Tag: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ

  • عوام کیلیے خوشخبری: بجلی سستی ہونے کا امکان

    عوام کیلیے خوشخبری: بجلی سستی ہونے کا امکان

    مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی متوقع ہے۔

    بجلی سستی! عوام کے لیے بڑی خبر آ گئی

    عوام کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کاریلیف ملے گا، مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کل ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

    درخواست کے مطابق مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی، مارچ میں بجلی کی قیمت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ تھی۔

    اس کے علاوہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ40 لاکھ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

  • تین مہینے کےلیے بجلی کتنی سستی کی گئی؟

    تین مہینے کےلیے بجلی کتنی سستی کی گئی؟

    کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسے سستی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے اعلان سامنے آنے کے بعد عوام کےلیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے، کراچی اور ملک بھر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسے سستی کی گئی، نیپرا نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کےالیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔

    فی یونٹ کتنے روپے کمی اور نیا ٹیرف کیا ہے؟ اہم تفصیلات جانیے

    بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔

    بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرفروری میں سماعت کی تھی۔

    کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی، کراچی کےعلاوہ باقی ملک کےلیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملےگا، کےالیکٹرک کیلئے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-announces-reduction-in-electricity-prices/

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے تاہم وفاقی حکومت قیمت میں کمی کی منظوری دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، بجلی کمپنیوں کی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ ریلیف کی درخواست دائر ہے۔

    پاورڈویژن حکام نے بتایا کہ دسمبرمیں صنعتی سیکٹر کی کھپت7 فیصد بڑھی ہے، نیپرا کا کہنا تھا کہ کیپیسٹی چارجز میں کمی کی بڑی وجہ 5 تھرمل پاور پلانٹ کے کنٹریکٹ منسوخ ہونا ہے، جس پر پاورڈویژن حکام نے کہا کہ کنٹریکٹس ختم ہونے سے اس سہ ماہی میں 12 ارب کی بچت ہوئی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ نہیں ہوا ، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بندش سے بھی کیپیسٹی چارجز کم ہوئے تو حکام کا بتانا تھا کہ نیلم جہلم پاور پلانٹ نہ چلنے سے 18 ارب کی بچت ہوئی، کے ٹو، تھری پلانٹس کی لون ری پروفائلنگ سے 18 ارب کی بچت ہوئی۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی سستی کرنےکی درخواست پرسماعت مکمل کرلی گئی ، نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ حکومت کو بھجوائے گی ، جس کے بعد وفاقی حکومت قیمت میں کمی کی منظوری دے گی۔

    کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، ممبر نیپرا مطہر رانا نے بتایا کہ شرح سود میں گزشتہ چند ماہ میں بڑی کمی ہوئی۔

    جس پر پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ جون 2024 تک گردشی قرضہ 2 ہزار 393 ارب روپے تھا، دسمبر 2024 تک گردشی قرضہ 2 ہزار 384 ارب تھا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    خیال رہے درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ، جس میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب66 کروڑروپے کی کمی مانگی گئی ہے۔

    ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے، آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مدمیں 2 ارب 69 کروڑ روپے وصولی مانگی گئی ہے۔

  • ایک سال بعد  سولر اور بیٹری کی قیمتیں کہاں ہوں گی؟

    ایک سال بعد سولر اور بیٹری کی قیمتیں کہاں ہوں گی؟

    اسلام آباد : سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا ممبر نے سوال کیا کہ ایک سال بعد بیٹری کی قیمت اورسولرکی قیمتیں کہاں ہوں گی، اس حوالے سے اسٹڈی کرانی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، ممبر نیپرا مطہر رانا نے سوال کیا کہ ایک سال بعد بیٹری کی قیمت اورسولرکی قیمتیں کہاں ہوں گی، نیپرا اتھارٹی کو اس پر ایک اسٹڈی کرانی چاہیے ایک سال بعدصورتحال کیا ہوگی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    ممبرنیپرا کا کہنا تھا کہ بیٹری اورسولرکی قیمتیں کم ہونےسے انڈسٹری کی صورتحال بہت مختلف ہوگی ، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا دیکھ لیتے ہیں کہ یہ اسٹڈی لمز سے کرانی ہے یا پاورڈویژن سے کرانی ہے ، بجلی کی کھپت کم نہ ہونے کی صورت میں صارفین کو 50سے60ارب کی بچت ہوتی۔

    ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا ایک ہی حل ہے کہ ان کی نجکاری کردی جائے، اس صورتحال میں بجلی کمپنیاں نہیں چل سکیں گی ، ڈسکوز کو مزیدحصوں میں تقسیم کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

    ممبر کا کہنا تھا کہ صرف سولرٹیکنالوجی کی وجہ سےبجلی کی طلب میں اتنی بڑی کمی نہیں ہوسکتی، اگر بجلی کمپنیوں میں گورننس میں بہتری لائی جائے توہی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

    رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کمپنیاں نقصانات کم کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کررہی ہیں، بجلی کمپنیاں لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں جس سے بجلی کی کھپت کم ہورہی ہے۔

    مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    ملک بھر کےبجلی صارفین سے6ارب 48کروڑوصولی کی درخواست پرسماعت مکمل کرلی گئی ، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ، نیپرااتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

  • نومبر کے بل !   کے الیکٹرک صارفین ہوشیار ،  اہم خبر آگئی

    نومبر کے بل ! کے الیکٹرک صارفین ہوشیار ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کو نومبر کے بل میں کتنے روپے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا ، نومبر میں کے ای صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 2.17 روپے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے۔

    اکتوبر کے مقابلے رواں ماہ کے ای صارفین ایڈجسٹمنٹ میں 58 پیسے فی یونٹ اضافی دیں گے، نومبر میں جون 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین 3.17 روپے فی یونٹ دیں گے۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملا کر کے ای صارفین نومبر میں4.91 روپےفی یونٹ اداکریں گے۔

    اکتوبر میں کے ای صارفین کیلئے مئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 2.59 روپے فی یونٹ تھا جبکہ ستمبر 2024 میں کراچی والوں کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ایک روپے فی یونٹ تھا۔

    نومبر میں کے ای صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ الگ سے دیں گے، اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے ای صارفین سے وصولی ہوگی۔

    دسمبر میں کے ای صارفین جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 3.03 روپے فی یونٹ دیں گے۔

    نیپرا سے کے الیکٹرک کے لیے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ، کے ای نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں51 پیسےفی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

  • تین ماہ  کا اضافی بل!  بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر

    تین ماہ کا اضافی بل! بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی ، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں اضافی بل وصول کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی بجلی مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا ہے، یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر،اکتوبراور نومبرکے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

    دوسری جانب جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ، نیپرا نے کہا کہ صارفین کویہ ریلیف ستمبرکےبلوں میں دیا جائے گا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا۔

    اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

  • کراچی والوں کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

    کراچی والوں کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

    اسلام آباد : کراچی کیلئے بجلی 1.72 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مدمیں مانگا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ، جس میں کراچی کیلئے بجلی 1.72 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مدمیں مانگا گیا ، جنوری تا مارچ 2023 ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ اور اکتوبر تا دسمبر 2022 ایڈجسٹمنٹ میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔

    درخواست میں کہنا ہے کہ ملک بھرمیں یکساں ٹیرف برقراررکھنےکیلئےاضافہ مانگاگیا ہے تاہم نیپرا کی جانب سے درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت کی جائے گی۔

  • بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے پریشان صارفین کے لیے اہم خبر

    بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے پریشان صارفین کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً1.70روپے فی یونٹ بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپراکل سماعت کرے گا۔

    نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً1.70روپے فی یونٹ بنے گا۔

    نیپرا حکام نے بتایا کہ یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    ڈسکوز نے بجلی صارفین پر 22ارب56کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں12ارب12کروڑ60لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔

    یوزآف سسٹم چارجز کی تحت 10ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب61 کروڑ 70 لاکھ روپےمانگے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ نقصانات کی مد میں6ارب61 کروڑ70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • بجلی صارفین سے  بلوں میں اضافی رقم وصول کرنے کی تیاریاں

    بجلی صارفین سے بلوں میں اضافی رقم وصول کرنے کی تیاریاں

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت چودہ نومبر کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 14 نومبر کو سماعت کرے گا ، کمپنیز نے کیپیسٹی چارجز مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگ لی ہے۔

    یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ وصول کرنے اور نقصانات کی مدمیں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، نیپرا نے بتایا کہ آپریشن اینڈ مین ٹیننس مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپےمانگے گئے ہیں۔

    لیسکو کی صارفین پر 10 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ روپے ، پیسکو کی صارفین سے 4 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ روپے اور آئیسکونےصارفین سے5 ارب 54 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

  • بجلی صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

    بجلی صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

    اسلام آباد : بجلی کمپنیوں نے اپریل تاجون سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی، جس سے صارفین پر 144ارب 69 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں، بجلی کمپنیوں نےاپریل تاجون سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی ہے۔

    کیپسٹی چارجزکی مد میں 122ارب 41 کروڑ روپے وصولی اور نقصانات کی مدمیں 7 ارب 35کروڑ روپےوصول کرنےکی درخواست کی گئی ہے، نیپرا 23 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

    گیپکو نے 16ارب 14کروڑروپےوصولی ، حیسکو نے 9 ارب 33 کروڑ ،آئیسکو نے 9 ارب 89 کروڑ ، لیسکو نے صارفین سے31ارب 87 کروڑ 70 لاکھ وصولی کی درخواست کی۔

    میپکو نے 27 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ روپے، پیسکو نے صارفین سے 9 ارب 88 کروڑ، کیسکو نے 7 ارب 58 کروڑ ، سیپکو نے5 ارب 19کروڑ،ٹیسکو نے 4 ارب سےزائد وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔