Tag: سکھ رہنماؤں کے قتل

  • سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت منظرعام پر آگئے

    سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت منظرعام پر آگئے

    انٹرسیپٹ کی رپورٹ نے سکھوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کردیے، جس میں مودی سرکارنے دنیا بھرمیں سکھ رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی سکھوں کے خلاف عالمی مہم کے شواہد منظرعام پر آگئے، انٹرسیپٹ کی رپورٹ نے سکھوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کردیئے۔

    انٹر سیپٹ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپریل دوہزارتئیس میں جاری کردہ میمو پیش کردیا، ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے میمو نارتھ امریکہ میں قائم بھارتی قونصل خانوں کولکھے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ میمو میں سکھ رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات دی گئیں، کلاسیفائیڈ دستاویزات پر بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دستخط فرانزک رپورٹ سے بھی ثابت ہوچکے ہیں۔

    پانچ ممالک کی مشترکہ انٹیلیجنس ایجنسی فائیوآئیز نے بھی امریکی اورکینیڈا کےہندوستان کےخلاف دعوؤں کی تصدیق کی۔

    انٹرسیپٹ میں جاری کردہ ہندوستانی دستاویزات میں مودی سرکار اور بین الاقوامی بھارتی قونصل خانوں کے مابین الیکٹرانک گفتگوبھی پیش کی ہے،ان ثبوتوں سے ثابت ہوچکا ہے مودی سرکارنے دنیا بھرمیں سکھ رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    اپریل2023 میں میموبھارتی قونصل خانوں کو بھیجے گئے، جس کے 2 ماہ بعد ہردیپ سنگھ نجرکوکینیڈامیں قتل کردیا گیا اور جون 2023 میں ہی سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو امریکا میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

    جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کےملوث ہونےکاالزام لگایا اور امریکا نے بھی گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہرایا ہے۔

  • امریکا کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین وزیراعظم کے الزامات کو سچ ثابت کر دیا

    امریکا کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین وزیراعظم کے الزامات کو سچ ثابت کر دیا

    امریکا کے بعد کینیڈا نے بھی بھارت پر سنگین الزام کی تحقیقات کا بیان جاری کردیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ یقین ہے بھارتی ایجنٹس کینیڈا کی سرزمین پرکینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کر دیا ، ستمبر2023 میں کینیڈین وزیراعظم نے بھارت پرکینیڈین سرزمین میں دہشت گردی کا الزام لگایا تھا۔

    جس کے بعد امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کےملوث ہونےکابڑا انکشاف کیا ،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی شواہد سمیت سکھ رہنماؤں کےقتل کے پس پردہ حقائق منظرعام پر لائی۔

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے انکشاف نے کینیڈین وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کر دی، اس اہم خبر کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔

    جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگست سے امریکی ہم منصبوں سے ملکر بھارت پر سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں، یقین ہے بھارتی ایجنٹس کینیڈین سرزمین پر کینیڈین شہری کےقتل میں ملوث ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں بھارت کو معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، بھارتی حکومت کو اس معاملے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، ہماری ذمہ داری کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش بے نقاب کی اور امریکی حکام نے انڈین سینٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہد کیساتھ انکشاف کیا۔

    مئی 2023میں مودی سرکار نے اپنے ایجنٹس کو تحریک خالصتان کے رہنماؤں کے قتل کیلئےتعینات کرایا تھا۔

    آج امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے خالصتانی رہنما پنوں کے قتل کی سازش پر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، گزشتہ ہفتے براہ راست ہندوستانی حکومت کی توجہ معاملےپرمبذول کرائی تھی، ہندوستانی حکومت نے اعلان کیا ہے تحقیقات کر رہی ہے اور ہم نتائج کے منتظر ہیں، امریکا ہندوستان کیخلاف الزامات اور تحقیقات میں بہت سنجیدہ ہے۔