Tag: سہانا خان

  • سہانا خان ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

    سہانا خان ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی و اداکارہ سہانا خان اپنے نئے اشتہار پر نٹیزنز کے نشانے پر آگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سہانا خان نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’دی آرچیز‘ میں ’ویرونیکا‘ کا کردار نبھایا تھا، ان کی اداکاری پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی تھی۔

    تاہم اب سہانا خان اپنے نئے اشتہار کی وجہ سے ٹرولنگ کا سامنا کررہی ہیں۔

    سہانا کو حال ہی میں ایک موبائل فون کے طویل کمرشل میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے لیے صرف ایک ڈائیلاگ ہے اور اس میں میوزک ویڈیو شامل کی گئی ہے۔

    اشتہار میں سہانا خان بیک گراؤنڈ پرفارمرز کے ساتھ شامل ہوکر ڈانس اسٹیپس دکھا رہی ہیں۔

    جیسے ہی سہانا خان کا اشتہار سوشل میڈیا پر لوگوں نے دیکھا تو انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کی حمایت کی اور اشتہار کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’سہانا اسکرین پر سامنے ہے لیکن پھر بھی آپ کا دھیان دوسرے کرداروں کی جانب جائے گا۔‘

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’جب آپ بیک گراؤنڈ اداکاروں پر زیادہ توجہ دینا شروع کردیتے ہیں تو آپ بتاتے ہیں کہ کوئی اسٹار میٹریل اس میں نہیں ہے۔‘

    کام کے محاذ پر سہانا خان نے گزشتہ سال زویا اختر کی میوزیکل فلم ‘دی آرچیز’ کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس کا پریمیئر گزشتہ نومبر میں نیٹ فلکس کی اسٹریمنگ پر ہوا تھا۔

    سہانا خان بڑی اسکرین پر والد شاہ رخ کے ساتھ اگلی فلم ’کنگ‘ میں دکھائی دیں گی جس کے ہدایت کار سجوئے گھوش ہیں۔

  • سہانا نے والد شاہ رخ سے متعلق سوال کا غلط جواب دے دیا

    سہانا نے والد شاہ رخ سے متعلق سوال کا غلط جواب دے دیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے والد سے متعلق سوال کا غلط جواب دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فلم ’دی آرچیز‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا، فلم گزشتہ دنوں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تاہم سہانا کی اداکاری کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

    دی آرچیز کی ہدایت کاری کے فرائض زویا اختر نے انجام دیے ہیں۔

    تاہم فلم کی ریلیز سے قبل سہانا خان نے دی آرچیز کے ساتھی اداکار خوشی کپور، اگستیا نندا، یوراج میندا، ویدانگ رائنا ودیگر کے ساتھ امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی۔

    امیتابھ بچن نے سہانا خان نے سپر صندوق راؤنڈ میں سوال کیا کہ ’شاہ رخ خان کو ان میں سے کونسا اعزاز اب تک نہیں ملا ہے جن میں پدما شری ودیگر تین آپشن شامل تھے۔

    سہانا خان نے فوری جواب دیا کہ ’پدما شری‘ ایوارڈ شاہ رخ خان کو نہیں ملا ہے جو کہ غلط جواب تھا۔

    امیتابھ بچن یہ سن کر حیران رہ گئے اور مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ ’بیٹی کو بھی پتا نہیں ہے کہ والد کو کیا اعزاز ملا ہے، صرف والد نے اتنا ہی بتا کر بھیجا ہے کہ وہ سامنے بیٹھا ہے اس نے تمہارے والد کا کردار ادا کیا ہے تو ان کو بول دینا کہ بھیا ذرا آرام سے سوال پوچھو، ابھی اتنا آرام سے سوال پوچھا پھر بھی اس کا جواب نہیں دے پائی ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو بھارتی حکومت کی جانب سے 2005 میں پدما شری اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

  • ’سہانا خان کو اداکاری نہیں آتی‘ کنگ خان کی صاحبزادی تنقید کی زد میں آگئیں

    ’سہانا خان کو اداکاری نہیں آتی‘ کنگ خان کی صاحبزادی تنقید کی زد میں آگئیں

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ کے ریلیز ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فلم ’دی آرچیز‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا، فلم آج نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی۔

    دی آرچیز کی ہدایت کاری کے فرائض زویا اختر نے انجام دیے ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں خوشی کپور، اگستیہ نندا، میہر آہوجہ، ویدنگ رائنا، یووراج میندا، علی خان ودیگر شامل ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دی آرچیز پر تبصرے کیے جارہے ہیں اور سہانا خان کی اداکاری پر تنقید کی جارہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ سہانا کو اداکاری نہیں آتی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’سہانا خان سمیت تمام اسٹار کڈز اداکاری نہیں کرسکتے، میں پھر کہتا ہوں اداکاری نہیں کرسکتے، کوئل پوری، علی خان ودیگر دیکھ کر اچھا لگا، کوئی برا ڈائریکٹر نہیں ہوسکتا، صرف برے اداکار ہوسکتے ہیں۔‘

    دوسرے صار ف نے لکھا کہ ’لاکھوں خوبصورت خواتین موجود ہیں لیکن ’ویرونیکا‘ کے کردار کے لیے سہانا خان کا انتخاب کیا گیا۔‘

    تیسرے صارف نے کہا کہ ’رات کو میں نے آرچیز دیکھنا شروع کی پندرہ منٹ کے بعد میں نے سونے کو ترجیح دی، سہانا خان نہ خوبصورت ہے اور نہ اس کی اداکاری اچھی ہے۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آرچیز دیکھنے کے بعد میں فیصلہ نہیں کرسکا کہ سہانا خان کی اداکاری خراب ہے، ڈانس اچھا نہیں ہے یا پھر ڈائیلاگ کی ادائیگی بری ہے۔‘

  • شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی مہمان داری ان کے گلے پڑ گئی

    شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی مہمان داری ان کے گلے پڑ گئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے آنے والوں مہمانوں کو پاؤ بھاجی پیش کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی دولت پر سوال اُٹھا دیا۔

    بھارت کے یوم آزادی کے موقعے پر سہانا نے ایک تقریب کے دوران آنے والے مہمانوں کو پاؤ بھاجی پیش کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اپنی نئی فلم آرچی کی پوری کاسٹ کے ہمراہ جشن کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے آنے والے مہمانوں کی خود مہمان نوازی کی۔

    سہانا خان جب تقریب میں شریک ہوئیں تو انہوں نے سفید رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا، صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر بھی سوال اٹھائے گئے۔

    ایک صارف نے کہا کہ یہ کھانا پیش نہیں کر رہی بلکہ یہاں بھی اداکاری کرنے میں مصروف ہے، کسی نے کہا کہ انہیں چاہیے تھا کہ یہ اچھے ڈھنگ کے کپڑے پہن لیتیں تو زیادہ اچھا ہوتا۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا کہنے ان امیروں کے، یہ صحیح طریقہ ہے کہ کھانے میں پاؤ بھاجی کھلا رہے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی بیٹی کروڑوں کی زمین کی مالک بن گئیں

    شاہ رخ خان کی بیٹی کروڑوں کی زمین کی مالک بن گئیں

    ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اداکارہ بیٹی سُہانا خان نے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ’زرعی زمین‘ خرید لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے علی باغ کے گاؤں میں کروڑوں روپے مالیت کی  زمین خریدی لی، اس زمین کی رجسٹریشن کے دستاویزات میں سُہانا خان کو ایک "ماہر زراعت” بتایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ سہانا خان کی 1.5 ایکڑ کی زرعی زمین کی قیمت 12.19 کروڑ روپے ہے، یہ پراپرٹی ڈیجا وو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ تھل گاؤں علی باغ سے 12 منٹ کی ڈرائیور پر واقع ہے، تھل گاؤں میں شاہ رخ خان کی سمندر کے طرف ایک سوئمنگ پل اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ایک پراپرٹی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق اس زمین کی دستاویزات کے ذریعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زمین تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا کھوت سے خریدی گئی تھی، جنہیں یہ زمین اپنے والدین سے وراثت میں ملی تھی۔

  • سہانا خان کی سنڈریلا کا کردار ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

    سہانا خان کی سنڈریلا کا کردار ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی  اسکول میں سنڈریلا کا کردار ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی اداکارہ سُہانا خان آج اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اداکارہ کے ایک مداح کو ان کے انڈسٹری میں آنے سے پہلے کی ایک اسٹیج شو کی پرانی ویڈیو ملی ہے۔

    ویڈیو میں سہانا خان کی اداکاری کی مہارت کی ایک بہترین جھلک ہے جس میں وہ اسکول ہونے والے ایک ڈرامے میں پرفارم کرتی نظر آرہیں ہے۔

    اس پلے میں وہ سنڈریلا کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ  مضمون کے مطابق  خوبصورتی سے اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہیں ہیں۔

    یہ ڈرامہ بظاہر سنڈریلا کی کہانی پر ایک طنزیہ انداز میں تھا جس پر ان کے مداح اداکارہ کی تعریف کررہے ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ سُہانا بہت اچھا کررہی ہے، انہوں نے اس طنزیہ ڈرامہ کو باخوبی نبھایا ہے۔

    ایک اور صارف نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ سہانا نے اچھی اداکاری کی… تھیٹر کی اداکاری سنیما کی اداکاری جیسی نہیں ہونی چاہیے، پلے بھی طنزیہ انداز میں ہی پیش کیا گیا ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اس نے اچھی اداکاری کی۔”

    ایک اور صارف نے کہا کہ "جیسے باپ ویسا بیٹی”، ہوش اڑا دینے والی کارکردگی ہے، زبردست اداکاری کے ساتھ میٹھی آواز میں اتنی بہترین پرفارمنس۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ کے اسٹار شاہ رخ خان بھی اپنی بیٹی کی قابلیت پر بول چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ سہانا ایک اداکارہ بننا چاہتی ہیں۔ مجھے ان میں یہ جوش نظر آتا ہے۔ وہ اسٹیج پر بہت اچھی ہے، میں نے اس کی پرفارمنس دیکھی ہے۔ وہ انڈسٹری میں آنا چاہتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    شاہ رخ خان نے کہا کہ لیکن میری بات سیمپل  ہے، آپ کو کچھ بھی کرنے سے پہلے اپنی تعلیم مکمل کرنی چاہیے میں نے اپنے بچوں کو صرف یہی کہا ہے۔

    تاہم سہانا خان جلد ہی نیٹ فلیکس پر نظر آئیں گی، جہاں ان کے ساتھ امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا اور سری دیوی بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور بھی ہیں۔

  • یہ ہے ہماری قوم اقربا پروری کو فروغ دینے والی: سہانا کی ماڈلنگ پر شدید تنقید

    یہ ہے ہماری قوم اقربا پروری کو فروغ دینے والی: سہانا کی ماڈلنگ پر شدید تنقید

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بھی ماڈلنگ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کردیا۔ ان کی تصاویر ووگ انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بنی ہیں۔

    تاہم ووگ کے اس اقدام پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ووگ کی جانب سے تصاویر جاری کیے جانے کے بعد طنز اور تنقید کا طوفان امڈ آیا۔

    صارفین نے بالی ووڈ میں پنجے پھیلائی اقربا پروری کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ سہانا کا یہ ڈیبیو صرف ان کے سپر اسٹار والد کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔

    ایک صارف نے لکھا، ’یہ ہماری قوم ہے جہاں اسٹارز کے بچے آسانی سے آگے بڑھ جاتے ہیں جب کہ با صلاحیت افراد اپنی ساری زندگی جدوجہد کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں‘۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ووگ بالکل بھارتی بننے کی کوشش کر رہا ہے اور اقربا پروری کو فروغ دے رہا ہے۔ سہانا کے پاس کچھ نہیں سوائے ان کے سپر اسٹار والد کے۔

    ایک اور خاتون نے کہا کہ سہانا ایک طالب علم اور مستقبل کی سپر اسٹار ہیں کیوں کہ ان کے والد اس وقت تک ان کی فلموں پر پیسہ لگاتے رہیں گے جب تک وہ کامیاب نہیں ہوجاتیں۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ ووگ نے کیا سوچ کر سہانا کی تصویر اپنے سرورق پر شائع کی۔ وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔’آپ نے اپنے برانڈ کی اہمیت گھٹا دی ہے‘۔

    اسی دوران ایک بھارتی ویب سائٹ نے سہانا کا ایک انٹرویو بھی شائع کیا جس میں سہانا نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایک اسٹار کی اولاد ہونے کی حیثیت سے جدوجہد کی۔

    ایک صارف نے اس ویب سائٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ کو بیٹی کے لیے کسی اچھے پی آر شخص کا انتخاب کرنا چاہیئے جو اسے یہ سکھائے کہ وہ اپنی گفتگو میں سے ’جدوجہد‘ کا لفظ نکال دے۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب بالی ووڈ میں اقربا پروری کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ کنگنا رناوٹ بھی معروف ہدایت کار کرن جوہر کے بارے میں کہہ چکی ہیں کہ وہ صرف اسٹارز کے بچوں کو لے کر نئی فلمز بناتے ہیں۔

    کنگنا کے مذکورہ بیان کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان کافی عرصے تک لفظی جنگ جاری رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہ رخ خان کی بیٹی نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

    شاہ رخ خان کی بیٹی نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بھی باقاعدہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

    سہانا خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کردیا۔ مشہور فیشن میگزین ووگ کے سرورق پر سہانا کی تصاویر شائع ہوئی ہیں۔

    شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اپنی بیٹی کی شوبز میں آمد پر بے حد خوش ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شاہ رخ خان نے ووگ انڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں سے محبت کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ 18 سال سہانا نے گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے والدین کے ساتھ بالی ووڈ کی پارٹیز میں شرکت کرنا شروع کی تھی اور اس وقت سے ہی خبریں گرم تھیں کہ وہ جلد شوبز میں قدم رکھنے والی ہیں۔

    تاہم یہ تنقید بھی کی جاتی رہی کہ سہانا ابھی بہت کم عمر ہیں اور ان کے والدین بہت جلدی انہیں انڈسٹری میں لے کر آرہے ہیں۔

    سہانا اس وقت گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور بہت جلد ان کی گریجویشن مکمل ہونے والی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔