Tag: سکھوں

  • سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب خالصتان ریفرنڈم ، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ

    سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب خالصتان ریفرنڈم ، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ

    لاس اینجلس : سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب ریفرنڈم، ہوا، جس میں ، تیس ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالا ، سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلا ریفرنڈم واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جاری خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

    ووٹنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجےتک جاری رہی، سکھ کمیونٹی نےجوش وخروش سے ریفرنڈم میں حصہ لیا، بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے تیس ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

    ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلا خالصتان ریفرنڈم سترہ اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کیا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں، سکھ اپنے ووٹوں سے بھارت کو پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت کے زیرتسلط نہیں رہنا چاہتے، بھارت کی گولیوں کا جواب ووٹوں سے دیں گے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں سکھ فار جسٹس کے رہنما نے پاکستان میں جعفر ایکسپریس حملے پر بھی تبصرہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ اس حملے کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے، اور نئی دہلی پر پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ چھیڑنے کا الزام لگایا تھا۔

    خیال رہے سکھ کمیونٹی دہائیوں پر محیط بھارتی مظالم سےآزادی کی منتظرہے، خالصتان تحریک بھارتی سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی تحریک ہے۔

  • کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی پر پھر پابندی لگانے کا مطالبہ، اداکارہ بھڑک گئیں

    کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی پر پھر پابندی لگانے کا مطالبہ، اداکارہ بھڑک گئیں

    شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر نے سکھوں کے کردار کو غلط انداز میں پیش کرنےپر  کنگنا کی فلم ’ایمرجنسی‘ پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم بلآخر سیمینا گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے تاہم سکھ کمیونٹی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے اب پنجاب میں فلم ’ایمرجنسی‘ پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایس جی پی سی نے کنگنارناوت پر فلم میں اپنے واقعات کی تصویر کشی کے ذریعے سکھوں کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے، خط میں کمیونٹی کے صدر دھامی نے ذکر کیا کہ ایس جی پی سی نے پہلے ہی پنجاب حکومت کو ایک قرارداد بھیجی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ فلم کو ریاست میں نہیں دکھایا جانا چاہیے۔

    کنگنا رناوت کی متنازع فلم ’ایمرجنسی‘ کب ریلیز ہوگی؟ بالآخر تاریخ سامنے آگئی

    انہوں نے کہا کہ قرارداد میں دلیل دی گئی تھی کہ فلم سکھوں کی توہین کے ارادے سے بنائی گئی تھی، کمیٹی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔

    ایس جی پی سی نے متنبہ کیا کہ اگر پنجاب میں ایمرجنسی کی ریلیز کو روکا نہیں گیا تو اس سے سکھ برادری پریشان ہو جائے گی جس کے بعد ہم اس کے خلاف احتجاج کا اعلان کرسکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zee Studios (@zeestudiosofficial)

    دوسری جانب اداکارہ کنگنا رناوت نے گوردوارہ کمیٹی کی طرف سے پنجاب میں اپنی فلم ایمرجنسی پر پابندی لگانے کے مطالبے کا جواب دیا ہے، اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کے مطالبے سے ’آرٹ اور آرٹسٹ‘ دونوں کی بے عزتی کی جارہی ہے، میری فلم کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ایمرجنسی بھارتی جمہوریت کی تاریخ کے سب سے متنازعہ واقعات میں سے ایک ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم، مسز اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔

    فلم ایمرجنسی میں کنگنا نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ انہوں نے اس فلم کی ہدایت کار، مصنف اور پروڈیوسر کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔

    اس فلم میں انوپم کھیر، ملند سومن، ماہیما چوہدری، اور شریاس تلپڑے سمیت دیگر کاسٹ بھی شامل ہیں، فلم میں  شریاس تلپڑے نے اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ انوپم کھیر نے جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کیا ہے۔

  • مودی کا امریکا میں ہندوتوا نظریہ کا پرچار، سکھ رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    مودی کا امریکا میں ہندوتوا نظریہ کا پرچار، سکھ رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکا میں ہندوتوا نظریے کو پرچار کرنے پر سکھ رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بھارت میں آزادی کے 77 برس بعد بھی متعدد علیحدگی پسند تحریکیں سرگرمِ عمل ہیں، بھارت نے آزادی کے وقت سکھوں کے ’خالصتان‘ کے قیام جیسے بہت سے نام نہاد وعدے کیے۔

    لیکن بھارت میں پچھلی کئی دہایئوں سے سکھوں کو اْن کے بنیادی مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق سے محروم کردیا گیا، سکھوں کی تاریخ بھارتی مظالم سے بھری پڑی ہے۔

    بھارتی حکومت کبھی گولڈن ٹمپل جیسے سانحے کرواتی ہے تو کبھی دوسرے ممالک میں تحریکِ خالصتان کے سکھ رہنماؤں کو قتل کرواتی ہے، حال ہی میں مودی سرکار نے امریکا میں اپنے دورے کے دوران ہندوتوا جیسے متشدد نظریات کو فروغ دیا۔

    ہندوتوا نظریہ بھارت میں مذہبی ہم آہنگی، سیکولرزم اور جمہوریت جیسے بنیادی ریاستوں ستونوں کو نگل رہا ہے، نیویارک میں ہونے والی مودی کی تقریر پر سکھ رہنما گْرپت ونت سنگھ پننْو پہ اپنا ردِ عمل دیا۔

     سکھ رہنما گْرپت ونت سنگھ نے کہا کہ جو بھی اس تقریب کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کر رہے ہیں، وہ سب مودی کے ہندوتوا نظریے کے پیروکار ہیں، میر ا مودی کو مشورہ ہے کہ براہ کرم اپنے بھارتی نڑاد امریکیوں کو واپس بھارت لے جائیں۔

    انہوں ن کہا کہ انڈو-امریکن ہندوتوا کے پیروکار، آپ امریکی آئین کے وفادار نہیں ہیں، اس لیے آپ سب کو اپنی پیاری مادر وطن ہندوستان واپس جانا چاہیے۔

     سکھ رہنما ،گْرپت ونت سنگھ پننْونے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا رہی کیونکہ انہیں وزیر اعظم کے طور پر تحفظ حاصل ہے لیکن یاد رکھیں، یہ تحفظ عمر بھر نہیں رہے گا، مودی سرکار اپنے انتہا پسند نظریات کو اب سمندر پار ہندستانیوں تک بھی پھیلا رہی ہے۔

  • بھارت میں علیحدہ ریاست کا قیام : ہزاروں سکھوں کی خالصتان کے حق میں ووٹنگ

    بھارت میں علیحدہ ریاست کا قیام : ہزاروں سکھوں کی خالصتان کے حق میں ووٹنگ

    لندن: بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست خالصتان کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم میں سکھ برادری نے بھر پور شرکت کی ، سکھ رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ 30ہزارکےقریب افرادنےریفرنڈم میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست خالصتان کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم ہوا ، ووٹنگ کے لیے سکھ برادی کے ارکان کی طویل قطاریں لگ گئیں، کوئین الزبتھ ہال ٹو کے باہر سکھ کمیونٹی نے خوب نعرے بازی کی۔

    دن بھرکوچز کے ذریعے ہزاروں سکھ مرد وخواتین ووٹ ڈالنے کیلئے آتے رہے اور ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا، ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہندوستان سےآزادی کی بنیادرکھی جارہی ہے ، انھیں اپنا گھر خالصتان چاہیے اور وہ خالصتان لے کر رہیں گے۔

    سکھ رہنماؤں کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے تک لگ بھگ 30 ہزار افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا، ملک کے دیگر شہروں میں بھی غیرجانبدار کمیشن کے ذریعے ووٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

    یاد رہے سکھ رہنماؤں نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے 31 اکتوبر سے ووٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا تھا، صدرسکھ فارجسٹس سردار اوتارسنگھ نے کہا تھا کہ بھارت نے پنجاب پر قبضہ کر رکھا ہے، برطانیہ کے 175 گردوارے ہمارے ساتھ ہیں۔

    صدر کونسل آف خالصتان ڈاکٹر بخشی سنگھ کا کہنا تھا کہ 31اکتوبر سکھوں کا تاریخی دن ہوگا، ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبد ارادارے کر رہے ہیں جبکہ سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما نے کہا تھا کہ ریفرنڈم ہمارا جمہوری حق ہے، سکھ قوم اپنی آزادی کا پہلا ووٹ 31 اکتوبر کو کاسٹ کرے گی۔