Tag: سہراب گوٹھ قبرستان

  • سہراب گوٹھ قبرستان سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کس کی ہے؟ معمہ حل ، اہم انکشاف

    سہراب گوٹھ قبرستان سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کس کی ہے؟ معمہ حل ، اہم انکشاف

    کراچی : سہراب گوٹھ قبرستان سے بوری بند ٹکڑوں کی شکل میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا ،مقتولہ خاتون کون ہیں اور کہاں کی رہائشی ہے اس حوالے سے پولیس نے پتہ لگالیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا، سہراب گوٹھ قبرستان سے ٹکڑوں کی شکل میں ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔

    مقتولہ مبینہ طور پر الآصف کی رہائشی ہے اور شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی، جو 4 دن سےلاپتہ تھی۔

    مقتولہ کا بیٹا چچا اور دیگر رشتہ دار چھیپا سرد خانہ پہنچ گئے، چچا نے بتایا کہ فرزانہ شاپنگ کرنے گئی تھی اور اس کے بعد گھر واپس نہیں آئی، فرزانہ نے 4روز پہلے ساڑھے 9بجے بیٹے کو فون کیا تھا، فون پر روہانسی آواز میں کہا بس میں تھوڑی دیر میں گھر آرہی ہوں۔

    مقتولہ کے چچا نے کہا کہ اس کے بعد وہ گھر نہیں آئی اور فون بند ہوگیا، بھتیجی کا کچھ بھی پتا نہ چلا ہم پولیس کے پاس گئے تو پولیس نے کہا ہم کیا کر سکتے ہیں

    چچا نوراللہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز جب ٹکڑوں میں لاش ملی تب ہمیں پتا چلا بہن کی لاش ہے ہماری پولیس سے اپیل ہے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی ٹکڑوں میں لاش ملنے کا مقدمہ درج

    کراچی: سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی ٹکڑوں میں لاش ملنے کا مقدمہ درج

    کراچی: سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی ٹکڑوں میں لاش ملنے کامقدمہ درج کرلیا گیا تاہم مقتولہ کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی لاش ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ سرکارکی مدعیت میں سہراب گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت تاحال نہ ہوسک تاہم پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : قبرستان سے لڑکی کی بوری بند ٹکڑوں میں لاش برآمد

    گذشتہ روز کراچی میں خاتون کے انتہائی سفاکانہ قتل کا واقعہ سامنے آیا تھا ، جس میں نامعلوم درندوں نے لاش کے آٹھ ٹکڑے کرکے بوری میں بند کی اور قبرستان میں پھینک دی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے اور خاتون کے پاس شناخت کی کوئی چیز نہ مل سکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعی کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • کراچی : قبرستان سے لڑکی کی بوری بند ٹکڑوں میں لاش برآمد

    کراچی : قبرستان سے لڑکی کی بوری بند ٹکڑوں میں لاش برآمد

    کراچی : سہراب گوٹھ قبرستان سے لڑکی کی بوری بند ٹکڑوں میں لاش برآمد ہوئی ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش 5 روز پرانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ قبرستان سے لڑکی کی بوری بند ٹکڑوں میں لاش برآمد ہوئی، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی گردن اور دیگر اعضا کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاش 5روزپرانی ہے،نامعلوم مقام پرقتل کرکے یہاں پھینکا گیا۔

    پولیس جائےوقوعہ پرپولیس موجود ہے، کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی کے قبرستان سےایک انسانی دھڑ برآمد ہوا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ ملنے والے دھڑ کے ہاتھ اور پیربھی کٹےہوئےہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ برہنہ حالت میں ملنے والا دھڑ بھی 2 حصوں میں ملاہے تاہم اس کے قریب سےشناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔

    پولیس نے کہا تھا کہ لاش کو بورے میں ڈال کر قبرستان میں پھینکا گہا تھا تاہم قبرستان کےاطراف لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔