Tag: سگریٹ نوشی

  • بڑوں کی تمباکو نوشی دیکھنے والے بچوں کی نفسیات میں تبدیلی

    بڑوں کی تمباکو نوشی دیکھنے والے بچوں کی نفسیات میں تبدیلی

    تمباکو نوشی صحت کے لیے نہایت مضر عادت ہے اور یہ نہ صرف پینے والے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ان افراد کے لیے بھی اتنی ہی نقصان دہ ہے جو خود تو سگریٹ نہیں پیتے تاہم اپنے آس پاس کے افراد کی سگریٹ نوشی کی وجہ سے سگریٹ کے دھوئیں میں وقت گزارتے ہیں۔

    حال ہی میں امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے افراد خصوصاً بچوں کی نفسیات میں بھی تبدیلی آجاتی ہے۔ وہ سگریٹ نوشی کو عادت بد سمجھنا چھوڑ دیتے ہیں اور اسے معمول کا عمل سمجھ کر قبول کرلیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    مذکورہ تحقیقی سروے کے لیے ماہرین نے امریکی ریاست فلوریڈا کے مختلف اسکولوں میں 50 ہزار سے زائد بچوں سے سولات پوچھے۔

    ماہرین نے دیکھا کہ وہ بچے جنہوں نے اپنے گھر کے افراد، بڑوں یا دوستوں کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا تھا، وہ بچے اسے ایک معمول کا عمل خیال کرتے تھے اور ان کی نظر میں سگریٹ نوشی کوئی ایسی عادت نہیں تھی جس سے چھٹکارہ پانا ضروری ہو۔

    تحقیق میں شامل ایک ماہر طب کا کہنا ہے کہ نہ صرف سگریٹ نوش افراد کے ساتھ وقت گزارنا، بلکہ سگریٹ کے اشتہارات دیکھنا بھی اسے لوگوں کے لیے قابل قبول بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی ترک کرنے میں معاون

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بچے کسی عمل کو معمول کا حصہ سمجھنے لگتے ہیں تو ان میں اس عمل کو اپنانے کے امکانات بہت زیادہ ہوجاتے ہیں۔

    تحقیق میں شامل طبی ماہرین نے والدین اور بڑوں کی سگریٹ نوشی کو، بچوں کو سگریٹ نوش بنانے کی بڑی وجہ قرار دیا۔

  • ابرار الحق بوہیمیا کی زندگی تبدیل کرنے میں مددگار

    ابرار الحق بوہیمیا کی زندگی تبدیل کرنے میں مددگار

    معروف پاکستانی نژاد گلوکار بوہیمیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے انہیں الکوحل اور سگریٹ نوشی چھوڑنے کی ترغیب دی۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بوہیمیا نے اپنی اور ابرار الحق کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’جب سے میں اس شخص سے ملا ہوں، میں نے الکوحل اور سگریٹ نوشی ترک کردی ہے‘۔

    بوہیمیا نے ابرار الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو بھی اپنی روش اختیار کرنے کا کہا۔

    اس سے ایک ماہ قبل بھی انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے وہ الکوحل اور سگریٹ کا استعمال بالکل چھوڑ چکے ہیں، تاہم اس وقت انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کی ترغیب انہیں کس نے دی۔

    یاد رہے کہ بوہیمیا ابرارالحق کے نئے گانے ’ایتھے رکھ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگانے جا رہے ہیں اور گانے کی عکس بندی کے لیے دونوں گلوکار آج کل دبئی میں موجود ہیں۔

    بوہمیا اس سے قبل سجاد علی کے ساتھ ان کے گانے تماشہ میں بھی اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

  • معاوضہ کی پیشکش تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار

    معاوضہ کی پیشکش تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار

    جنیوا: تمباکو نوشی ایک ایسی لت ہے جسے چھوڑنا بہت مشکل ہے۔ لیکن ایک چیز ایسی ہے جو چین اسموکر کو بھی سگریٹ چھوڑنے پر مجبور کرسکتی ہے اور وہ سگریٹ چھوڑنے کے عوض معاوضہ ہے۔

    سوئٹزر لینڈ کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ایک سروے منعقد کیا گیا جس میں جائزہ لیا گیا کہ وہ کون سی ترغیبات ہیں جو سگریٹ نوشی کے عادی افراد کو اس لت کو چھوڑنے پر مجبور کرسکتی ہیں۔ سروے میں رشتوں، سماجی تعلقات اور کیریئر کی بہتری اور سگریٹ نوشی کے تعلق سے متعلق سوالات کیے گئے۔

    ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو مالی طور پر کمزور تھے جب انہیں سگریٹ چھوڑنے کے عوض پیسہ دینے کی پیشکش کی گئی تو وہ بخوشی سگریٹ چھوڑنے پر راضی ہوگئے۔ یہی نہیں انہوں نے اس کے لیے کوشش بھی کی اور مقررہ مدت میں وہ اپنی اس لت کو جزوی یا مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    smoking-2

    ان افراد کو سگریٹ نوشی کے کیریئر، صحت اور سماجی تعلقات پر منفی اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر ان افراد نے سگریٹ چھوڑنے کا عزم ضرور کیا لیکن وہ عملی طور پر اس میں ناکام رہے۔

    اس کے برعکس معاوضہ کی پیشکش کو انہوں نے سنجیدگی سے لیا اور دن بھر میں سگریٹ پینے کی تعداد کم کردی۔

    واضح رہے کہ تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہر سال 60 لاکھ افراد کی جانیں لے لیتی ہے۔ عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعد اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔

  • نثارکھوڑو نے ایوان میں سگریٹ نوشی پرمعافی مانگ لی

    نثارکھوڑو نے ایوان میں سگریٹ نوشی پرمعافی مانگ لی

    کراچی : سندھ کے وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے صوبائی اسمبلی میں سگریٹ نوشی پرشرمندگی کااظہارکرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی جس پر شرمندہ ہوں اورمعافی چاہتاہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئروزیرتعلیم نثارکھوڑوایوان میں اپنی سگریٹ نوشی پرسچ مچ شرمندہ نظرآئے، نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ پندرہ سال بعد پھرسگریٹ کوہاتھ لگایا،طلب ہوئی تو خیال ہی نہ رہا کہ ایوان میں ہوں۔

    اسپیکرسراج درانی نے بتایا کہ انہوں نے سگریٹ پینا چھوڑ دی،اس پرنثارکھوڑو بولےآپ نے چھوڑدی اورہم نے شروع کردی۔

    یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے گذشتہ اجلاس کے فوری بعد ایوان میں سگریٹ سلگانے پرنثارکھوڑوکو کڑی نکتہ چینی کاسامناکرنا پڑاتھا۔

  • مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی ترک کرنے میں معاون

    مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی ترک کرنے میں معاون

    مچھلی کے تیل کے استعمال سے سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کو تمباکو نوشی سے چھٹکاراحاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نکوٹین کی طلب کو پورا کرتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق ایک ماہ تک مچھلی کے تیل کے کیسپول استعمال کرنے سے تمباکونوشی کی شرح میں گیارہ فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے جبکہ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    مچھلی کے تیل سے گونا گوں دماغی عارضوں کے علاج کا تجربہ کرنے والے ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول نگلنے سے نفسیاتی امراض کا شکار ایسے مریضوں کو، جن کا مرض کافی ایڈوانس اسٹیج پر ہو، افاقہ ہوسکتا ہے۔

    ریسرچ کے نتائج کے مطابق تین ماہ تک مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول کا پابندی سے استعمال دماغی امراض، خاص طور سے انشقاق ذہنی جیسے مرض میں مبتلا افراد میں سے ایک چوتھائی کا علاج ممکن ہے۔

    دنیا میں انسانوں کی اموات کا باعث سب سے زیادہ قلب کے شریانوں کی بیماری بنتی ہے۔ ماہرین کی متعدد تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مچھلی کا تیل قلب کے عارضوں کو کم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ مچھلی کے تیل میں موجود چربیلے مادے اومیگا 3 ایسیڈ سے پیرگی کے امراض اور انسانوں کی بوسیدگی کی علامات بھی کم ظاہر ہوتی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی مچھلیاں، خاص طور سے ٹونا، سامن اور دیگر چکنی مچھلیوں میں اومیگا تھری ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی اور دل کے امراض کے علاوہ انسانی جسم کے مختلف اعضاء کے لئے بہت فائدے مند ہے۔

  • یورپی یونین کا سگریٹ نوشی کے خلاف نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ

    یورپی یونین کا سگریٹ نوشی کے خلاف نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ


      یورپی ممالک کی نمائندہ تنظیم یورپی یونین نے سگریٹ نوشی کے خلاف نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    یورپی یونین نے ممبر ممالک کے لئے سگریٹ کی خرید و فروخت پر نئی قانون سازی کرتے ہوئے اس کی خرید و فروخت پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نئی پابندیوں کے مطابق ممبر ممالک سگریٹ کے کور کے پینسٹھ فیصد حصے پر ایسے جملے تحریر کرینگے، جس سے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی ہو۔

    جملوں کے بجائے مذمتی تصاویر بھی پرنٹ کی جاسکتی ہیں تاہم یہ لازمی نہیں۔ ممبر ممالک دو ہزار سولہ تک تمام قسم کےپھلوں کے فلیورز والے سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دیں گے جبکہ دو ہزار بیس تک مینتھول فلیور سگریٹ پربھی مکمل پابندی عائد کی جائےگی۔

    یونین کی جانب سے کی گئی نئی قانون سازی کے مطابق تمام ممبر ممالک کو پابند کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے مقابلے میں ای سگریٹ کے فروغ کے لئے کوششیں کی جائیں۔