Tag: سکھر

  • عمران خان الزام ثابت کریں یامعافی مانگیں، خورشید شاہ

    عمران خان الزام ثابت کریں یامعافی مانگیں، خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نےعمران خان کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان مجھ پرکرپشن کاایک بھی الزام ثابت کردیں تو وہ سیاست ہمیشہ کیلئےچھوڑدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پرقومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سیدخورشید شاہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈرنے کہاہے کہ اگرپاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ان پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی ثابت کردیں تو وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔

    خورشید شاہ نےکہا کہ اگرعمران الزامات ثابت نہ کرسکے تو انہیں پوری قوم کے سامنے معافی مانگناہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نےدھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیدخورشید شاہ پرکرپشن کیسز کا الزام لگا یاتھا۔

  • وزیراعظم کا دورہء سکھر منسوخ، کل آمد متوقع

    وزیراعظم کا دورہء سکھر منسوخ، کل آمد متوقع

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے آج سکھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، وزیرِاعظم کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    سیاسی رہنماء بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم نواز شریف بھی آج سکھر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے تھے، جہاں انہیں سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

    وزیرِاعظم کو گھوٹکی سمیت سکھر میں کچے کے علاقوں کا فضائی دورہ اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لینا تھا تاہم دورہء پنجاب کی وجہ سے وزیرِاعظم کو سکھرکا دورہ منسوخ کرنا پڑا، وزیرِاعظم کا یہ دورہ کل متوقع ہے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سکھر اور چنیوٹ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

  • ممکنہ سیلاب : سکھرمیں حفاطتی انتظامات مکمل کرلئے گئے

    ممکنہ سیلاب : سکھرمیں حفاطتی انتظامات مکمل کرلئے گئے

    سکھر :ممکنہ سیلا ب سے نمٹنے کے لئے سکھر بیراج پرحفاظتی انتظاما ت مکمل کر لئے گئے ہیں ،اندازے کے مطا بق پا نچ سے سات لا کھ کیو سک کا سیلابی ریلا سکھر بیراج سے بخیر و عافیت گزرجا ئے گا۔

    ایگزیکیٹو انجینئر ایریگیشن ظریف کھیرو کے مطابق پنجاب کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے کے لئے بندوں اور پشتوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ایر یگیشن عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، یہ با ت چیف انجئنیر ظریف کھیرو نے اے آروآئی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ توڑی بند اور قر یشی بند کو حساس قرار دیئے جا نے کی وجہ سے وہاں خصوصی نگرا نی جا رہی ہے۔

  • دشمن کومنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،میجرعارف وڑائچ

    دشمن کومنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،میجرعارف وڑائچ

    سکھر: جنرل آفیسر کمانڈنگ میجرجنرل محمدعارف وڑائچ کا پنوں عاقل چھا ﺅنی میں دفاع پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج وطن پر دہشت گردی کی جنگ مسلط ہے، پا کستان کی بہا درافواج اسی جذبے سے سرشار ہو کرجنگ میں مصروف ہیں اور انشاءاللہ ہم یہ جنگ جیتیں گے ۔

    تقریب کا با قائدہ آغاز تلاوتِ کلام پا ک سے کیا گیا ،جس کے بعد بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے، تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی میجر جنرل محمدعار ف وڑائچ تھے ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہو ئےان کا کہناتھا کہ پاکستانی افواج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر کڑے وقت میں دشمنوں سے نبرد آزما ہو تی چلی آئی ہے پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اگردشمنوں نے میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔

  • سکھرکی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل،شہریوں کومشکلات

    سکھرکی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل،شہریوں کومشکلات

    سکھر: سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے شہری سڑکوں کی تباہ حالی کے باعث سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی معمول بن چکے ہیں ۔ شاہراہوں پر گڑھے بن جانے کے باعث سیوریج کا گنداپا نی بھی سڑکوں پرجمع رہنا معمو ل بن چکا ہے۔

    سکھرشہر کے مختلف علاقے جن میں مقام روڈ ، بھو سہ لا ئن ،شالیمار روڈ، ورک شاپ روڈ طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے جس کی وجہ سے ٹریفک گزرنے اور پیدل چلنے وا لوں کو شد ید پریشا نی کا سامنا ہے ۔

    شاہراہوں پرموجود گڑھوں میں سیوریج کا گندا پا نی بھرا رہتاہے جس سے پیدل چلنے والوں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں،خاص طور پرمسجدوں کو جانے والے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • سکھر: مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک شدگان کے ورثاء کا مظاہرہ

    سکھر: مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک شدگان کے ورثاء کا مظاہرہ

    سکھر:مگسی برادری کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے نواحی گاﺅں صالح پٹ کے قریب تین روز قبل پولیس کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے تین افراد کے و رثاءکی جانب سے سیشن کے کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والے محمد پناہ مگسی کی والدہ کی جانب سے سیشن کورٹ میں سکھرپولیس کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی اور کورٹ سے واپس آتے ہوئے پٹیشنر خاتون کو پولیس نے گرفتار کر کے لاپتہ کردیا ہے ۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلیٰ سندھ سے انصاف کا مطالبہ کیا

  • سکھر: جلسہ کرنا ہرجماعت کا حق ہے، وزیرتعلیم نثارکھوڑو

    سکھر: جلسہ کرنا ہرجماعت کا حق ہے، وزیرتعلیم نثارکھوڑو

    سکھر:سندھ کے سینیئروزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ جلسہ کر نا ہرسیاسی و مذہبی  جماعت کا حق ہے میاں نواز شریف اورمیاں شہبا زشر یف نے خودجلسے کئے ،اب وہ موجودہ صورت حا ل کا سامنا کر نے سے ڈر رہے ہیں، شریف برادران حالات کا بہادری سے مقابلہ کریں ۔

    سکھر میں پی ایس ٹی ، جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی امیدواروں میں آفر لیٹر کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےوزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ انقلاب اورآزادی کا مطلب بہترز ندگی کی تلاش کر نا ہے ،معاملہ چارسیٹوں سے اٹھا تھا اور اب بگڑ کرتنگ آمد اور بجنگ آمدتک جا پہنچا ہے اور ان حالات میں حکومت اکیلی ہو تی جا رہی ہے ۔

    انکا مز ید کہنا تھا کہ مو جو دہ حکومت اگرگئی تودوسری حکومت آسکتی ہے اسمبلیاں کیوں جائیں،عوام نے اعتماد کر کے ووٹ دیئے تھے ۔