Tag: سکھ برادری

  • بھارتی آبی جارحیت کے باوجود حوصلے بلند، فیلڈ مارشل کا خصوصی شکریہ، سکھ برادری

    بھارتی آبی جارحیت کے باوجود حوصلے بلند، فیلڈ مارشل کا خصوصی شکریہ، سکھ برادری

    سکھ برادری نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    پاک فوج کی جانب سے ڈسکہ میں ریسکیواور ریلیف آپریشن جاری ہے، اس موقع پر سکھ برادری کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج ہمیشہ مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی، پاکستان نے جنگوں میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

    سکھ برادری نے کہا کہ پاک فوج کے بروقت آپریشن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاک فوج کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں، سکھ برادری کی جانب سے پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائیوں کو سراہا گیا۔

    سیلابی صورتحال کے بعد محفوظ مقام تک پہنچانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سکھ برادری نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان، پنجاب حکومت اور آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔

    دریں اثنا پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، سیلاب سے متاثرہ سکھ برادری کے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

    ڈسکہ میں پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے 96 افراد کو ریسکیو کیا، پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہے، سیلاب نے پنجاب کے بیشترعلاقوں خصوصاً سیالکوٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

  • پاکستان اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو بھارت کو نہیں چھوڑیں گے، سکھ برادری

    پاکستان اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو بھارت کو نہیں چھوڑیں گے، سکھ برادری

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا اور اس کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنےکی مودی سازش قرار دیا ہے۔

    گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت دنیا بھر میں اپنے جھوٹے بیانیے اور جنگی جنون کے باعث رسوا ہو رہا ہے اور اقوام عالم اس کے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آ رہی ہیں۔

    سکھ برادری نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کر دیا ہے اور اس کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنےکی مودی سرکار کی بھونڈی سازش قرار دیا ہے۔

    سکھ برادری کا کہنا ہےکہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اگر پاکستان اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو بھارت کو نہیں چھوڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ جنگ ہوئی تو بھارت فوج کو پاکستان سے نہیں گزرنے دیں گے۔ بھارتی پنجاب کی سر زمین سے پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں۔

    واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی حکومت نے غیر انسانی اقدامات اور پاکستان کے خلاف جنگی جنون کے بعد دنیا بھر سے سکھ برادری پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔

    جہاں سکھوں کی عالمی تنظیم نے پاکستان کی حمایت کا اعلان اور مودی سرکار کو اس کی عالمی دہشتگرد سرگرمیوں پر آئینہ دکھایا ہے وہیں سکھ برادری بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔گزشتہ دنوں سکھ خاتون نے گانا گا کر پاکستان سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-sikh-woman-expresses-love-for-pakistan/

  • ہردیپ سنگھ  کا بہیمانہ قتل : کینیڈا، امریکا اور مختلف مغربی ریاستوں میں سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے

    ہردیپ سنگھ کا بہیمانہ قتل : کینیڈا، امریکا اور مختلف مغربی ریاستوں میں سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے

    خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شدت اور زور پکڑنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے بہیمانہ قتل پر کینیڈا، امریکا اور مختلف مغربی ریاستوں میں سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے جاری ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم نے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ، کینیڈین وزیراعظم کی تصدیق کے بعد دنیا بھر میں سکھ برادری کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

    سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شدت اور زور پکڑنے لگے ، پاکستان، کینیڈ اسمیت کئی مغربی ممالک میں سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی ریلیاں جاری ہے ،سکھ برادری احتجاجی ریلیوں کی شکل میں شدیدغم وغصے کااظہار کررہی ہے۔

    کینیڈا میں ٹورنٹو، وینکور، اوٹاوا اور امریکا میں سان فرانسسکومیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، جس میں مظاہرین نے سفارتی سطح پر بھارت سے تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ریلی میں مظاہرین نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے ورما کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کا قتل کرکے سکھوں کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا، بھارت سکھوں کودہشت گردکہتاہےاصل میں سکھ مظلوم اور بھارت دہشت گرد ہے۔

    مظاہرین نے کینیڈین عوام، عالمی سطح پرسکھوں کی آزادی اور تحریکِ خالصتان کیلئے تعاون کی اپیل بھی کی جبکہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سےدلی بنےگاخالصتان کی شدید نعرےبازی بھی کی گئی۔

  • سکھ برادری کا دنیا بھر میں 8 جولائی کو آزاد خالصتان ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان

    سکھ برادری کا دنیا بھر میں 8 جولائی کو آزاد خالصتان ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان

    سکھ برادری نے دنیا بھر میں 8 جولائی کو ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹھ جولائی کو سکھ برادری کے افراد امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیاں نکالیں گے۔

    یہ ریلیاں امریکی شہر سان فرانسسکو، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور آسٹریلیا کے شہر برسبین میں نکالی جائیں گی، ریلیوں کے اختتام پر بھارتی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

    ریلیوں میں بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے، ہردیپ سنگھ نجر کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔

    رہنما کے قتل پر سکھوں کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ

    آزاد خالصتان ریلیوں سے متعلق اشتہاری پوسٹرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں، ان پوسٹرز میں متعلقہ بھارتی سفیروں کو قاتل قرار دیا گیا ہے، آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباوٴ میں ہے۔

  • پاک فوج نے جس طرح صبر اوربرداشت کا مظاہرہ کیا اسے داد دیتے ہیں، سکھ برادری کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت

    پاک فوج نے جس طرح صبر اوربرداشت کا مظاہرہ کیا اسے داد دیتے ہیں، سکھ برادری کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت

    لاہور : سکھ برادری نے نو مئی کو ہوئے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج نے جس طرح صبر اوربرداشت کامظاہرہ کیا اسے داد دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد نے 9 مئی کو ہوئے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

    سکھ برادری نے شرپسندوں کی توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک،فوجی تنصیبات پردھاوا بولنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، پاک فوج نے جس طرح صبر اوربرداشت کا مظاہرہ کیا اسے داد دیتے ہیں۔

    سکھ برادری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے پاکستانی قوم اور پاک فوج کو آمنے سامنے کرنے کی سازش کو ناکام بنایا، جناح ہمارےمحسن ہیں اور پاک فوج ہماری محافظ ہے۔

    سکھ وفد نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سکھ برادری ہندوستان سے زیادہ پاکستان میں محفوظ ہے، جناح ہاؤس سمیت شہداکی بے حرمتی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

  • ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے‘

    ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے‘

    نیویارک: بھارت میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف سکھ کمیونٹی نے مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں قائم سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے 17 جون کو دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔

    سکھوں کی تنظیم نے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے بھی سکھوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

    سکھ فار جسٹس نے کہا کہ ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، 17 جون کو مسلمان بھائی جمعے کی نماز کے بعد بھارتی سفارت خانوں کے باہر جمع ہوں، اور مسلمان سکھ کمیونٹی کے ساتھ مل کر بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کریں۔

    تنظیم کے تحت قطر، عمان، کویت، مصر، ملائیشیا میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے ہوں گے، متحدہ عرب امارات، لبنان، لیبیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا میں سکھ برادری مظاہرے کرے گی، برطانیہ، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا میں بھی بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

  • حکومتِ پاکستان کا سکھ برادری  کی سہولت کے لیے بڑا اقدام

    حکومتِ پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام

    نارروال : حکومت پاکستان نے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا ، 100 پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سکھ کمیونٹی کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں17کلومیٹرکا نارووال سےدربارصاحب ٹریک بحال کیا جائے گا، ریلوے ٹریک بحالی کے لیے سامان نارووال ریلوے جنکشن پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

    100پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا جبکہ جسٹر اور دربار صاحب کرتارپور اسٹیشن کو بھی مرمت کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کیا تھا ، طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔

  • وزیر اعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

    وزیر اعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار بیساکھی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کے دورے کے لیے خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سکھ برادری کو ان کے تہوار بیساکھی کی مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو لنگر، ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولیات دی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ ہر سال بھارت سے سکھ یاتری اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان پہنچتے ہیں اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

    وزیر اعظم عمران خان کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد دی اور کہا کورونا ایس او پیز کےتحت یاتریوں کولنگر، ٹرانسپورٹ ،رہائشی سہولت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سکھ ڈائس پورہ ، بھارتی یاتری بیساکھی تقریبات میں شرکت کرسکیں گے، پاکستان نےمذہبی مقامات پر جانے کیلئے خصوصی اجازت دی ہے، ایس او پیز کےتحت یاتریوں کولنگر، ٹرانسپورٹ ،رہائشی سہولت دی جائے گی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے رمضان  المبارک پرقوم کے نام  پیغام  میں کہا تھا کہ رمضان کی آمدپرپوری قوم اورملت اسلامیہ کومبارکبادپیش کرتاہوں، اللہ نےپھررمضان کی برکات سےمستفیدہونےکاموقع فراہم کیا، روزے کا مقصد پرہیز گاری اورایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔

  • کرتارپور راہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    کرتارپور راہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، باباگرونانک بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے، اقلیتوں کی فلاح وبہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

    یہ شروعات ہے، انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکھ برادری کو گرونانک کی سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندازہ ہی نہیں تھا لوگ اتنے محنتی ہیں،اور بھی آگے بڑھ سکتے ہیں، صرف خراج تحسین ہی نہیں دل سے آپ کے لیے دعائیں ہیں، یہاں آتے ہیں توسکھ کمیونٹی کے دلوں میں خوشی ہوتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔