Tag: سکیش چندر شیکھر

  • سکیش چندر شیکھر کا ویلنٹائن ڈے کے موقع پرجیکلین کے نام خط

    سکیش چندر شیکھر کا ویلنٹائن ڈے کے موقع پرجیکلین کے نام خط

    بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مبینہ مجرم سکیش چندر شیکھر نے ایک رومانوی خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں، سکیش نے جیکلین کو ”بیبی گرل” کہہ کر مخاطب کیا اور ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطاب سکیش چندر شیکھر نے جیل سے لکھے گئے خط میں کہا ”بیبی گرل، سب سے پہلے آپ کو ویلنٹائن ڈے کی بہت بہت مبارکباد، اس سال کا آغاز بہت زیادہ مثبت اور بہت خاص چیزوں کے ساتھ ہوا ہے اور یہ ویلنٹائن بھی بہت خاص ہے کیونکہ یہ ہماری زندگی کے باقی ویلنٹائن ڈے ایک ساتھ گزارنے سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہے“۔

    سکیش چندر نے مزید لکھا کہ ”بیبی اس سے پہلے کہ میں مزید کچھ کہوں، میں واقعی میں آپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے پاگلوں کی طرح محبت کرتا ہوں“۔

    واضح رہے کہ سکیش چندر جو اس وقت 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میں دہلی کی منڈولی جیل میں بند ہیں، ان کی جیکولین کے ساتھ تعلقات کی افواہیں تھیں۔

    اگرچہ اداکارہ نے بارہا سکیش کے ساتھ کسی بھی قسم کے رومانوی تعلقات سے انکار کیا ہے، اس کے باوجود سکیش چندر اکثر اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    جیکلین فرنانڈیز نے سکیش چندر شیکھر کیخلاف پولیس سے رجوع کرلیا

    فروری 2024 میں، جیکلین فرنینڈس نے بھی سکیش پر الزام لگایا تھا کہ وہ اسے ہراساں کررہا ہے، اور عدالت سے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا تھا۔ تاہم اداکارہ نے بعد میں اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔

  • سکیش چندر شیکھر کا جیل سے جیکلین فرنینڈس کے نام نیا خط

    سکیش چندر شیکھر کا جیل سے جیکلین فرنینڈس کے نام نیا خط

    نئی دہلی: تہاڑ جیل میں دو سو کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں قید بھارتی بزنس مین سکیش چندر شیکھر نے جیل سے جیکلین فرنینڈس کے نام ایک اور خط لکھ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے جیل سے ایک بار پھر اداکارہ جیکلین کو محبت بھرا خط لکھا ہے، یہ خط انھوں نے اپنی سال گرہ کے موقع پر بھیجا۔

    جب سے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندر شیکھر کا نام سامنے آیا ہے تب سے وہ میڈیا کی سرخیوں میں ہیں، اس کیس میں بالی ووڈ کی دو اداکارائیں جیکلین فرنینڈیس اور نورا فتیحی کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں۔

    سکیش مسلسل جیکلین کے نام محبت بھرے خطوط لکھ رہا ہے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سکیش نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خط میں لکھا کہ وہ جیکلین کو بہت یاد کر رہا ہے۔

    سکیش نے لکھا ’میری ہما، میں اپنی سالگرہ کے دن آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں، مجھے اپنے ارد گرد آپ کی کمی محسوس ہوتی ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ میرے لیے آپ کی محبت کبھی ختم ہونے والی چیز نہیں ہے۔‘

    سکیش نے خط میں مزید لکھا ’میں جانتا ہوں کہ آپ کے خوب صورت دل میں کیا ہے، مجھے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے اور یہ سب میرے لیے اہم ہے۔‘

    ہولی تہوار کے موقع پر بھی سکیش نے خط لکھ کر کہا تھا ’میں دنیا کی بہترین، حیرت انگیز انسان، خوب صورت جیکلین کو ہولی کی بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں، وعدہ ہے کہ جو رنگ ختم ہو گئے ہیں، وہ سو گنا بڑھ کر آپ کے پاس واپس آ جائیں گے۔‘

  • جیکولین فرنینڈس فراڈ کے ملزم سے شادی کرنا چاہتی تھیں

    جیکولین فرنینڈس فراڈ کے ملزم سے شادی کرنا چاہتی تھیں

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے دوست سکیش چندر شیکھر سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں، سکیش 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث اور قید ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث، تہاڑ جیل میں قید ملزم سکیش چندر شیکھر سے اپنے تعلق سے متعلق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے نئے انکشافات کیے ہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش کی منی لانڈرنگ میں مدد کرنے اور اس سے تحائف لینے کے الزام میں آج کل بھارتی اداکارائیں جیکولین فرنینڈس اور مشہور رقاصہ نورا فاتحی کو تفتیش کا سامنا ہے۔

    دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کی جانب سے دونوں اداکاراؤں سمیت بالی ووڈ کی مزید مشہور شخصیات سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

    اسپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران جیکولین کی جانب سے دیے گئے بیان سے متعلق بتایا ہے۔

    رویندر یادو نے بتایا ہے کہ تفتیش کے دوران اداکارہ جیکولین نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملزم سکیش کے ساتھ تعلقات تھے، جیکولین سکیش سے متعلق کافی سنجیدہ تھیں اور اسے اپنے خوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھیں، جیکولین کا سکیش چندر شیکھر سے شادی کا بھی ارادہ تھا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈس سکیش چندر شیکھر کے جرائم بے نقاب ہونے کے باوجود بھی مسلسل ان سے رابطے میں تھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رویندر یادو نے اس کیس سے متعلق کہا تھا کہ اداکارہ جیکولین کے لیے زیادہ پریشانی کی بات ہے کیونکہ اس نے سکیش کے مجرمانہ کردار کو جاننے کے بعد بھی اس سے تعلق نہیں توڑا مگر سکیش سے متعلق جب نورا کو شک ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے تو نورا نے خود ہی سے سکیش سے رابطہ ختم کر لیا تھا۔