Tag: سکھر

  • پیٹرولیم قیمتوں کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے، خورشید شاہ

    پیٹرولیم قیمتوں کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے، خورشید شاہ

    سکھر : پی پی رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج غریب عوام پر پیٹرول کا بم گرایا گیا ہے، اگر نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید خورشید شاہ نے کہا کہ نگران حکومت کا یہ کام نہیں کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کرے، آج غریب عوام پر پیٹرول کا بم گرایا گیا ہے، نگران حکومت کو کس نے اختیار دیا ہے وہ ٹیکس لگائے۔

    سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جو کام پارلیمینٹ نے کرنے ہیں وہ کام نگران حکومت سرانجام دے رہی ہے اور نگراں حکومت کے خلاف پی پی سمیت ملک کے عوام نگران حکومت کے اس قدام کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو نگران حکومت کے خلاف احتجاج کی کال بھی دے سکتے ہیں، پی پی آج بھی اور کل بھی عوام کیلئے احتجاج کرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دے، نگراں حکومت کو سابق حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کو بلاول بھٹو زرداری سکھر آرہے ہیں، جب لاکھوں لوگ راستوں پر ہوں گے تو پتا لگ جائے گا، آج ہماری الیکشن مہم ریلی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہوگئی ہے، اس موقع پر انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو کے نعرے بھی لگوائے۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، سو روپے لیٹر تک جا پہنچا

    خیال رہے کہ نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول 99.50 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

    دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے جبکہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • انتخابات پر سوال اٹھے تو تباہی آجائے گی، خورشید شاہ

    انتخابات پر سوال اٹھے تو تباہی آجائے گی، خورشید شاہ

    سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اس بار انتخابات فوج کی نگرانی میں ہو رہے ہیں، اگر اب بھی انتخابات پر سوال اٹھے تو تباہی آجائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار وہ سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ کو سمجھنا چاہیے جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔

    سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمیں حکومت نہیں ملک میں جمہوریت چاہیے، ہم سےسوال کیا جا رہا ہے کہ ہم نے کیا ترقیاتی کام کیے؟ ضیاءالحق اور مشرف کے ساتھ رہنے والوں نے کیا کیا، یہ بھی پوچھیں۔

    ملک میں سیاست اور کرپشن کے حوالے سے جاری عدالتی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا کام ہے عدالت میں لوگوں کو انصاف دیں، پاکستان کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

    خورشید شاہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو پارٹی میں نہ لینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب ساٹھ فی صد ٹکٹ دوسری پارٹی والوں کو دیے، ان کے یو ٹرنز سے ہمارا سر گھوم گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزارات پر دعا مانگنے والوں پر تنقید کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مزار پر دعا مانگنا غلط نہیں ہے، کہا ملک کے حوالے سے میرے شکوک و شبہات بڑھتے جا رہے ہیں، ’یہ توڑو وہ توڑو‘ کے کھیل سے ملک ہی کو نقصان ہوگا۔

    خورشید شاہ 3 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک


    خورشید شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، جیسی جمہوریت یہاں ہے وہ ملک کو نہیں چلا سکتی، ملک کی سیاست میں اقدار ختم ہو چکی ہیں، ایم این اے، ایم پی اے شپ اہمیت نہیں رکھتی۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ادارے ملک کے لیے ہوتے ہیں ذاتیات کے لیے نہیں، پیپلز پارٹی نے کبھی اقتدار کے لیے الیکشن نہیں لڑا، ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے لیے جنگ لڑی لیکن ہم دوسروں کی طرح ترقیاتی کاموں پر ڈھول نہیں بجاتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہماری غلطیوں کی وجہ سے آدھا پاکستان الگ ہوگیا: خورشید شاہ

    ہماری غلطیوں کی وجہ سے آدھا پاکستان الگ ہوگیا: خورشید شاہ

    سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے آدھا پاکستان الگ ہوگیا، اب ہمیں موجودہ پاکستان کی حفاظت کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاست دانوں نے بنایا کسی ڈکٹیٹر نے نہیں۔ ہماری غلطیوں کی وجہ سے آدھا پاکستان الگ ہوگیا، اب ہمیں موجودہ پاکستان کی حفاظت کرنا ہوگی۔

    خورشدی شاہ نے کہا کہ اب بھی ہماری غلطیوں کی وجہ سے وہی حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ موجودہ الیکشن ملک کے لیے اہم ہے۔ نواز شریف کو مشورہ دیتا تھا وہ عمل کرتے تھے اور بچ جاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیتے تھے۔ ڈکٹیٹر شپ کی وجہ سے ملک کمزور ہوگیا۔ پاکستان کو کبھی امریکا تو کبھی افغانستان دھمکی دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ سے سیاست نہیں چلتی اپنے کردار کو ظاہر کرو۔ سیاستدان کے قول و فعل میں فرق نہیں ہونا چاہیئے۔ ’سکھر کو تعلیم اور صحت کا حب بنائیں گے، عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدالت میں تصویر بنانے پر پی ٹی آئی کارکن کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

    عدالت میں تصویر بنانے پر پی ٹی آئی کارکن کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

    سکھر: صوبہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی عدالت میں تصویر بنانے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو جج نے ہتھکڑیاں ڈلواکر بٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کی عدالت میں تحریک انصاف کا امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے آیا تھا، اس دوران ایک کارکن تصویر بنانے لگا۔

    جج نے پولیس کو حکم دیا کہ کمرۂ عدالت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں پی ٹی آئی کارکن کو ہتھکڑیاں لگادی جائیں تاکہ اسے سبق حاصل ہو۔

    واضح رہے کہ کمرۂ عدالت میں تصویر اور فوٹیج بنانے پر پابندی عائد ہے، عدالتی کارروائی کی تصاویر نہیں اتاری جاسکتیں، نہ ہی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کا مذکورہ کارکن اس قانون سے بے خبر تھا، عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے اسے کمرۂ عدالت ہی میں بیٹھنے کی سزا دی۔

    سکھر: سنگ دل بیٹوں کا بہیمانہ تشدد، بوڑھی ماں کو کچرے کے ڈھیرپرپھینک گئے


    پی ٹی آئی کے کارکن کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جانے تک عدالت کے کمرے میں ہتھکڑیوں کے ساتھ بیٹھنا پڑا، بعد ازاں اسے ہتھکڑیاں کھول کر جانے دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سکھر: سنگ دل بیٹوں کا بہیمانہ تشدد، بوڑھی ماں کو کچرے کے ڈھیرپرپھینک گئے

    سکھر: سنگ دل بیٹوں کا بہیمانہ تشدد، بوڑھی ماں کو کچرے کے ڈھیرپرپھینک گئے

    سکھر : سنگدل اور بد نصیب بیٹوں نے بوڑھی ماں پر بہیمانہ تشدد کرکے بے ہوشی کی حالت میں کھلے آسمان تلے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا، بوڑھی ماں کا جرم بیٹوں سے دو وقت کی روٹی مانگنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بس ٹرمینل کے قریب سنگدل بیٹے بوڑھی ماں کو تشدد کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں کچرے کے ڈھیر پر پھینک گئے،80 سالہ بوڑھی خاتون کئی گھنٹے تک کچرے کے ڈھیر پر روتی تڑپتی رہی کچھ خدا ترس لوگوں نے بوڑھی خاتون کو اٹھا کر طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہو نے کے بعد سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے فوری ایکشن لیتے ہوئے80 سالہ بوڑھی خاتون کا بیڑا اٹھا لیا، خاتون کو فوری طور پر لاہور بحریہ ٹاؤن اولڈایج ہوم منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    ملک ریاض کی بحریہ ٹاؤن کی ٹیم کچھ دیر بعد کراچی سے سکھر پہنچ کر بوڑھی خاتون کو لاہور اولڈ ایج ہوم منتقلی کے لئے لے جائیں گے چار گھنٹے گزرجانے کے بعد پولیس حسبِ روایت تاخیر سے اسپتال پہنچی، بوڑھی خاتون کو اس وقت لیڈی کانسٹیبل کی نگرانی میں سکھر سول اسپتال میں رکھا ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے میرٹ پر بھرتیاں کیں، آئی جی سندھ

    پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے میرٹ پر بھرتیاں کیں، آئی جی سندھ

    سکھر : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ دو سال میں پولیس کی بہتری کیلئے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، بطور آئی جی اول ترجیح میرٹ پر بھرتی تھی جس پر عمل کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں سہولت سینٹرز قائم کئے، 24ہزار نوجوانوں کو بھرتی کرکے آرمی سے تربیت کروائی گئی، اس کے علاوہ سندھ میں200سے زائد اور کراچی میں سو رپورٹنگ سینٹر قائم کئے گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی تھانہ کلچر نہیں بدلے گا، جلسے جلوس شروع ہوچکےہیں، پولیس سیکیورٹی کیلئے تیار ہے، سیاسی تبدیلی سے پولیس کی کارکردگی متاثرنہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ڈھائی ہزارکیمروں کےساتھ ڈھائی کروڑآبادی کی نگرانی ممکن نہیں‘ آئی جی سندھ



    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • 15مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے‘ خورشید شاہ

    15مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے‘ خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیردنیا ادھوری ہے، اچھے برے کی پہچان علم سے ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اروڑ میں علامہ اقبال یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ 15 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سائنسدان بھی کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق موجود ہے لیکن خلائی مخلوق آسمانوں پررہتی ہے جو دکھائی نہیں دیتی۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فاروق ستاراس وقت بوکھلاہٹ کا شکارہیں، فاروق ستارکوخود پارٹی قبول نہیں کررہی۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیا ست میں کوئی کسی کا آخری دشمن یا دوست نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔


    نگراں وزیراعظم کے لیے غیرجانبدار شخص کا انتخاب کیا جائے گا، خورشید شاہ

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 24 اپریل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے غیر جانبدار شخص کا انتخاب کیا جائے گا، کوشش ہوگی میرے اوروزیراعظم کے درمیان اتفاق ہوجائے۔


    نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی، ہمیں قبول ہوگا: وزیراعظم

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی ہمیں قبول ہوگا، خورشید شاہ ابھی نام دیں قبول کرلوں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور میں بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاررروائی

    سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور میں بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاررروائی

    سکھر/ لاڑکانہ / شکار پور : سیپکو نے سکھر، لاڑکانہ اور شکار پور میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ہزاروں کنڈے اتار دیئے، تاروں کے گچھے اتنے زیادہ تھے کہ ان کو اٹھانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق سی او سیپکو کی ہدایت پر عملے نے بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر کے بجلی کے کنڈوں کو کاٹ دیا  اوربجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

    سکھر الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے عملے نے بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سکھر، لاڑکانہ اور شکار پور کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کنڈے اتار کر قبضے میں لے لیے، کنڈے کے تاروں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ ان کو اٹھانا بھی دشوار ہوگیا تھا۔

    کارروائی کے دوران عملے کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، اس موقع پر شہریوں نے احتجاج بھی کیا، اے آر وائی نیوز کے نمائندے لالہ اسد پٹھان کے مطابق سی او سیپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کیخلاف آپریشن میں عوام بھی ہم سے تعاون کریں۔

    شکارپور کے مختلف علاقوں میں سیپکو اہلکاروں نے ہزاروں کنڈے اتار دیئے گئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر دو ایکسیئن، پانچ ایس ڈی اوز سمیت بارہ اہلکار معطل کردیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ مختلف تھانوں میں بجلی چوروں کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔

  • سکھر: گودام کی چھت گرنے سے 11  مزدور جاں بحق، درجنوں‌ زخمی

    سکھر: گودام کی چھت گرنے سے 11 مزدور جاں بحق، درجنوں‌ زخمی

    سکھر: گودام میں ہونے والے دھماکے سے عمارت کی چھت گئی، جس میں‌ 11 مزدور جاں بحق ہوگئے. واقعے میں 13 افراد شدید زخمی ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سکھر کے علاقے چھوہارا مارکیٹ‌ کے ایک گودام میں‌ پیش آیا، جہاں‌ غیرقانونی چھوہارا بھٹی چلائی جارہی تھی۔

    [bs-quote quote=”دھماکے کے وقت بھٹی میں 60 سے زائد مزدور موجود تھے، جو چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    دھماکا چھوہارے پکانے والی گیس کی بھٹی میں‌ ہوا، جس سے چھت گر گئی. یہ واقعہ سہ پہر چار بجے پیش آیا۔ واقعے میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے. ہلاک ہونے والوں میں‌ چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

    واقعے آج سہ پہر چار بجے پیش آیا. اس وقت بھٹی میں 60 سے زائد مزدور موجود تھے، جو چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

    اس وقت علاقے میں ریسکیو کی کارروائی جاری ہے. فوج اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے واقعے میں مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

    گورنر سندھ محمد زبیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں چھت گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور کارکنان کو متاثرین کی مدد کرنے اور زخمیوں کو بہترعلاج مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 


    بارشوں سے رائیونڈ روڈ پر گودام کی چھت گرگئی، 3 مزدور جاں بحق


  • صحت کےشعبےکو بہتربنانےکےلیےاقدامات کررہے ہیں ‘خورشید شاہ

    صحت کےشعبےکو بہتربنانےکےلیےاقدامات کررہے ہیں ‘خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست بہت اچھا کام ہے لیکن اس عمل میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھرمیں ادارہ امراض قلب میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں سرجری کا انتظام ہے، باہرسےڈاکٹرزآئیں ہیں، اسپتال میں ایک ماہ میں 2409 مریض آئے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اسپتال میں ورلڈ کلاس مٹیریل اوراسٹنٹ استعمال ہوتے ہیں، بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ لوگوں کوصحت کی سہولیات دی جائیں، انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ہماراکوئی کمال نہیں ، اللہ نے پی پی حکومت سے یہ کام لینا تھا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ 500بیڈ پرمشتمل جنرل اسپتال کے لیے جگہ دیکھ لی ہے، جلد کام شروع ہوگا، صحت کے شعبےکو بہتربنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کے ساتھ تعلیم اور اسپورٹس کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں، اسپورٹس کمپلیکس اور ہاکی کے لیے آسٹروٹرف بن رہا ہے۔

    خیال رہے کہ 3 روز قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم گولیاں کھا کر سیاست کرتے رہے ہیں، کبھی نہیں ڈرے اور مستقبل میں بھی نہیں ڈریں گے۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوتے اور سیاہی کی سیاست ہمارا معاشرہ قبول نہیں کرتا۔


    الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، خورشید شاہ


    یاد رہے کہ 14 مارچ کو اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، ہم نہیں جھکے لیکن میاں صاحب میمواسکینڈل یاد کریں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔