Tag: سکھر

  • ملزمان پارسل دینے والے ڈیلیوری بوائے سے 30 ہزار لوٹ کرفرار

    ملزمان پارسل دینے والے ڈیلیوری بوائے سے 30 ہزار لوٹ کرفرار

    ملزمان نے غریب ڈیلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا، پارسل پہنچانے والے لڑکے سے 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    سکھر میں نجی کمپنی کے ڈیلیوری بوائے سے ملزمان نے لوٹ مار کی واردات کی۔ ملزمان نے دیدہ دلیری اور بے رحمی کی انتہا کرتے ہوئے پارسل دینے والے غریب ڈیلیوری بوائے سے 30 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی۔

    ڈیلیوری بوائے موٹر سائیکل پر واری تڑ روڈ پر پارسل دینے پہنچا تھا موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اسلحے کے زور پر نوجوان سے رقم چھینی۔

    ڈیلیوری بوائے سے 30 ہزار روپے لوٹنے کے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    سندھ بالخصوص کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

    شہر میں ملزمان آن لائن کار سروس والوں کو اور ڈیلوری بوائز کو بھی لوٹنے سے باز نہیں آتے جبکہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی ریکی کے بعد لوٹ لیا جاتا ہے۔

  • ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم پاسورڈ معلوم کرکے شہری کے لاکھوں روپے نکال لیے

    ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم پاسورڈ معلوم کرکے شہری کے لاکھوں روپے نکال لیے

    ڈاکوؤں نے نوجوان سے اے ٹی ایم کا پاسورڈ معلوم کرنے کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے سے زائد رقم نکال لی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں سائٹ تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں شہری سے لوٹ مار کی۔ نوجوان اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا تھا کہ اسی دوران 2 ڈاکوؤں نے وہاں واردات کی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر نوجوان سے اے ٹی ایم کا پاسورڈ معلوم کیا، ملزمان نے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی نکال لی۔

    ڈاکوؤں نے رقم نکالنے کیلئے شہر کے مختلف اے ٹی ایمز کا استعمال کیا۔ ملزمان نے اے ٹی ایم کارڈ سے موٹر سائیکل میں پیٹرول بھی ڈلوایا۔

    سکھر میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہری سے اے ٹی ایم چھننے اور گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

  • پانچویں جماعت کے طالب علم کے قتل کا معمہ حل ، قاتل کون نکلا؟

    پانچویں جماعت کے طالب علم کے قتل کا معمہ حل ، قاتل کون نکلا؟

    سکھر : قتل ہونے والے پانچویں جماعت کے طالب علم کا قاتل دوست نکلا ، رفتارملزم یاسین ناپرنےاعتراف جرم کرلیا اور کہا شاٹ گن میں گولی پھنس گئی تھی،نکالنےکی کوشش میں فائرہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں ریجنٹ کالونی میں پانچویں جماعت کے 13 سالہ طالب علم کے قتل کیس میں ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ نے بتایا کہ طالبعلم کےدوست گرفتارملزم یاسین ناپرنےاعتراف جرم کرلیا ہے۔

    ملزم نے بیان میں کہا کہ شاٹ گن میں گولی پھنس گئی تھی،نکالنےکی کوشش میں فائرہوا، گولی لگنےکےبعدزین العابدین کواسپتال لےکرگئے، زین العابدین روزانہ سحری تک میرےساتھ بیٹھتاتھا۔

    عابد بلوچ نے مزید کہا کہ کیس کی مختلف زاویوں سےتحقیقات کی جارہی ہے تاہم بچےسےزیادتی کی تصدیق ڈی این اےرپورٹ کےبعدہوگی۔

    یاد رہے سکھر کے گنجان آباد ریجنٹ سنیما مدینہ کالونی کے علاقے میں قتل کا لرزہ خیر اور افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تیرا سالہ پانچویں جماعت کے طالب علم زین العابدین صدیقی کو قتل کر دیا تھا۔

    والد نے بتایا تھا کہ زین العابدین رات دیر گئے گھر سے چیز لینے کی غرض سے نکلا اور چند منٹ بعد فائرنگ کی آواز آئی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ فائرنگ کر کے زین کو قتل کیا گیا ہے۔

  • 5 ویں جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد  قتل کرنے والے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

    5 ویں جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

    سکھر : پانچویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور والدین کی درخواست پر مقتول بچے کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٓتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سکھر کے گنجان آباد ریجنٹ سنیما مدینہ کالونی کے علاقے میں قتل کا لرزہ خیر اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تیرا سالہ پانچویں جماعت کے طالب علم زین العابدین صدیقی کو قتل کر دیا۔

    والد نے بتایا کہ زین العابدین رات دیر گئے گھر سے چیز لینے کی غرض سے نکلا اور چند منٹ بعد فائرنگ کی آواز آئی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ فائرنگ کر کے زین کو قتل کیا گیا ہے۔

    زین العابدین کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی،غم سے نڈھال اہلخانہ نے تیرا سالہ زین کے نعش سکھر پریس کلب سے سامنے رکھ کر کہ احتجاج دھرنا دے کر سڑک کو بلاک کر دیا گیا۔

    پانچویں جماعت کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ 3 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا، والد نے کہا کہ بیٹے کو یاسین ، خالد، خادم سومرو اورایک نامعلوم ملزم نے قتل کیا ، ملزمان نےپہلےبھی میرے بیٹےکوجنسی زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق زیادتی پرملزمان کےاہلخانہ سےشکایت کی لیکن کوئی ازالہ نہیں کیا ، گزشتہ رات بھی ملزمان بیٹےکوزیادتی کےارادے سےلےجارہےتھے، بیٹے نےمزاحمت کی جس پرملزمان نے گولی مار کر قتل کردیا۔

    بعد ازاں پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمے میں نامزد ملزمان یاسین اور خالد کو گرفتار کیا گیا۔

    والدین کی درخواست پر مقتول بچے کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سیمپل روہڑی کیمیکل لیبارٹری، گمس، جامشورو یونیورسٹی بھیج دیئے گئے، ڈی این اے رپورٹ آنے میں تین ہفتے لگیں گے۔

    قتل کے دلخراش واقع کی خبر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے پر ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کو مزید کو تیز کر دیا۔

    ایس ایس پی سکھر نے لواحقین سے کہا کہ کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئینگے ، زین کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائے کی قتل میں ملوث ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

  • 2023 کے دوران سکھر میں سنگین وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

    2023 کے دوران سکھر میں سنگین وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

    سکھر: سال 2022 کے نسبت 2023 میں جرائم کی وارداتوں اور مقدمات کے اندراج میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا کہ جنوری سے اگست  تک قتل اغوا ڈکیتی موٹر سائیکل اور موبائل چوری کی وارداتوں میں اضافہ جبکہ ستمبر  سے دسمبر تک جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی جان محمد مھر کا قتل اور دن دہاڑی درجنوں مسلح ملزمان کا تھانے کے سامنے سے گزر کر دو افراد کو قتل اور دو خواتین کو اغوا کرنے کا معاملہ سال کے بڑے جرائم میں شمار کیا جاتا ہے

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2023 کے دوران ضلع سکھر کے 27 تھانوں پر 3100 سے زائد مقدمات کا اندارج ہوا،  ضلع بھر میں سال 2023 کے دوران 60 افراد قتل کیئے گئے جن میں سے 25 افرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں سال کے دوران ریپ کے 19 اور گینگ ریپ کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے، رواں برس اغوا کے 22 واقعات میں 27 افراد کو اغوا کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ  27 مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروانے کے علاوہ 20 افراد کو نسوانی آواز پر اغوا ہونے سے بچایا گیا، پورے سال کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی 70 جبکہ گھروں اور دکانوں سے چوری کی 126 وارداتیں ہوئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال کے دوران  116 موٹر سائیکل اور 15 کار چوری اور 56  شہریوں سے موٹرسائیکل ایک شہری سے کار چھینی گئی، سال 2023 کے دوران 400 سے زائد شہریوں کے موبائل فون چوری ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائیوں کے دوران 22 کاریں 91 موٹر سائیکلیں 20 دیگر گاڑیاں اور 250 مسروقہ موبائیل مالکان کے سپرد کیئے، سال 2023 میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان 198 پولیس مقابلے ہوئے۔

    ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے بتایا کہ اس سال پولیس مقابلوں میں 12 انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک 78 زخمی ہوئے، پولیس نے مقابلوں میں 211 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے 51 گینگز کا خاتمہ  کیا۔

    ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ پولیس مقابلوں اور مختلف کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد سے  پولیس نے 20 کلاشنکوف 11 رائیفل 205 پسٹل 2 گرنیڈ 7453 گولیوں کے رائونڈ برآمد کیئے گئے۔ مختلف کارروائیوں میں سال کے دوران 1674 مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ایس ایس پی سکھر کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف 337 مقدمات درج کرکے 283 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، منشیات فروشوں سے 10 کلو آفیم، 284 کلو چرس 2995 کلو بھنگ اور 4553 بوتلیں شراب برآمد کیا گیا۔

    ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ رواں سال جواریوں کے خلاف 181 مقدمات درج کرکے 1028 جواریوں کو گرفتار کیا گیا، نشہ آور چھالیا، گٹہ اور ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف 153 مقدمات کا اندراج کرکے 198 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • سکھر کے نواحی علاقے میں خسرے سے 10 دن میں 5 بچے جاں بحق

    سکھر کے نواحی علاقے میں خسرے سے 10 دن میں 5 بچے جاں بحق

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں خسرے سے 10 دن میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ کے گاؤں ورو بھنبھرو میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیا ہے، خسرے میں مبتلا ہو کر پانچ بچے انتقال کر گئے، جب کہ گاؤں ورو بھنبھرو میں ابھی بھی 20 سے زائد بچے خسرے سے متاثر ہیں۔

    خسرے سے بچوں کا انتقال 10 روز کے دوران ہوا ہے، جاں بحق بچوں میں 4 سالہ قاسم شباٹی، 4 سالہ ابو داؤد اور ملوکا شامل ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر وزیر بھل اور ای پی آئی انچارج ڈاکٹر منور کے مطابق بارشوں اور ویکسین سے انکار کی وجہ سے صالح پٹ کے گاؤں ورو بھنبھرو میں خسرے کی وبا پھیلی ہے، خسرہ پھیلنے پر 20 سے زائد ٹیمیں علاقے کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

    حکام کے مطابق گاؤں ورو بھنبھرو میں لوگ بچوں کو خسروں سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوا رہے ہیں، اس وقت بھی ہیلتھ کی ٹیمیں وہاں پر بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگا رہی ہیں، اور سو سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔

  • سکھر کے این آئی سی وی ڈی میں چوہا مریض کے بستر میں گھسنے کی ویڈیو وائرل

    سکھر کے این آئی سی وی ڈی میں چوہا مریض کے بستر میں گھسنے کی ویڈیو وائرل

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے این آئی سی وی ڈی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک چوہے کو مریض کے بستر میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر کے سب سے بڑے امراض قلب کے اسپتال کی صفائی ستھرائی کا حال بے حال نظر آتا ہے، اسپتال میں چوہوں کی بہتات ہو گئی ہے جس کے تدارک کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

    ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیز کے وارڈ میں چوہے کا گشت دیکھا جا سکتا ہے، چوہا بیڈ کے اوپر لگے باسکٹ پر سے ہوتا ہوا مریض کے بستر میں گھس گیا۔

    کراچی ایئرپورٹ پرسفر کرنے کے لیے چوہا اور کتا بھی پہنچ گئے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائجین کی ناقص صورت حال اور اسپتال کے وارڈ میں چوہوں کی موجودگی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی مجموعی صورت حال ہمیشہ حال ناگفتہ بہ رہی ہے۔

  • گندم کرپشن کے الزام میں سابق فوڈ افسر سمیت 4 افراد گرفتار

    گندم کرپشن کے الزام میں سابق فوڈ افسر سمیت 4 افراد گرفتار

    سکھر: ایف آئی اے سکھر نے گندم کرپشن کے الزام میں سابق فوڈ افسر سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایف آئی اے نے سابق ڈی ایف او سکھر سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر گندم کرپشن کا الزام ہے، ملزمان میں بینک افسر، کلرک اور فلور مل مالک شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے بینک عملے کے ساتھ مل کر گندم خریداری میں کروڑوں کی خورد برد کی، اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کیس سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • سکھر میں بارش کے باعث دو منزلہ مکان گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    سکھر میں بارش کے باعث دو منزلہ مکان گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    سکھر: سندھ کے شہر سکھر میں بارش کے باعث دو منزلہ مکان گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے ایک گاؤں میاں داد کھوسو میں بارش کے باعث دو منزلہ مکان گر گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان گرنے سے چار افراد جاں بحق اور کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم اسپتال میں بجلی بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، جنریٹر موجود ہونے کے باوجود اسے چلایا نہیں گیا۔

    ادھر ملک بھر میں طاقتور مون سون اسپیل جاری ہے، حالیہ مون سون بارشوں سے جانی و مالی نقصان پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 133 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، مرنے والوں میں 57 مرد، 21 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔

    ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق

    سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 65 ہوئیں، خیبر پختون خوا سے 35، بلوچستان سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں، سندھ سے 10 اور آزاد کشمیر سے 5 افردا زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 افراد جان سے گئے۔ دوسری طرف حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 215 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 87 مرد، 56 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں، اور ملک بھر میں مجموعی طور پر 368 گھروں کو نقصان پہنچا۔

  • پنوعاقل سے اغوا کی گئی 2 خواتین بازیاب

    پنوعاقل سے اغوا کی گئی 2 خواتین بازیاب

    سکھر: گزشتہ روز ضلع پنوعاقل سانگی تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والی دو خواتین کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سانگی تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کے معاملے پر مھر اور کلہوڑا برادری کے درمیان ہونے والے تنازع کے بعد مہربرادری کے مسلح ملزمان نے گاؤں پر حملہ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ دو خواتین کو اغوا کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی سکھر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں خواتین کا اغوا تاوان کیلئے نہیں تھا، نہ ہی ڈاکوؤں کی کارروائی تھی بلکہ دو برادری میں تنازع کے بعد خواتین کو اغوا کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ ان کی قیادت میں سکھر پولیس کی بھاری نفری نے رات سے ہی ملزمان کا تعاقب کر کے رضا گوٹھ تھانے کی حدود میں کچے کے علاقے میں ملزمان کا محاصرہ کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم پولیس کے مسلسل دباؤ کے بعد ملزمان نے مغوی خواتین کو رہا کردیا۔

     ایس ایس پی سکھر نے مغوی خواتین کو ورثا کے حوالے کردیا اس سے قبل گزشتہ روز حملے میں جانبحق ہونے والے دو افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلیم سہتو کی رپورٹ