Tag: سیاحتی مقام

  • چین کے سیاحتی مقام پر پُل ٹوٹنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    چین کے سیاحتی مقام پر پُل ٹوٹنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    بیجنگ(7 اگست 2025): چین کے علاقے سنکیانگ میں سیاحتی مقام پر واقع پُل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق شمال مغربی چین کے علاقے سنکیانگ میں کیبلز ٹوٹنے کے بعد پُل ایک جانب جھک گیا تھا، پُل ٹوٹنے سے اس وقت وہاں موجود 29 افراد نیچے گر گئے تھے۔

    اس حادثے میں پانچ افراد افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں حادثے کے بعد سیاحتی مقام کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    65 مربع کلومیٹر پر پھلیے ہوئے اس علاقے کو Xiata کہا جاتا ہے، یہ علاقہ ایک قدرتی منظر پیش کرتا ہے جس میں ایک پہاڑی، وادی، اور ایک دریا کے ساتھ ساتھ ثقافتی باقیات جیسے ایک قدیم قصبے کے کھنڈرات شامل ہیں۔

    اس سے قبل چار سیاحتی کشتیاں چین کے صوبہ گوئی چو کے بی جیے شہر کے ایک سیاحتی مقام پر تیز ہوا کے باعث پانی میں الٹ گئیں تھی حادثے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • دبئی: تیسرے سال بھی دنیا کا دوسرا بہترین سیاحتی مقام

    دبئی: تیسرے سال بھی دنیا کا دوسرا بہترین سیاحتی مقام

    دبئی مسلسل تیسرے سال دنیا کے دوسرے بہترین سیاحتی مقام ہونے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، جبکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی اگر بات کی جائے تو دبئی سرفہرست ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ادارے یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے 2023 کے دوران دنیا کے 100 بہترین سیاحتی مقامات سے متعلق جائزے میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’رواں سال کے دوران دبئی دنیا کا دوسرا پسندیدہ ترین سیاحتی مقام رہا ہے‘۔

    یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے مطابق ’100 مقبول ترین سیاحتی مقامات کی فہرست 55 بنیادوں پر تیار کی گئی ہے‘۔

    2019 کے مقابلے میں دبئی کیلیے پروازوں کی تعداد کہیں زیادہ رہی۔ کورونا وبا سے قبل جتنی تعداد میں دبئی پروازیں آتی جاتی رہی ہیں ان کی تعداد سالِ رواں کے دوران کورونا سے پہلے کی پروازوں کی تعداد سے زیادہ رہی۔

    یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں 2023 کے دوران پیرس پہلے، میڈرڈ تیسرے، ایمسٹرڈیم چوتھے اور برلن پانچویں نمبر پر براجمان رہا ہے۔

    دوسری جانب دبئی میں موجود پراویڈنٹ اسٹیٹ کمپنی نے ’کوموریڈینسز پینٹ ہاؤس کو 500 ملین درہم میں فروخت کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ پینٹ ہاؤس نخیل ریئل اسٹیٹ کی ملکیت تھا۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی میں غیر منقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ بتا رہا ہے کہ نخلہ جمیرا کے مرکز میں واقع پینٹ ہاؤس دبئی کا مہنگا ترین پروجیکٹ تسلیم کیا گیا ہے۔

    اسے لندن کے ون ہائیڈ پارک میں واقع پینٹ ہاؤس کے بعد دبئی کا سب سے مہنگا اور دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا پینٹ ہاؤس تسلیم کیا گیا ہے۔

    دبئی کا مہنگائی ترین پینٹ ہاؤس 21949 مربع فٹ کے پلاٹ پر بنا ہوا ہے۔ یہ پانچ بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ جدید ترین جمالیاتی ڈیزائن سے آراستہ ہے۔

  • سیاحتی مقام ناران کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا

    سیاحتی مقام ناران کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا

    مانسہرہ: سیاحتی مقام ناران کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

    ڈی پی او ظہور بابر نے بتایا کہ شاہراہ کاغان پر 3 مقامات پر برفانی تودے ہٹا کر شاہراہ بحال کردی ہے، سیاحتی مقام ناران میں سیاحتی سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

    عید کی چھٹیوں پر ناران کا رخ نہ کریں

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) نے کہا کہ ناران سے بابو سرٹاپ تک شاہراہ بحال کرنے میں مزید دن لگیں گے، ناران سے آگے شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

  • سعودی عرب میں نیا سیاحتی مقام

    سعودی عرب میں نیا سیاحتی مقام

    سعودی عرب میں نیا سیاحتی مقام 2026 تک فعال ہوجائے گا۔

    ہاسپیٹلٹی فرم سیرا گروپ کے نائب صدر فہد العبیلان کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے الباحہ میں ریزورٹ 2026 تک فعال ہو جائے گا۔

    سعودی دارلحکومت ریاض میں ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل گلوبل سمٹ کے موقع پر عرب نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں سیرا گروپ کے نائب صدر فہد العبیلان نے بتایا کہ کمپنی کو ٹورازم ڈویلپمنٹ فنڈ سے اس منصوبے کے لیے 136 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب 2030 تک ایک اعلیٰ درجہ کا سیاحتی مقام بننے جا رہا ہے جو سالانہ 100 ملین سے زائد سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرے گا۔

    فہد العبیلان نے کہا کہ ہم الباحہ میں ایک ریزورٹ تیار کر رہے ہیں جس میں ریٹیل لینڈ مارک کے ساتھ ساتھ ایکٹیویشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

  • تھائی لینڈ میں سیاحتی مقامات پر دھماکے،4افراد ہلاک

    تھائی لینڈ میں سیاحتی مقامات پر دھماکے،4افراد ہلاک

    بنکاک : تھائی لینڈ میں آٹھ بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور بیس سے زائدافراد زخمی ہوگئے،دھماکوں میں تھائی لینڈ کے ثقافتی سیاحتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا.

    تفصیلات کےمطابق تھائی لینڈ میں آٹھ بم دھماکوں میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے.دھماکے تقافتی سیاحتی مقامات پر کیے گئے.

    حکام کی جانب سے دھماکوں کی وجوہات فوری طور پر بیان نہیں کی گئیں جبکہ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان دھماکوں میں کون ملوث ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ شب تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام ہوا ہن میں ہونے والے دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے.دھماکوں کے زخمیوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے

    واضح رہے کہ ہوا ہن کا علاقہ تھائی لینڈ کے خلیج میں ساحلی پٹی ہے،جو تھائی شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں میں مقبول ہے. یہ علاقہ تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبول ایدلیا ویج کا آبائی علاقہ ہونے کی وجہ سے بھی معروف ہے.