Tag: سکیورٹی فورسز

  • بلوچستان : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ: 6 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ: 6 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز  نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد اداروں سمیت معصوم اور بے گناہ شہریوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد  کا اعترافی بیان سامنے آگیا

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد اسام الدین کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    گرفتار دہشت گرد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا نام اسام الدین ہے، والد کا نام گلشاد ہے، میں افغانستان سے آیا ہوں، ہمارانظریہ ہماری ٹریننگ ہے۔

    اسام الدین کا کہنا تھا کہ میرے پاس دو بندوقیں، دو کلاشنکوف، ایک گرنیڈ، اور دیگر اسلحہ موجود تھا، ہم افغانستان سے 3 دن پہلے پاکستان میں داخل ہوئے۔

    گرفتار دہشت گرد نے کہا کہ ہم سرحدی باڑ کے ذریعے رات میں چوری سے پاکستان میں داخل ہوئے، ہم نے آگے پشین جانا تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کی کامیابی میں مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا، گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آرہے ہیں اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے جبکہ دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سہولت کاری اور سرپرستی حاصل ہے۔

  • شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کا فورسز پر حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید، ایک زخمی

    شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کا فورسز پر حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید، ایک زخمی

    شمالی وزیرستان : رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کردیا، حملے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گروں کے ایک گروپ نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، یہ حلمہ رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں کیا گیا۔

    حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، شہیدوں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے حاجی پذیر گل کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • بنگلہ دیش : سکیورٹی فورسز نے مقابلے میں گیارہ شدت پسند مار ڈالے

    بنگلہ دیش : سکیورٹی فورسز نے مقابلے میں گیارہ شدت پسند مار ڈالے

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے شدت پسند کالعدم تنظیم کے گیارہ کارندوں کو ہلاک کردیا، بنگلہ دیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین سے تھا۔

    تفصییلات کے مطابق بنگلہ دیش کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 11 مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین سے تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے ڈھاکہ کا کمانڈر بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے دو مقامات پر چھاپے مارے اور کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

    اسد الزمان خان کا کہنا تھا کہ دو چھاپے ڈھاکہ کے قریب جبکہ تیسرا چھاپہ ضلع تنگیل میں مارا گیا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان تین گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

     

  • سکیورٹی فورسزکی کارروائی، بی ایل اے کمانڈراسلم عرف اچھوسمیت چھ ہلاک

    سکیورٹی فورسزکی کارروائی، بی ایل اے کمانڈراسلم عرف اچھوسمیت چھ ہلاک

    کوئٹہ : سبی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اسلم عرف اچھو کو ہلاک کردیا، مقابلے میں اسلم عرف اچھو کے 6سے زائد ساتھی بھی مارے گئے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سبی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا. آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سےسکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس سے 2سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈراسلم اچھو بھی شامل ہے جبکہ آپریسن کے دوران بھاری مقدارمیں دھماکہ خیزمواد اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    اسلم عرف اچھو پی ایم ڈی سی کے مزدوروں کے قتل میں بھی ملوث تھا، بلوچستان کی حکومت کےترجمان انوار الحق کاکڑ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلم اچھو صوبے میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے سر کی قیمت 60لاکھ روپےمقرر تھی۔ وہ بی ایل اے میں حر بیار مری کا نائب تھا۔اس کے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    اسلم عرف اچھو ،میرک بلوچ کےنام سےصحافیوں کوکارروائیوں سے آگاہ کرتاتھا، اسلم عرف اچھو کےسر کی قیمت 60لاکھ روپے مقرر تھی۔

    ذرائع کے مطابق اسلم عرف اچھو کاحیربیارمری سےبراہ راست رابطہ تھا، اس کوحیربیار کا جانشین بھی کہاجاتا تھا۔

     

  • راولپنڈی سے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکار گرفتار

    راولپنڈی سے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکار گرفتار

    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے چک ویلی میں کارروائی کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانچوں افراد افغان انٹیلی جنس کے اہلکار ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں دولت خان، نذرخان، نادر خان، باز خان اور حسنین گل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

    افغان ایجنٹ پاکستان میں آمد اور رہائش کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ان پانچوں افراد کو چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ایک چھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے دو افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ اک ہفتے کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد سے دوسری مرتبہ افغان انٹیلی جنس کے جاسوسوں کو پکڑا گیا ہے۔

  • خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3افراد گرفتار

    خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3افراد گرفتار

    خیبر ایجنسی: تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے آش خیل میں سکیورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مارا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، کارروائی سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملنے پر کی گئی۔

      برآمد ہونے والے اسلحے میں دو بھاری گنز ،ایک عدد 75آر آر گن ، گولے ،ایک آر ٹی جی سیون ، فورٹی سیون بم اور کئی اقسام کےبموں کے علاوہ بھاری اسلحہ شامل ہے ۔

     ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش شروع جاری ہے، گرفتار افراد میں ایک افغانی اور دو مقامی شامل ہیں۔

  • عراق: سکیورٹی فورسز نے شمالی علاقےامرلی کا کنڑول حاصل کرلیا

    عراق: سکیورٹی فورسز نے شمالی علاقےامرلی کا کنڑول حاصل کرلیا

    عراق : سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے زیر تسلط علاقے امرلی کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

    عراق کے شمالی علاقے امرلی میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا، شدت پسندوں نے گزشتہ دو ماہ سے علاقے کا محاصرہ کر کے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں مخلتف مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کے مطابق شدت پسندوں کے زیر تسلط علاقوں میں حالیہ امریکی بمباری کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

  • بغداد:حکومت مخالف مظاہرے،13 افراد جاں بحق ،20زخمی

    بغداد:حکومت مخالف مظاہرے،13 افراد جاں بحق ،20زخمی

    عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں سکیورٹی فورسز نے حکومت مخالف احتجاجی کیمپ کو بزور قوت خالی کرالیا ہے، کاروائی کے دوران تیرہ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق رمادی میں قائم احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لئے اسپیشل پولیس پر نامعلوم مسلح شخص پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے باعث تصادم شروع ہوگیا۔

    مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں چار پولیس گاڑیاں تباہ اور کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک پولیس اہلکاروں کے علاوہ مزید دس افراد کی لاشیں لائی گئیں۔

    سکیورٹی فورسز نے حکومت مخالف احتجاجی کیمپ کو بزور خالی کرالیا ہے، وزیراعظم نوری المالکی کے ترجمان علی الموساوی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رمادی میں مظاہرین کو اب بھی احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن انھیں خیمے لگانے اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
       

  • دہشت گردوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،خواجہ آصف

    دہشت گردوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں، شمالی وزیرستان میں غیر ملکی دہشت گردوں کیخلاف کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں، وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار شہید ہوئے، حملوں میں غیر ملکی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جوابی کاروائی کا مکمل حق حاصل ہے اور اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ۔ انھوں نے کہا شمالی وزیرستان میں غیر ملکی شدت پسندوں کیخلاف کاروائی سکیورٹی فورسز پر حملوں کا نتیجہ ہے۔