Tag: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن

  • ایس ای سی پی نے پراویڈنٹ فنڈ قواعد برائے ملازمین 2016 ء متعارف کرا دیا

    ایس ای سی پی نے پراویڈنٹ فنڈ قواعد برائے ملازمین 2016 ء متعارف کرا دیا

    کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے پراویڈنٹ فنڈ میں حصّہ لینے والے ملازمین کی کمائی کے تحفظ کے لئے پراویڈنٹ فنڈ (لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری) قواعد برائے ملازمین 2016 ء متعارف کرا دیئے ہیں، اس اہم فیصلہ کے لئے ایک جامع مشاورتی عمل کے بعد ان قواعد کو حتمی شکل دی گئی۔

    کمپنیز آرڈیننس1984ء کے مطابق کمپنیوں کے لئے پراویڈنٹ فنڈکا قیام بے حد ضروری ہے، منڈی میں ترقی لانے اور پراویڈنٹ فنڈزکی لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے1996 میں پراویڈنٹ فنڈ (لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری) قواعد برائے ملازمین متعارف کرائے گئے تھے۔

    نئے قواعد کے ذریعے پراویڈنٹ فنڈ میں سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے لئے سخت معیار وضع کیا جا رہا ہے، کمپنی کی تشکیل یا اس کی منسلکہ انڈر ٹیکنگز میں مجموعی سرمایہ کاری فنڈ کے حجم کے پانچ فیصد تک محدود کر دی گئی ہے، ساتھ ہی پراویڈنٹ فنڈ/ٹرسٹ کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاریوں کی رپورٹیں ہر چھ ماہ بعد جمع کروانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    ایسی صورت میں جہاں پراویڈنٹ فند سے پاکستان میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ساتھ لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا جائے گا تو سرمایہ کاری پراویڈنٹ فنڈ کے حجم کے پچاس فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔

  • سعودی انشورنس کمپنی کو تکافل کا کاروبارکرنیکی اجازت

    سعودی انشورنس کمپنی کو تکافل کا کاروبارکرنیکی اجازت

    اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے جاری اقدامات کے تحت پاک سعودی انشورنس کمپنی کو میسرز ایس پی آئی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے نام سے تکافل کے کاروبار کی اجازت دے دی ہے،

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق اس اقدام سے معاشرے میں خطرات سے نمٹنے کی ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہو گی۔

    ایس ای سی پی نے اس سے قبل ازیں دو کمپنیوں کو تکافل کے کاروبار کی اجازت دی ہے، اس وقت ملک میں 8 ادارے تکافل کے کاروبار میں شامل ہیں ، جن میں سے دو جامع فیملی تکافل آپریٹر بھی شامل ہیں۔

  • ایس ای سی پی اور ای او بی آئی کے مابین اہم یاداشت پر دستخط

    ایس ای سی پی اور ای او بی آئی کے مابین اہم یاداشت پر دستخط

    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) اور یمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ ( ای او بی آئی ) کے مابین معلومات کے تبادلہ اور باہمی تعاون کی اہم یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

    یاداشت کے مطابق ایس ای سی پی اہم معلومات کے حصول کے لئے فیلڈ میں موجود ای او بی آئی کے اسٹاف سے استفادہ کر سکے گا جبکہ دونوں ادارے اہم معلومات کا تبادلہ بھی کرسکیں گے۔

    دونوں ادارے مشترکہ قوانین اور ریگولیشن میں ترامیم کے متعلق ایک دوسرے کو آگاہ رکھیں گے اور اہم پالیسی امور میں مشاورت بھی کریں گے، ایس ای سی پی اور ای او بی آئی کے مابین تعاون سے ملکی معشیت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی اور دونوں اداروں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔