Tag: سکیورٹی

  • تازہ دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس کا سلمان خان کی سکیورٹی کے لیے اہم قدم

    تازہ دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس کا سلمان خان کی سکیورٹی کے لیے اہم قدم

    ممبئی پولیس نے لارنس بشنوئی کی گپی گریوال کے گھر فائرنگ کرانے کے بعد داکار سلمان خان کی سکیورٹی کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تازہ دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ممبئی پولیس کا کہناہے کہ گزشتہ دنوں لارنس بشنوئی نے گلوکار گپی گریوال کے کینیڈین گھر پر حملے کرایا تھا اور ساتھ ہی اداکار سلمان خان کو دھمکی بھی دی اسی وجہ سے ممبئی پولیس نے منگل کو سپر اسٹار کے سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

    ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے ہی اداکار سلمان خان کو وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے لیکن دھمکی کے بعد حفاظتی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔

    ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ’ لارنس بشنوئی کی پوسٹ کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، جس سے یہ چیک کیا جائے گا کہ یہ پوسٹ کہاں سے کی گئی ہے، اور اکاؤنٹ کون ہینڈل کررہا ہے‘۔

    گزشتہ دنوں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں ایک اور مشہور پنجابی گلوکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ کروائی تھی، جس کے بعد  بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے اس مجرمانہ فعل کی ذمہ داری قبول کی، اور دعویٰ کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اسی نے کی۔

    حملہ کرانے کے بعد گینگسٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ سلمان خان سے تمھارے قریبی تعلقات بھی تمھیں نہیں بچا سکیں گے، یہ تمھارے ’بھائی‘ کے لیے تمھارے دفاع میں قدم اٹھانے کا وقت ہے، یہ پیغام سلمان خان کے لیے بھی ہے، اور یہ سوچ کر بے وقوف نہ بننا کہ داؤد ابراہیم تمھیں ہماری پہنچ سے بچا سکتا ہے۔

  • سعودی گاگا ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ کا دورہ

    سعودی گاگا ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ کا دورہ

    کراچی: سعودی جنرل ایوی ایشن گاگا کا ایوی ایشن سیفٹی وفد نے پاکستان میں اسلام آباد سے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے، ٹیم پشاور ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل ایوی ایشن گاگا کا ایوی ایشن سیفٹی وفد پاکستان پہنچ گیا، تیسرے مرحلے میں گاکا سیکورٹی ٹیم اسلام آباد کا دورہ کررہی ہے، گاکا کی7 رکنی ٹیم کی سربراہی لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کررہے ہیں۔

    گاکا کی ایوی ایشن سکیورٹی ٹیم اے ایس ایف، ایئر لائنز کی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی، گاکا ٹیم کارگو ہینڈلرز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی سکیورٹی کے عمل کی جانچ پڑتال بھی کرے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ گاکا ٹیم تیسرے مرحلے میں پشاور ایئرپورٹ کا معائنہ بھی کرے گی۔

    سعودی گاکا ایویشن سکیورٹی ٹیم کے دورے کا مقصد براہ راست سعودی عرب جانے والی پروازوں کو ایئرپورٹس پر فراہم کی جانے والی سکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔

  • کشمیر میں غم وغصہ اوراحساسِ محرومی بڑھ رہا ہے: بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ہوڈا

    کشمیر میں غم وغصہ اوراحساسِ محرومی بڑھ رہا ہے: بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ہوڈا

    سرینگر:بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سابق کمانڈر لیفٹننٹ جنرل دیپندر سنگھ ہوڈا نے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف بڑھتے ہوئے غم وغصے اور احساس محرومی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اور سیاسی مقاصد کو واضح کرنے پرزور دیا ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ہوڈا نے ایک سیمینار کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اکثر کشمیر کے حوالے سے الگ الگ سیاسی اور فوجی حکمت عملی اختیارکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر سنتے ہیں کہ فوج نے کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال پر قابو پالیا ہے لیکن سیاسی سطح پر اس حوالے سے کام نہیں ہوا۔

    بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی اہداف پر مبنی ایک مشترکہ اور جامع فوجی اور سیاسی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم وادی کشمیر میں عوام کو ایک اچھا بیانیہ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ س

    یمینار کا اہتمام جنرل ہوڈا کی طرف سے کانگریس پارٹی کے لیے قومی سلامتی کی حکمت عملی کے حوالے سے تیار کی گئی دستاویز پر آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔

    سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر پی چدم برم نے کہاکہ اگر بھارت پاکستان کا بھارت کے حوالے سے رویہ تبدیل کرانا چاہتا ہے توہمیں بھی پاکستان کے ساتھ اپنے رویے کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی سمیت بھارت کو خارجی سطح پر سب سے بڑے چیلنج کا جواب پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔

  • ایوان صدر بھی عام شہریوں کے لئے کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

    ایوان صدر بھی عام شہریوں کے لئے کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد : حکومت نے گورنر ہاؤسز کے بعد ایوان صدر کو بھی عام شہریوں کے لئے کھول دیا، شہری اپنی شناخت دکھا کر ایوان صدر میں داخل ہوسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق ایوانِ صدر کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھول دیئے، اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ہدایات دی گئیں ہیں کہ شہری اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں بصورت دیگر شہریوں کو ایوان صدر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ایوان صدر صبح نو سے شام چار بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا، ایوان صدر میں شہریوں کا داخلہ اسمبلی گیٹ کی جانب سے ہو گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اہم سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔

    مزید پڑھیں: لاہور کے شہریوں نے گورنر ہاؤس کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا

    اس سلسلے میں سب سے پہلے گورنر ہاؤس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنرہاؤس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاؤس سندھ کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔

  • مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں مکمل،پی ٹی آئی کارکنان پرجوش

    مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں مکمل،پی ٹی آئی کارکنان پرجوش

    لاہور : مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ اسٹیج تیار کرلیا گیا۔ شرکا کیلئے پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے اسی کنٹینرز بھی لگائے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے پانچ پوائنٹس رکھے گئے ہیں، ایک راستہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وی آئی پیز جبکہ ایک خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے اسٹیج، پنڈال اور داخلی راستوں پر پچاس سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں،جلسے کی سیکورٹی کیلئے تین ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تین ایس پیز پچاس ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز جلسہ گاہ کے اطراف موجود ہونگے۔

    گزشتہ روز لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے جلسے کے سلسلے میں لبرٹی چوک سے مینار پاکستان تک ریلی نکالی، ریلی میں شریک خواتین اور بچوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ انہوں نےپارٹی پرچم لہراتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

  • وفاق حکومت کا اسلام آباد کو 10 اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    وفاق حکومت کا اسلام آباد کو 10 اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اسلام آبادکو دس اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا، دس اگست کی صبح سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی جائے گی۔

    اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات، یوم آزادی پریڈ اور پاکستان تحریک انصاف کا چودہ اگست کو آزادی مارچ، حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیا،حکومتی ذرائع کے مطابق دس اگست کی صبح سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی جائے گی ۔

    تیرہ اگست کی صبح ریڈ زون سیل کردیا جائے گا اورریڈ زون میں اہم عمارتوں کے باہر آرمی کے جوان تعینات کر دیے جائیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تیرہ اگست کی رات نوبجے سے بارہ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سلامی ہوگی،سلامی کی تقریب میں دوہزار ڈپلومیٹس اور آرمی آفیسرز سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

  • پشاور: سینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کر ی گئی

    پشاور: سینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کر ی گئی

    پشاور سینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کر ی گئی ہے اور سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

    بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں کے بعد پشاور سینٹرل جیل کو موصول ہو نے والی دھمکیوں کی وجہ سے پشاور سینٹرل جیل میں پاک آرمی اور پولیس کی بھا ری نفری دوبارہ تعینات کر دی گئی ہیں۔

    چند روز قبل پشاور سینٹرل جیل میں قید کا لعدم تنظیم لشکر اسلام اور کا لعدم نفاذ شریعت محمدی کے کا رندوں کے درمیان ہا تھ پا ئی ہو ئی تھی اور کئی قیدی زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد پشاور سینٹرل جیل میں پا ک آرمی اور کمانڈوذ نے سرچ آپریشن کیا ۔

    دونوں کا لعدم تنظمیوں کے قیدوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے پشاور سینٹرل کے سپریڈنڈنٹ اعتزازخان کے خلا ف صوبائی حکومت کی جا نب سے انکوائری بھی کی جاری ہے۔
       

  • پشاورسینٹرل جیل کی سکیورٹی مزید سخت،اضافی نفری تعینات

    پشاورسینٹرل جیل کی سکیورٹی مزید سخت،اضافی نفری تعینات

    پشاورسینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں کے بعد پشاور سنٹرل جیل کو مو صول ہو نے والی دھمکیوں کی وجہ سے پشاور سنٹرل جیل میں پاک آرمی اور پولیس کی بھا ری نفری دوبارہ تعینات کر دی گئی ہیں۔

    چند روز قبل پشاور سنٹرل جیل میں قید کا لعدم تنظیم لشکر اسلام اور کا لعدم نفاذ شریعت محمدی کے کا رندوں کے درمیان ہا تھا پا ئی ہو ئی تھی اور کئی قیدی زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد پشاور سنٹرل جیل میں پا ک آرمی اور کمانڈوز نے سرچ آپریشن کیا ۔دونوں کا لعدم تنظمیوں کے قیدیوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے پشاور سنٹرل کے سپرنٹینڈنٹ اعتزازخان کے خلا ف صوبائی حکومت کی جا نب سے انکوائری بھی جاری ہے۔

     

  • پرویزمشرف کی یکم جنوری کو خصوصی عدالت میں پیشی کیلئےسیکیورٹی پلان تشکیل

    پرویزمشرف کی یکم جنوری کو خصوصی عدالت میں پیشی کیلئےسیکیورٹی پلان تشکیل

    پرویزمشرف کی یکم جنوری کو خصوصی عدالت میں پیشی کیلئےسیکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیا، سابق صدر کوباکس سیکیورٹی فراہم کی جائےگی، پرویز مشرف نےخصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

    سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف غداری کیس کی دوسری پیشی، پرویزمشرف کی سیکیورٹی کے لیے حتمی پلان تشکیل دے دیاگیا، حفاظتی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی سیکیورٹی خود کریں گے، سابق صدر کو باکس دی جائےگی سیکورٹی پولیس کمانڈوز کے ہمراہ رینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے ۔

    پرویزمشرف کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزارت داخلہ کو بھی آگا کردیا گیا، پرویزمشرف گزشتہ پیشی سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئےتھے۔

    ادھر پرویز مشرف نے غداری کیس روکنے کےلئے بھی  انٹرا کو ٹ اپیل کردی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف دائردرخواست میں کہاگیاہےسنگل بینچ نے وکلا کا موقف صحیح سے نہیں سنا ۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ٹرائل صرف فوجی عدالت میں ہو سکتاہے۔
        
       

  • لاہور:چہلم کا جلوس رواں دواں ،سخت سیکیورٹی انتظامات

    لاہور:چہلم کا جلوس رواں دواں ،سخت سیکیورٹی انتظامات

    لاہورمیں امام حسین علیہ السلام کا جلوس منزل کی جانب رواں دواں ہے، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رانا عبدالجبار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہلم کے جلوس کو سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ 

    اس وقت تین اہلکار جلوس کے ساتھ اور روٹ پر تعینات ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال میں ایس پی سی آئی اے کی زیرقیادت کوئیک ریسپانس فورس کسی وقت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چہلم کا جلوس رات 12 بجے کے قریب ختم ہو گا ۔

    دوسری جانب حضرت داتا گنج بخش کا عرس بھی جاری ہے۔ دونوں اجتماعات کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر الگ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ علماء کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں 57 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 2 کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔