھر : دیہی علاقے میں گھر کی دیوار گرنے سے نو بچے جاں بحق ہوگئے، تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے دیہی علاقے صالح پٹ کے گاؤں غلام رسول شمبانی میں ایک کچے مکان کی دیوار گر گئی جس کے تلے کل 11 بچے دب کر کچلے گئے۔
ریسکو ذرایع کا کہنا ہے کہ آٹھ بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچوں کو زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس گھر کی دیوار گری ،و ہ قدیم اور خستہ حالت میں تھا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اوران کی ہدایت پر ایم پی اے اویس شاہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں، فی الحال متاثرین کی حتمی عمریں اور نام سامنے نہیں آسکے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مختلف پہلوؤ ں سے جائے حادثہ کا جائزہ لے رہی ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں بھی کوئی حتمی اطلاع اسپتال ذرائع سے موصول نہیں ہوسکی ہے۔
سکھر: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کے لیے بجٹ مختص کیا جائے تو 7 سے 8 سال میں بن جائے گا، چیف جسٹس ڈیم سے متعلق ڈائریکشن دیں، ہم سپورٹ کریں گے۔
سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لیکن بھاشا ڈیم کے اخراجات کا 3 فی صد بھی جمع نہیں ہوا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی پر ہماری گرفت نہیں، اسے درست کرنا ہوگا، ہمیشہ خارجہ پالیسی کو پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے، ضمنی الیکشن سے پہلے گرفتاریوں کا مقصد خوف پیدا کرنا ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے خدمت کی ہے، غلطیاں ہوسکتی ہیں، مجھ پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں، سیاست دانوں کو میڈیا میں بد نام کیا جا رہا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں حکومت کام کرے، وزیرِ اعظم کی پہلی تقریر سے ہی انتقام کی بو آ رہی تھی، شہباز شریف نے خود کو احتساب کیے لیے پیش کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے، قائدِ حزب اختلاف پارلیمنٹ کا اہم حصہ ہیں، ان کی گرفتاری پرپارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ذمے داری ہے۔
سکھر: سربراہ واٹرکمیشن جسٹس(ر) امیرہانی مسلم نے پیرمرادشاہ قبرستان سے نکاسی آب نہ ہونے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لکھ کر دیں کہ کام کب تک مکمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ واٹرکمیشن جسٹس (ر) امیرہانی مسلم نے سکھرکا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے قبرستان میں پانی جمع اورباؤنڈری وال کا کام مکمل نہ ہونے پرمیئر کی سرزنش کی۔
سربراہ واٹرکمیشن نے کہا کہ ایک ماہ میں دوسرا دورہ ہے مگرافسوس کام مکمل نہ کیا جاسکا، مجھے لکھ کر دیں کہ کام کب تک مکمل ہو گا۔
جسٹس (ر) امیرہانی مسلم نے کہا کہ کوئی میونسپل ملازم موجود نہیں تھا، سربراہ واٹرکمیشن کے پہنچنے پرآگئے۔
ملازمین نے سربراہ واٹرکمیشن کو بتایا کہ گندا پانی نکالنے والی موٹر بھی خراب ہے اور پیٹرول اورڈیزل بھی موجود نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 18 جولائی کو واٹرکمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیرہانی مسلم نے سکھر کے قبرستان کی اراضی پرقبضہ اور برسات کا پانی جمع ہونے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کو تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ امیرہانی مسلم نے میونسپل کمشنرسکھرسمیت متعلقہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے، قبرستان کی اراضی پرجب قبضہ ہوا تو اس وقت انتظامیہ سو رہی تھی۔
سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوشش کی ملک میں جمہوریت قائم رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج صاف شفاف الیکشن ہوں گے۔
خورشید شاہ کاپولنگ اسٹیشن میں ناقص انتظامات پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بوڑھے اورمعذور اتنی سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے، خواتین کے لیے ووٹ ڈالنے میں مشکلات ہیں۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کوشش کی ملک میں جمہوریت قائم رہے۔
خیال رہے کہ خورشید شاہ سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
سکھر : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی، دیگر امیدواروں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، منظور وسان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خواب دیکھ کر پیش گوئیاں کرنے کے حوالے سے سندھ کے مشہور سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے اپنے خواب چکنا چُور ہوگئے، سندھ ہائی کورٹ نے ان کا انتخابی فارم بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی۔
اس کے علاوہ پی پی امیدوار سردارمحمد بخش خان اور جی ڈی اے کے امیدوار میر شاہنواز تالپور کا فارم بحال کرنے کی اپیلیں مسترد کردی گئیں، سندھ ہائی کورٹ نے پی پی امیدوار مراد علی شاہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ سندھ کے عوام کسے پسند کرتےہیں؟
علاوہ ازیں اپیلٹ کورٹ نے پی پی امیدوار سردار خالد خان اور جی ڈی اے امیدوار عبدالستار راجپر کے کاغذات نامزدگی فارم مسترد کرنے کیلئے دائر کی گئی اپیلیں خارج کردیں جس کے بعد عبدالستار راجپر اور سردار خالد خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پی ایس27 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار منظور وسان کے نامزدگی فارم اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد کیے تھے۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں منظور وسان نے نواز شریف سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف2018کے انتخابات میں نظر نہیں آرہے،ان کی نااہلی لمبی جائے گی۔
اپنی نااہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے کیونکہ جو خلائی مخلوق کے ساتھ ہوگا، اسے مہلت ملے گی، ضد کرنے والا باہر ہوجائے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
سکھر : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب سندھ کے عوام کو آصف زرداری سے جان چھڑانے کا موقع ملا ہے، کچھ بھی ہو جائے پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں آنے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے باریاں لے لیں، اب سندھ کے عوام کو آصف زرداری سے جان چھڑانے کا موقع ملا ہے، عوام پچیس جولائی کو خوف کی زنجیریں توڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے35ارب کی منی لانڈرنگ پکڑی ہے، اس منی لانڈرنگ کے پیچھے آصف زرداری اوران کی بہن فریال تالپور ہیں، سندھ میں کوئی منصوبہ ایسا نہیں جس میں فریال تالپور کا حصہ نہ ہو۔
سکھر میں سونامی سے خطاب کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ ظالموں کو شکست دینے کا وقت آگیا ہے، سندھ کے حکمران یہاں کے لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے، سندھ میں جتنی لوٹ مار ہے اتنی کسی اور صوبے میں نہیں، کچھ بھی ہو جائے زرداری کی حکومت نہیں آنے دیں گے۔
سربراہ پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ60سال کی تاریخ میں پاکستان پر قرضہ 6ہزار ارب تھا، گزشتہ10سال میں قرضہ6ہزارسے27ہزارارب پرپہنچ گیا،آج بھی پاکستان کا بچہ بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہے، ان دس سالوں میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے باریاں لیں اورفرینڈلی اپوزیشن کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب یہ دونوں اکٹھے ہوتے ہیں تو ایک ہی بات بولتے ہیں کہ جمہوریت بچاؤ، نوازشریف خود ایئرپورٹ جا کر آصف زرداری کو رائیونڈ لے کر آیا، ملک کو لوٹنا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا تھا، دس سال پہلے ڈالر60روپے کا تھا اور آج125روپے کا ہوگیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرآدھی ہوکر رہ گئی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شوبازشریف نے کہا تھا کہ آصف زرداری کو گلیوں میں گھسیٹوں گا، الیکشن سے پہلے شہبازشریف نے ڈرامہ کیا پھر جیتنے کے بعد معافی مانگ لی۔
شہباز اینڈ سنز کرپشن کمپنی نے ملتان میں میٹرو صرف کرپشن کیلئے بنائی، ملتان والوں نے کہا کہ ہمیں میٹرو نہیں چاہیے مگر ن لیگ نے زبردستی بنادی، شہباز شریف نے56کمپنیز میں کرپشن کی، اس کی کرپشن بےنقاب کروں گا۔
عمران خان نے شرکاء سے کہا کہ پیپلزپارٹی یا ن لیگ اقتدار میں واپس آئیں تو آپ کی تقدیر نہیں بدلے گی، آپ نے25جولائی کو اس سوچ اور ظلم کو شکست دینی ہے، سندھ کے لوگ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ نظریے کی بنیاد پر دیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے، کٹھ پتلی الائنس کی کوئی حیثیت نہیں، لیاری میں گھیراؤ کی سازش کرنے والے ناکام ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی انتخابی مہم جاری ہے۔ آج سندھ کے شہر سکھر کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو تحفظ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج انسانی حقوق اور سیاسی آزادی خطرے میں ہے۔ مطالبہ ہے تمام فیصلے عوام پر چھوڑیں، الیکشن شفاف منعقد کیے جائیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نے جس سیاسی آزادی کے لیے قربانی دی وہ آج خطرے میں ہے، ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے۔ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی اتحاد اور جماعتوں کی مدد کی گئی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آکر اداروں کو مضبوط کروں گا، جمہوریت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔