Tag: سکھ برادری

  • اقوام متحدہ، سکھ برادری کی بھارتی سفیر کے خلاف شکایت، حکام کو خط ارسال

    اقوام متحدہ، سکھ برادری کی بھارتی سفیر کے خلاف شکایت، حکام کو خط ارسال

    رپورٹ: جہانزیب علی

    نیویارک: امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ میں تعینات بھارتی سفیر سندیپ چکرورتی کی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی سینیٹر کو شکایتی خط ارسال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری سکھوں کی نسل کشی کے خلاف ویانا کنونشن کے تحت آواز اٹھانے کی کوشش کی مگر بھارتی سفیر نے اس کے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کیے۔

    سکھ کمیونٹی نے 5 نومبر کو بھارتی سفیر کے رویے کے خلاف سینیٹر کیتھیرائن اوسٹن کو شکایتی لیٹر ارسال کیا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں بھی سندیپ چکرورتی کی طرف سے اس قسم کے اقدامات کیے گئے کہ انہوں نے پیسے اور طاقت کا استعمال کر کے ہماری آواز دبانے کی کوشش کی جو اقوام متحدہ کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    خط میں امریکی سینیٹر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکھ نسل کشی کے خلاف منائے جانے والے دن کے حوالے سے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار دادوں اور قوانین کی حمایت نہ کریں۔

    خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’ہم (سکھ برادری) نے یہ بات محسوس کی کہ حقائق کے منافی اس بل کو پیش کر کے امریکا کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے جو امن کے خلاف ہے‘۔

    سکھ برادری نے کہا ہے کہ ’ہمارے نمائندے نے گورنر سے بھی اس حوالے سے ملاقات کی تو انہوں نے ہماری تحفظات کو نہ صرف سنا بلکہ ہمارا ساتھ دینے کا بھی عندیہ دیا’ْ

    خط میں سکھ برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی سفیر کے خلاف بل نمبر 489 کے پبلک ایکٹ 60-18 کے تحت کارروائی عمل میں لائے جائے جبکہ وہ آرٹیکل 9 کے تحت ویانا کنونشن میں شرکت کے اہل نہیں تھے۔

    خط کا عکس

  • امریکا میں مقیم سکھ برادری کی وزیرخارجہ سے مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست

    امریکا میں مقیم سکھ برادری کی وزیرخارجہ سے مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست

    نیویارک : امریکا میں مقیم سکھ برادری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے کرتار پور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا اور مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنےکی درخواست کردی۔

    تفصیلا ت کے مطابق امریکا میں مقیم سکھ برادری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا ، خط میں کرتارپور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔

    خط میں مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست بھی کردی۔

    سکھ فار جسٹس کے گُرپَتوَنت سنگھ پنوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی آزادی سے مذہبی رسومات اداکرتی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی مظالم کیخلاف ہفتے کو اقوام متحدہ کے سامنے سکھ برادری احتجاج کرے گی۔

    مزید پڑھیں :  پاکستان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے بیان پر سکھ برادری خوشی سےنہال

    واضح رہے کہ کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں موجود دربار کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ کا کہناتھا  وزیراطلاعات کے بیان سے پوری دنیا کے سکھ خوش ہوئے ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں، وزیر خارجہ سےامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد، نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز، بحرینی ہم منصب اور بل گیٹس فاونڈیش کے صدر نے ملاقات کی۔

    بحرینی ہم منصب شیخ خالدبن احمد الخلیفہ سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانےپراتفاق کیا گیا، شاہ محمود قریشی نےبحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےمسائل سےمتعلق آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ سے بل اور میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس نے بھی ملاقات کی، شاہ محمود قریشی نے فاونڈیشن کی پاکستان میں انسداد پولیو کی کاوشوں کو سراہا۔

  • پاکستان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے بیان پر سکھ برادری خوشی سےنہال

    پاکستان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے بیان پر سکھ برادری خوشی سےنہال

    نارووال : سکھ برادری نے حکومت پاکستان کی جانب سے دربار کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے بیان کو انتہائی خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے دربار کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں موجود دربار کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ کا کہنا ہے وزیراطلاعات کے بیان سے پوری دنیا کے سکھ خوش ہوئے ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے، سکھ برادری حکومت پاکستان کی شکرگزار ہے۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے۔۔۔ پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سکھ یاتریوں کے لئے جلد کرتار سنگھ بارڈر کھول دے گا، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    گذشتہ روز انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا پاکستان بھارت سے بات چیت کا خواہشمند ہے، بھارت کی جانب سے مثبت اشارے نہیں ملے، بھارت کو مذاکرات کی پیش کش میں فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر سدھو نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے اعلان پر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا وہ اپنےدوست وزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداہی نہیں کرسکتے، پاکستان دوستی میں دو قدم آگے بڑھا، بھارت سرکار ایک قدم ہی بڑھا دے، کسی نے بغیر مانگے یہ پیش کش کی تھی، آج سیاسی سطح سے بھی اس کا اعلان کردیا گیا۔

  • گولڈن ٹیمپل حملے کی 32ویں برسی،امرتسر شہرمیں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات

    گولڈن ٹیمپل حملے کی 32ویں برسی،امرتسر شہرمیں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات

    نئی دہلی : بھارت میں گولڈن ٹیمپل پر حملے کو بتیس سال مکمل ہونے پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے بڑے مظاہروں کے پیش نظر امرتسر شہر میں 8ہزار پولیس و نیم فوجی دستوں کی چھ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1984میں امرتسر میں سکھوں کی معروف مذہبی عبادت گا ہ گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج نے دھاوا بول دیا تھا،اس آپریشن کو سرکاری طور’’بلیو اسٹار آپریشن‘‘کا نام دیا گیا تھا۔

    آپریشن بلیو اسٹار کے دوران نہ صرف عبادت گاہ کا تقدس پامال ہوا بلکہ گوردوارے کی تاریخی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا،جب کہ بلیو اسٹار آپریشن کے باعث پانچ سو سے زائد سکھ بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق گولڈن ٹیمپل پر فوجی حملے کی 32 ویں برسی کے موقع پر 8 ہزار پولیس اہلکاروں اور 6 نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد سے امرتسر شہر کسی چھاؤنی کی سی تصویر پیش کر رہا ہے۔

    amratser

    دوسری جانب کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    واضع رہے رہے کہ6 جون 1984 کو کئے گئے آپریشن بلیو سٹار میں ہلاک ہونے والے پانچ سو سے زائد افراد کی برسی اور گوردوارے پر فوجی حملے کے دن کی یاد سے اس دن سکھ برادری میں غم و غصہ کی لہر بڑھ جاتی ہے۔

    amratser1

    بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ گولڈن ٹیمپل آپریشن کی برسی کے موقع پر ہر سال حکومت مخالف مظاہروں میں پرتشدد واقعات ہوتے رہے ہیں،جس میں درجنوں لوگ زخمی ہو جاتے ہیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا تا ہے۔

  • الطاف حسین کی بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

    الطاف حسین کی بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کے”باباگرونانک“کے546 ویں جنم پر مبارکبادپیش کی ہے ۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے سکھ برادری کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ اپنی عبادات کے دوران میں پاکستان کی بقاء سلامتی، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کی کامیابی، قائد تحریک الطاف حسین کی دازری عمر،صحت تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

  • ہریانہ:سکھ برادری نے گردوارہ نگران کمیٹی کی تجویز مسترد کردی

    ہریانہ:سکھ برادری نے گردوارہ نگران کمیٹی کی تجویز مسترد کردی

    نیو دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کی حکومت کی جانب سے گردواروں کے معاملات کی نگرانی کے لیے آزاد کمیٹی کے قایم کی تجویز سکھ برادری نے مسترد کردی۔

    نیو دہلی میں گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سربراہ اوتار سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہریانہ کی حکومت کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو نگران گردوارہ کمیٹی بنانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے.

    حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے قرار منظور کی گئی تھی، جس کے تحت گردواروں کی نگرانی کے لیے ایک آزاد کمیٹی تشکیل دی جانی تھی۔