Tag: سہ فریقی اجلاس

  • پاکستان افغانستان اور چین کے  وزرائے خارجہ کا سہ فریقی  اجلاس  آج ہوگا

    پاکستان افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان،چین اورافغانستان کے وزرا ئے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگااجلاس میں سیاسی تعلقات ،سیکیورٹی تعاون،انسداد دہشت گردی،اورترقیاتی تعاون سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوگا ، مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی.

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اور افغان وفد کی قیادت افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے۔

    خیال رہے پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا پہلا دور 2017 میں بیجنگ میں اور دوسرا دور 2018 میں کابل میں ہوا تھا، ڈائیلاگ کا مقصدباہمی مفادات،اقتصادی تعاون، امن وسلامتی ہے۔

    مزید پڑھیں : سہ ملکی مذاکرات کا تیسرا دور : افغان اور چین کے وزرائے خارجہ آج پاکستان آئیں گے

    ڈائیلاگ سے تینوں ممالک کو سیاسی تعاون، افغان امن و مفاہمتی عمل کے لئے مشترکہ کوششوں کا موقع ملتا ہے، پاکستان اعتماد سازی، کونیکٹیویٹی اور تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور  سمجھتا ہے کہ مشترکہ تشویش کے امور پر وسیع تر مفاہمت ضروری ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سہ فریقی مذاکرات کو خطے میں سیاسی استحکام کےلئے اہمیت دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں امن کے قیام اور دونوں ممالک کے مابین عدم اعتماد کی فضا ختم کرنے کے لیے جون میں مری بھوربن میں پہلی افغان امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاک افغان تعلقات پر پروپیگنڈا یا منفی تاثر پھیلانے کے حوالے سے معاملات دیکھے گئے تھے۔

    اپریل میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ مسٹر وانگ ژی سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں پاک چین تعلقات، سی پیک، خطے کی سیکیورٹی سمیت افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

  • پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہوگا

    پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس کے سلسلے میں پاکستان آئیں گے، یہ اہم ترین اسلام آباد میں منعقد ہوگا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

    ذرایع نے بتایا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری کی افغانستان تک توسیع اس اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان امن اور مفاہمتی عمل پر سہ فریقی مشاورت کی جائے گی، افغان مفاہمتی عمل پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک افغان تعلقات پر پروپیگنڈا یا منفی تاثرپھیلانےنہیں دیں گے، شاہ محمود قریشی

    اطلاعات ہیں کہ افغانستان میں ترقیاتی عمل میں پاکستان اور چین کے کردار پر بھی بات چیت ہوگی۔

    ادھر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے، وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں امن کے قیام اور دونوں ممالک کے مابین عدم اعتماد کی فضا ختم کرنے کے لیے جون میں مری بھوربن میں پہلی افغان امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پاک افغان تعلقات پر پروپیگنڈا یا منفی تاثر پھیلانے کے حوالے سے معاملات دیکھے گئے۔

    اپریل میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ مسٹر وانگ ژی سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں پاک چین تعلقات، سی پیک، خطے کی سیکورٹی سمیت افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

  • پاکستان، امریکا اور افغانستان کا داعش کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ

    پاکستان، امریکا اور افغانستان کا داعش کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی: امریکا، پاکستان اور افغانستان نے داعش کو شکست دینے کے لیے کوششیں تیز اور مشترکہ آپریشنز کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور امریکی مشن کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد کی سربراہی ڈی جی ایم او حبیب ہسیری نے کی اور امریکی وفد کی سربراہی ڈپٹی چیف آف اسٹاف نےکی۔

    ملاقات میں باہمی فوجی تعاون،کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے پر بات چیت ہوئی، چمن واقعہ سمیت کراس بارڈر فائرنگ کے معاملات زیر غور آئے۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں داعش کو شکت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ داعش کو شکست دینے کے لیے مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے، داعش کے خلاف آپریشنز تیز کیے جائیں اور مشترکہ کوششیں کی جائیں۔

    ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ اور سرحد پار خلاف ورزیوں اور فائرنگ کے واقعات پر بھی بات کی گئی۔