Tag: سکھیکی

  • بااثر شخص کے تشدد کے باعث گھریلو ملازم جاں بحق

    بااثر شخص کے تشدد کے باعث گھریلو ملازم جاں بحق

    سکھیکی(10 اگست 2025): پنجاب کے شہر حافظ آباد میں بااثرشخص کے تشددکے باعث گھریلو ملازم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سکھیکی کے اختر ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقوہ پیش آیا ہے جہاں ایک بااثر شخص کے بیٹے کے تشددکے باعث گھریلو ملازم جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے میں مبینہ طور پر علاقے کے با اثر شخص کا بیٹا ملوث ہے، واقعے کے خلاف لواحقین کا اسپتال میں احتجاج جاری ہے اور پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    مقتول کے ماموں محسن کا کہنا ہے کہ 23 سالہ وسیم کو ظالمانہ تشدد کرکے قتل کیا گیا، ملزمان اثرو رسوخ استعمال کر کے پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دے رہے، ملزمان صلح کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    دوسری جانب سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، وسیم ریاض راہگو سیداں کے سید نجم الحسن شیرازی کے گھر ملازم تھا۔

    وسیم نے ایمبولینس میں نزاعی ویڈیو بیان میں کہا کہ تشدد کے بعد مجھے چھت پر پھینکا گیا، میرے بعد بہنوں اور والدین کا خیال رکھنا۔

  • اوور اسپیڈنگ نے میاں بیوی کی جان لے لی، بیٹی شدید زخمی

    اوور اسپیڈنگ نے میاں بیوی کی جان لے لی، بیٹی شدید زخمی

    سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں حادثے میں کار سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں  بحق میاں بیوی کی شناخت ظفر اقبال اور ثنا کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کردی گئی، دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کردی گئی۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے۔

    موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-motorway-bus-accident-10-killed/

  • عید کے دن بجلی کا تار گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق

    عید کے دن بجلی کا تار گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق

    سکھیکی: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان گزشتہ روز بجلی کا تار گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد کے شہر پنڈی بھٹیاں میں نواحی گاؤں جندراکہ میں عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں، موٹر سائیکل سوار بدقسمت نوجوانوں پر بجلی کا تار ٹوٹ کر گر گیا۔

    واقعے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جب کہ تیسرا زخمی ہو گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ بجلی کا تار بوسیدہ ہو چکا تھا، جس کی زد میں آ کر نواحی گاؤں جندراکہ کا رہائشی وقاص موقع ہی پر جاں بحق ہوا جب کہ علی کی حالت تشویش ناک تھی تاہم وہ بھی جاں بر نہ ہو سکا، تیسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    سرگودھا لاہور روڈ پر نوجوان کی لاش رکھ کر ورثا نے احتجاج کیا

    رپورٹس کے مطابق جاں بحق نوجوان آپس میں کزن ہیں، عید کے دن تفریح کے لیے نکلے تھے اور ہوٹل پر کھانا کھانے آئے تھے، اسی دوران اوپر سے گزرنے والی 11kv کی تار ٹوٹ کر گر گئی اور کرنٹ لگنے سے وقاص اور علی جاں بحق ہو گئے۔

    جاں بحق ہونے والوں کے ورثا نے گیپکو کے خلاف احتجاج کیا اور لاشیں لاہور سرگودھا روڈ پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا، اور ٹائر جلائے۔

  • سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    سکھیکی: پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھیکی میں افغان باشندوں کے مبینہ طور پر سفارش سے شناختی کارڈ بنوانے کے کیس میں عدالت نے گرفتار افغان باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ آباد سے چار افغان باشندے گرفتار کیے گئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں سکھیکی کے نادرا آفس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ بنوانا چاہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان سے افغان پاسپورٹ، غیر ملکی کرنسی اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی تھیں۔

    طورخم بارڈر سے مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار، پاکستانی اورافغانی پاسپورٹ برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ برس غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا سے 120 ملازمین برطرف کیے گئے تھے جب کہ جعل سازی پر 9554 قومی شناختی کارڈز منسوخ کیے گئے تھے جب کہ ایک لاکھ اکیس ہزار 117 کارڈز مشکوک ہونے پر بلاک کیے گئے۔ گزشتہ دور حکومت میں بھی وزیر داخلہ کے حکم پر دو لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تھے۔

    گزشتہ برس ستمبر میں طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ پکڑا گیا تھا جس کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے، ایجنٹ پانچ مرتبہ بھارت جا چکا تھا، پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی تھی۔ 2018 میں افغان کرکٹر راشد خان کی جعل سازی بھی سامنے آئی تھی، نادرا کا کہنا تھا کہ راشد خان نے افغانی شہریت چھپا کر جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔

  • سکھیکی کے قریب بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    سکھیکی کے قریب بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔

    بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

    اس سے قبل رواں ماہ 4 اگست کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔

    لیویز حکام کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

    بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

  • سکھیکی میں مسافر بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

    سکھیکی میں مسافر بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

    سکھیکی: صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی میں بس رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھیکی میں موٹروے ایم ٹوسروس ایریا کے قریب مسافربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوع پرپہنچے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقے وندر میں وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اورزخمی افراد کوسول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 8 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔

  • سکھیکی میں باپ نے بیٹی، داماد اور2 نواسوں کوقتل کردیا

    سکھیکی میں باپ نے بیٹی، داماد اور2 نواسوں کوقتل کردیا

    حافظ آباد : صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی میں باپ نے چار سال قبل پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نوسواں کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل سکھیکی میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ سکھیکی کے نواحی گاؤں نسوال میں پیش آیا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا۔

    لاہور: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، شوہر جاں بحق، بیوی زخمی

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 3 ستمبرکو لاہور کے علاقے بندور ڈسگیاں پل کے قریب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پرفائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی تھی۔

    عمرکوٹ: پسند کی شادی کرنے پرنوبیاہتا جوڑے کا قتل

    واضح رہے کہ رواں سال 19 مئی کو عمرکوٹ کے شہر پتھورو میں دن دہاڑے پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔