Tag: سیؤل

  • سیؤل میں گاڑی نے راہ گیروں کو کچل دیا، 9 ہلاک، 4 زخمی

    سیؤل میں گاڑی نے راہ گیروں کو کچل دیا، 9 ہلاک، 4 زخمی

    جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں گاڑی نے فٹ پر کھڑے راہگیروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں 9 افراد ہلاک اور کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے دو گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں کو کچلا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے مقام میں پولیس اہلکار ایک شخص کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں علی راج پور ضلع کے والپور علاقے میں آج صبح میاں بیوی نے 3 بچوں سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ایس پی راجیش ویاس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔

    رپورٹس کے مطابق گھر میں پانچوں کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں۔ واقعہ کا اس وقت علم ہوا جب راکیش کے چچا صبح اس کے گھر پہنچے۔

    رپورٹس کے مطابق راکیش کے چچا نے پولیس کو تمام معاملے کی اطلاع دی، پولیس نے پانچوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ کے لئے بھجوادیا ہے۔

    ماں کے قاتل نے جیل سے آتے ہی چھوٹے بھائی کو بھی قتل کر ڈالا

    پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا کہ آیا یہ سازش ہے، قتل ہے یا خودکشی لوگوں سے بیانات لیے جا رہے ہیں۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

  • سیؤل : پاکستانی باکسر محمدوسیم نےڈبلیوبی سی سلورفلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    سیؤل : پاکستانی باکسر محمدوسیم نےڈبلیوبی سی سلورفلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    سیؤل : پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے مایہ باز باکسر کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائن کےجیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا،فائٹ میں محمد وسیم اورفلپائنی باکسرمیں روزدار مکوں کاتبادلہ ہوا،بارہ راؤنڈز پر مشتمل مقابلےکےبعدمحمد وسیم متفقہ طورپرکامیاب رہے.

    اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں،محمد وسیم پاکستان کےپہلے باکسر ہیں،جنہوں نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل جیتا ہے.

    فلپائن کے باکسرسےفائٹ کےلیے محمد وسیم نےامریکا اور جاپان میں خصوصی تربیت حاصل کی،یاد رہے کہ محمد وسیم دوہزار پندرہ میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں حریف باکسر کو ناک آوٹ کرنےکااعزاز حاصل کرچکے ہیں.