Tag: سکھ رہنما کے قتل

  • سکھ رہنما کے قتل کی سازش بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد

    سکھ رہنما کے قتل کی سازش بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد

    نیویارک : مین ہٹن کی عدالت نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کردی۔

    امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں پیش رفت ہوئی، امریکی حکام نے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو عدالت میں پیش کردیا۔

    مین ہٹن کی عدالت نے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی، اٹارنی جنرل نے کہا امریکی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔

    امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ترپن سالہ  بھارتی شہری ملوث ہے، بھارتی سرکاری ملازم نے گپتا اور اسمگلر سے مل کر منصوبہ بنایا۔

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کا کہنا ہے شہریوں کے تحفظ کیلئے مل کرکام کرتے رہیں گے، بھارتی شہری کو جمہوریہ چیک نے جمعہ کو امریکا کے حوالے کیا تھا۔

    دوسری جانب سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ نکھل کی امریکی حکام کوحوالگی خوش آئند ہے تاہم وہ صرف مہرہ ہے، گپتا کی خدمات حاصل کرنے والے بھارتی حکومت کے سینئر رکن تھے، جووزیراعظم نریندرمودی کی ہدایت پرکام کرتے ہیں۔

    رواں سال امریکا نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کا الزام بھارتی حکام پرعائد کیا تھا۔

  • سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، امریکا

    سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، امریکا

    واشنگٹن : امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانزیب علی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہ بھارت نے امریکا کو قتل کی اس ناکام سازش پر کیا ردعمل دیا ہے؟

    جس کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی زیرتفتیش ہے ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو اپنے شدید خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، جس پر بھارت نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ تحقیقات ہر ممکن حد تک قابل اعتبار اور شفاف ہو، بھارت کو کہا ہے کہ قاتلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، ہم ان تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں۔

  • امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد

    امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد

    واشنگٹن : امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالےبھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی ، امریکی محکمہ انصاف کاکہنا ہے بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی ، کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی بھارتی را کے دہشت گردی کے منصوبے سے پردہ اٹھ گیا۔

    امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالےبھارتی شہری پرفردجرم عائد کردی گئی، امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے، نکھل گپتا اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔

    امریکی رپورٹ میں کہا ہے کہ نکھل گپتا کو امریکا کی درخواست پرچیک ریپبلک میں گرفتارکیاگیا، گرپتونت سنگھ کےقتل کےاحکامات بھارتی انٹیلی جنس اہلکارنےجاری کئے۔

    امریکی رپورٹ کا کہنا تھا کہ نکھل گپتاکومئی میں گرپتونت سنگھ کےقتل کےمنصوبے کیلئے تیارکیاگیا، قتل کے بدلے میں نکھل گپتا کیخلاف بھارت میں مقدمات ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ نکھل گپتا نے بھارتی انٹیلی جنس اہلکارکیساتھ گرپتونت کےقتل کامعاہدہ کیا اور سکھ رہنماکےقتل کیلئےاجرتی قاتل سےرابطہ کرکے سکھ رہنما کے قتل کیلئے ایک لاکھ ڈالرزکامعاہدہ کیا۔

    امریکی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نکھل گپتانےامریکامیں سکھ رہنماکےقتل کیلئے15ہزارڈالرزکی پیشگی رقم دی اور اجرتی قاتل کوگرپتونت سنگھ کوجلدقتل کرنےکوکہا۔

    اجرتی قاتل امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا خفیہ اہلکارتھا، بھارتی انٹیلی جنس اہلکارنےگپتاکوگرپتونت کےگھرکاپتہ،فون نمبرزبھی دیئے اور ہردیپ سنگھ نجارکےقتل کی تصاویر بھی نکھل گپتا کو بھجوائی۔

    امریکی اداروں نےکچھ عرصہ پہلےگرپتونت سنگھ کےقتل کی سازش ناکام بنادی تھی ، گرپتونت سنگھ امریکی اور کینیڈین شہریت رکھتے ہیں۔

  • بھارت کی امریکا میں بھی سکھ رہنما کے قتل کی سازش، واشنگٹن کی نئی دلی کووارننگ

    بھارت کی امریکا میں بھی سکھ رہنما کے قتل کی سازش، واشنگٹن کی نئی دلی کووارننگ

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے امریکا میں خالصتان تحریک کے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے نئی دہلی کو وارننگ بھی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں خالصتان تحریک کے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنا دی گئی، ترجمان وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے امریکا میں سکھ علیحدگی پسند کے قتل کامنصوبہ بنایا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سے اعلیٰ سطح پر معاملہ اٹھایا گیا ہے اور نئی دہلی کو وارننگ بھی دی گئی ہے۔

    امریکی فیڈرل پراسیکیوٹر نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں بھارتی سفارتکار کیخلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔

    دوسری جانب سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ مودی حکومت کی دہشتگردی دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے، کینیڈامیں ہردیپ سنگھ کےقتل کےبعداب مودی حکومت مجھے قتل کراناچاہتی ہے۔

    گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کےبعد اب بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کر رہا ہے، خالصتان تحریک دنیا بھر میں جاری رہے گی۔

    گذشتہ روز غیر ملکی اخبار فنانشل ٹائمز نے کینیڈا کےبعدامریکا میں بھی سکھ رہنماکےقتل کی سازش بےنقاب کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی حکام نےمودی حکومت کا گھناؤنہ منصوبہ ناکام بنادیا، سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلرگرپتونت سنگھ را کا اگلاہدف تھے۔