Tag: سہولت کاری

  • ملزم ارمغان کی سہولت کاری میں ملوث پولیس اہلکار کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا

    ملزم ارمغان کی سہولت کاری میں ملوث پولیس اہلکار کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا

    کراچی : ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزام میں زیر حراست پولیس اہلکار کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی مین گزری پولیس کے اے ایس آئی ندیم پر ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزام کے بعد پوچھ گچھ کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے گزشتہ روز اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

    اے ایس آئی ندیم نے کہا کہ ملزم ارمغان پر مقدمات تھے، جن میں وہ ضمانت کراچکا تھا، ارمغان پر کیسز کی تفتیش کیلئے اس سے رابطہ ہوا اور بات چیت ہوئی تھی۔

    اے ایس آئی ندیم کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا۔

    ذرائع سی آئی اے نے بتایا کہ دوبارہ ضرورت پڑی تو اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات میں ڈیفینس پولیس اور مددگار 15 کی سنگین غفلت سامنے آئی تھی۔

    تفتیش میں ارمغان کی مبینہ سہولتکاری میں ملوث گذری تھانے کے اے ایس آئی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئی تھیں۔

    مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کا سہولت کار زیرِ حراست

    بعد ازاں ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے مرکزی ملزم ارمغان کے سہولت کار کے حوالے سے بتایا تھا کہ تفیتش کے دوران پتہ چلا ہے کہ پولیس اہلکار ارمغان سے رابطے میں تھا ، اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے وہ ہماری تحویل میں ہے۔

    مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ مصطفی قتل کیس میں اس کا کتنا تعلق ہے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں اور جہاں تک کرپشن کا تعلق ہے انشاءاللہ اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

  • خیبر پختون خوا میں  جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پر پہلا مقدمہ درج

    خیبر پختون خوا میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پر پہلا مقدمہ درج

    پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پناہ دینے کے الزام میں کے پی کے میں سہولت کاری کا پہلا مقدمہ درج ہو گیا ہے، ضلع بونیر کے تھانہ گاگرہ میں یہ مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں پی ٹی آئی بونیر کے رہنما ہشتم خان اور بختیارعلی نامزد کیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کو پناہ دے رکھی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مینا خان، اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو گرفتار کیا گیا تھا، اب پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکا میں سہولت کاری کے لیے کہا: وزیر اعظم

    صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکا میں سہولت کاری کے لیے کہا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کے لیے کہا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب روانگی سے قبل عالمی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا امریکی صدر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جنگ پر یقین نہیں رکھتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دورۂ ایران میں صدر حسن روحانی سے اس سلسلے میں بھی بات کی ہے، میرا خیال ہے دونوں ملک بات چیت سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔

    تازہ ترین:  وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقاتیں

    وزیر اعظم عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ علاقائی امن کی خاطر خطے میں اختلافات ختم کرنے پر گفتگو کی، اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا۔

    قبل ازیں، اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے تہران کا بھی ایک روزہ دورہ کیا تھا، دوروں کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا دونوں ممالک کے تنازع کی وجہ سے خطے اور دنیا کو نقصان ہوگا کیوں کہ تیل کی قیمتیں بڑھیں گی، خلیج کی موجودہ صورتحال پر تنازعات سے بچنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سہولت کاری کر سکتے ہیں۔

  • افغانستان میں قیام امن کیلئے سہولت کاری کا عمل جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

    افغانستان میں قیام امن کیلئے سہولت کاری کا عمل جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

    لندن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل میں سہولت کاری جاری رکھے گا، کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی مفاہمت ہے۔

    ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ فوجی طاقت سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، امریکا نے سیاسی مفاہمت میں دلچسپی لی تو پاکستان نے سہولت کاری کی، پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔

    پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے 

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، امریکی حکام نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں، ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے۔

    افغانستان کو اپنی سرحد کے اندر ابھی بہت کچھ کرنا ہے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں باقی ہیں تو سرحد پار افغانستان میں ہیں، وزیراعظم عمران خان ملکی مفاد کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کسی سے بھی ملنے کو تیار ہیں۔

    بھارت کشمیرکی صورتحال پر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے

    مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہا تھا کہ دورہ برطانیہ کا مقصد عالمی برادری میں کشمیریوں کی آواز بلند کرنا ہے، پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کا خواہاں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    یو این رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا، ہم نے آزاد جموں وکشمیر میں سب کو رسائی دی ہے کہ وہ آئیں اور خود صورتحال کا جائزہ لیں، ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اس لئے وہاں کسی کو رسائی نہیں دیتا۔

    آسیہ بی بی آزاد ہیں، وہ ملک چھوڑنا چاہیں تو چھوڑ سکتی ہیں

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آسیہ بی بی آزاد ہیں، وہ ملک چھوڑنا چاہیں تو چھوڑ سکتی ہیں اور اگر پاکستان میں رہنا چاہتی ہیں تو حکومت پاکستان ان کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔