Tag: سہراب گوٹھ

  • سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس میں رینجرز کا مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس میں رینجرز کا مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہرقائد کے علاقے سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس میں رینجرز کا مقابلہ، چار دہشت گرد مارے گئے۔

    کورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جان کی بازی ہارگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس پر رینجرز نے وکیل حسنین بخاری کے ٹارگٹ کلرزکی موجودگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن کیا۔

     اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ وکیل حسنین بخاری کو رواں سال چار مارچ کودہشت گردوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے وکیلوں، صحافیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک نئی مہم کا آغاز شروع کردیا ہے ۔

     دوسری جانب کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن آفتاب جان کی بازی ہارگیا۔بہادرآباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی ہوگئے ۔

    پولیس کے مطابق ملزم لوٹ مار کر نا چاہتا تھا ، ڈی ایس پی سہیل عباس نے بروقت فائرنگ کی ، تو حملہ آور پیدل ہی فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی سہیل عباس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

     ساؤتھ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد کرلی، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ،4 ملزمان ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ،4 ملزمان ہلاک

    کراچی:  سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈو سمیت چار مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور مشتبہ دہشتگردوں کا آمنا سامنا ہوا، دوطرفہ فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈو سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی ہے، فرار ہونے والے دوملزمان میں سے گوہر کا تعلق تحریک طالبان سے ہے اور اس کا بھائی ایک مذہبی جماعت کا اہم عہدیدار ہے۔

     راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ تین خودکش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ  کے قریب پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے،پولیس نے بھاری مقدار میں بارود سے بھری بوریاں برآمد کرلی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے ۔

    ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کیا گیا جب کہ اس دوران پولیس ملزمان میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس،دس بوری بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد امام بارگاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

  • کراچی پولیس مقابلہ: اغوا برائے تاوان کا ملزم ہلاک

    کراچی پولیس مقابلہ: اغوا برائے تاوان کا ملزم ہلاک

    کراچی : پولیس سے مقابلے میں اغواء برائے تاوان کا ملزم مارا گیا۔ پرتشدد واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ سہراب گوٹھ مویشی منڈی سے چارجعل سازوں کودھرلیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات تھم نہ سکے۔

    ملزمان نےدن دہاڑے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا۔ملیرآسو گوٹھ میں کریکر حملے میں دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ملزم اکرام ہاشمی ماراگیا۔

    ملزم اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ادھر منگھوپیرسے مشکوک ڈبے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈنے وہاں پہنچ کر جگہ کو کلیئرقرار دے دیا۔

    ملزمان نےمویشی منڈی کو بھی نہ چھوڑا۔ سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی سے چار جعلساز وں کو گرفتار کیا ہے جو جعلی نوٹ کے ذریعے جانوروں کو بیوپاریوں سے خرید کر دوبارہ فروخت کر دیتے تھے ۔ملزمان کے قبضے سے آٹھ لاکھ چھپن ہزارروپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن

    کراچی: سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن

    کراچی:  سہراب گوٹھ  میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، ادہر صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، لیاری میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس زرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے بکھر گوٹھ میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران تما م داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

    دوسری جانب صفورا چورنگی کے قریب ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پر دو ملزمان نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    لیاری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، پولیس زرائع کے مطابق مقتول رفیق بلوچ لیاری کا رہائشی اورصدر تھانے میں تعینات تھا۔