Tag: سکھ رہنما

  • سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش، امریکی صدر کا اہم فیصلہ

    سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش، امریکی صدر کا اہم فیصلہ

    امریکی صدربائیڈن نے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کی تحقیقات کیلئے سنجیدگی کا اظہار کردیا، امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی آج اٹلی میں جاری جی 7 سمٹ میں ملاقات متوقع ہے۔

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ امریکی صدربائیڈن مودی کے سامنے بھارتی قاتلانہ سازش کامعاملہ اٹھائیں گے۔

    جیک سلیوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں سکھ رہنماکے قتل کی سازش پربات ہوگی، اس سے قبل امریکی صدرنے بھارتی سازش بے نقاب ہونے پر گزشتہ سال نئی دہلی کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

    دوسری جانب امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنٹیفک دفاعی مالیاتی انرجی کے مختلف شعبے بھی پابندیوں کی لپیٹ میں آ گئے ہیں اور امریکا نے روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیز پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔

    امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے روسی شہریوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ یوکرین جنگ میں شریک روسی فوج سے جڑے غیر ملکی مالیاتی ادارے بھی پابندی کی زد میں آئیں گے۔ نہ صرف روس بلکہ ایشیا، یورپ اور افریقہ میں 300 سے زائد افراد اور ادارے ہدف بنا دیے گئے۔

    حماس کی کچھ تجاویز ناقابل عمل ہیں، امریکا

    رپورٹس کے مطابق روس کو امریکی اشیا بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔ امریکا کی جانب سے روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی بنکس کو بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

  • کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں گرفتار بھارتیوں کی شناخت ظاہر کر دی گئی

    کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں گرفتار بھارتیوں کی شناخت ظاہر کر دی گئی

    اوٹاوا: کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں گرفتار 3 بھارتیوں کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں بھارت کے گھناؤنے کھیل کے کردار پکڑے گئے، کینیڈا پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

    گزشتہ روز رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملزمان کی شناخت کرن پریت سنگھ اور کمل پریت سنگھ کے نام سے کی گئی ہے، گرفتار تیسرے بھارتی شہری کی شناخت کرن برار کے طور پر ہوئی ہے۔

    کرن پریت سنگھ، کمل پریت سنگھ، اور کرن برار

    پولیس بیان کے مطابق ملزمان نے دیگر حملہ آوروں کے ساتھ مل کر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کی تھی، گرفتار ملزمان کینیڈا کے غیر مستقل رہائشی اور کئی سال سے مقیم ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے بھارتی حکومت سے روابط سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

    ہردیپ سنگھ نجر

    یاد رہے کہ خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں 18 جون 2023 کو قتل کیا گیا تھا، ہردیپ سنگھ نجر آزاد سکھ ریاست کے قیام کے پر زور حامی تھے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما کے قتل کا ذمے دار بھارت کو ٹھہرایا تھا، بعد ازاں فائیو آئیز انٹیلیجنس ایجنسی نے بھی اس الزام کی تصدیق کی۔

    بھارت کا فاشسٹ چہرہ

    نریندر سنگھ مودی نے جب سے بھارت کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، انھوں نے ملک کے جمہوری چہرے کو فاشسٹ روپ دے دیا ہے، وہ غیر ملکی سرزمین پر بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، گزشتہ دنوں امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں پر قاتلانہ حملے میں بھی مودی سرکار کا کردار سامنے آ چکا ہے۔ نکھل گپتا نامی بھارتی ایجنٹ نے گرفتاری کے بعد خود اعتراف کیا تھا کہ اسے مودی سرکار کی جانب سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا حکم دیا گیا تھا۔ دنیا پر یہ بات اب واضح ہو چکی ہے کہ مودی سرکار اپنی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ مل کر دوسرے ممالک میں خون کی ہولی کھیلتی رہی ہے۔

  • مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی، سکھ رہنما پرتاب سنگھ

    مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی، سکھ رہنما پرتاب سنگھ

    اسلام آباد: سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی لے کر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، 18 دن سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم اور بربریت جاری ہے۔

    [bs-quote quote=”سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سکھ رہنما” author_job=”سردار پرتاب سنگھ”][/bs-quote]

    سکھ رہنما نے کہا کہ مودی اقتدار کے نشے سے اترو، کچھ بھی ہوا تو سکھ برادری سرحد پر سب سے پہلے جائے گی، سکھوں کو یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

    سردار پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی سکھ بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاندنی چوک پر خالصتان کا جھنڈا لہرایا جائے گا، سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر کے ساتھ ساتھ آپ سے نئی دہلی بھی لیں گے، سکھ جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں مرتے دم تک ساتھ ہوتے ہیں۔

    پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول اور کالج نہیں جا پارہے ہیں، مودی یاد رکھو جب سکھ قوم اٹھتی ہے تو بڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔

  • سکھ رہنما نے پلوامہ کارروائی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا حق قرار دے دیا

    سکھ رہنما نے پلوامہ کارروائی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا حق قرار دے دیا

    نیویارک: سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گُر پتونت سنگھ پنو کا کہنا ہے کہ پلوامہ میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں نے جو کارروائی کی وہ غیر قانونی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم بھی مودی سرکار کے خلاف بول پڑی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں تنظیم نے بھارتی مؤقف کو مسترد کر دیا۔

    [bs-quote quote=”پلوامہ کارروائی میں کسی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”سکھ رہنما گر پتونت سنگھ پنو”][/bs-quote]

    سکھ فار جسٹس کے رہنما نے واضح طور پر کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔

    سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پلوامہ کارروائی دہشت گردی نہیں ہے، اس میں کسی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

    سکھ رہنما کا یہ مؤقف تھا کہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ظلم ہو رہا ہے، اگر وہ دفاع میں بھارتی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں تو یہ دہشت گردی نہیں، ان کا حق ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہتر ہوگا پاکستان اوربھارت ایک ساتھ چلیں: ڈونلڈ ٹرمپ

    گزشتہ روز گر پتونت سنگھ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو مارا، مودی سرکار الیکشن قریب آنے پر یہ سب کر رہی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے۔

  • سردار گوپال سنگھ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو بھارت اور بھارتی میڈیا کی تنگ نظری قراردے دیا

    سردار گوپال سنگھ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو بھارت اور بھارتی میڈیا کی تنگ نظری قراردے دیا

    نئی دہلی : پنجابی سکھ سنگت کے چیرمین سردار گوپال سنگھ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو بھارت اور بھارتی میڈیا کی تنگ نظری قرار دیتے ہوئے کہا آرمی چیف پاکستان کے سپہ سالار ہیں ان سے مصافحہ کرنا قابل فخر ہے، کل بھی کہتا تھا آج بھی کہتا ہوں "پاکستان زندہ باد”۔

    تفصیلات کے مطابق پنجابی سکھ سنگت کے چیرمین سردار گوپال سنگھ نے کہا کہا مجھ پر ہونے والی تنقید بھارت اور بھارتی میڈیا کی تنگ نظری ہے، آرمی چیف پاکستان کے سپہ سالار ہیں ان سے مصافحہ کرنا قابل فخر ہے، سدھو پاکستان کا مہمان تھا اس لئے اس کے ساتھ تصویر بنوائی۔

    [bs-quote quote=” کل بھی کہتاتھا آج بھی کہتاہوں’پاکستان زندہ باد” style=”style-6″ align=”left” author_name=”سکھ رہنما "][/bs-quote]

    گوپال سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے شکرگزار ہیں، کل بھی کہتاتھا آج بھی کہتاہوں’پاکستان زندہ باد۔

    یاد رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے سکھ رہنما کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کو غلط رنگ دیے جانے پر گوپال چاؤلہ نے کہا تھا کہ کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا۔

    سردار گوپال سنگھ چاؤلہ کا کہنا تھا ’میں نے جنرل باجوہ سے ہاتھ ملایا، پاکستانی آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، آرمی چیف سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔

    مزید پڑھیں : پاک آرمی چیف سے ملنا خوش قسمتی ہے، سکھ رہنما گوپال چاؤلہ کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

    سکھ رہنما نے بھارتی میڈیا سے کہا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں تو اسے اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں، آرمی چیف تو محبتیں چاہتے ہیں، عمران خان اور سدھو صاحب کی بات کریں، منفی باتیں نہ کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امن کا ہاتھ بڑھانا حسبِ معمول بھارتی میڈیا کے مزاج پر بے حد گراں گزرا، بھارتی میڈیا نے کرتار پور راہ داری کھولنے کو سفارتی دہشت گردی کا نام دیا اور سکھ رہنما گوپال چاؤلہ کی آرمی چیف کے ساتھ تصویر کو پسِ منظر سے کاٹ کر غلط رنگ دے دیا۔

    خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔