Tag: سیاحت کا فروغ

  • وزیرِ اعظم کی سربراہی میں آج کے فیصلے سے نیا دروازہ کھل رہا ہے: شاہ محمود

    وزیرِ اعظم کی سربراہی میں آج کے فیصلے سے نیا دروازہ کھل رہا ہے: شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان آن لائن ویزا کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے، وزیرِ اعظم کی سربراہی میں آج کے فیصلے سے نیا دروازہ کھل رہا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحیح سمت میں چلنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہم اپنے اعتماد اور دیانت داری سے مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام کی بدولت آج ملک پہلے سے زیادہ مستحکم ہے، یہ قیادت اور پاکستان ماضی سے مختلف ہیں۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ویزا پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بٹن دبا کر پاکستان کے آن لائن ویزا کا اجرا کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کردیا

    پالیسی کے تحت 175 ملکوں کے لیے آن لائن جب کہ 50 ملکوں کو آن ارائیول ویزا سہولت ملے گی، 96 ممالک کے افراد کو ملٹی پل ویزے 24 گھنٹے کے نوٹس پر جاری کیے جا سکیں گے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر نادرا نے ویزے کا جدید نظام صرف 3 ماہ میں تیار کیا ہے، جدید آن لائن ویزا سسٹم امریکا اور برطانیہ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔

  • صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات پر عمل پیرا ہیں: عاطف خان

    صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات پر عمل پیرا ہیں: عاطف خان

    مردان: خیبرپختونخوا کے سینئروزیر محمد عاطف خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کامیاب دورہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاحت کو ترقی دینے سے روزگار اور آمدن کے مواقع پیدا ہوں گے، وزارت سیاحت بطور چیلنج قبول کیا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک ترقی کررہا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں سیاحت کے فروغ سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

    کے پی میں سیاحت کے فروغ سے غربت میں کمی ہوئی: وزیراعظم

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں پختونخواہ کے صوبے میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے، سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ صوبوں میں ترقیاتی کاموں میں تفریق ختم کرنا ضروری ہے۔

  • سیاحت کے فروغ کے لیے پشاور سے اٹک تک سفاری ٹرین کا دل چسپ سفر

    سیاحت کے فروغ کے لیے پشاور سے اٹک تک سفاری ٹرین کا دل چسپ سفر

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ٹورازم کارپوریشن نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے انوکھا اور دل چسپ قدم اٹھا لیا، سفاری ٹرین پشاور سے اٹک تک چلا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹورازم کارپوریشن کے پی نے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے اور ریلوے کی تاریخ سے آگاہ کرنے کے لیے خیبر سفاری ٹرین کا اہتمام کیا، جو پشاور سے اٹک خورد تک چلائی گئی۔

    ٹرین 70 سیاحوں کو لے کر پشاور ریلوے اسٹیشن سے صبح ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوئی۔

    سفاری ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے سے قبل پشاور ریلوے اسٹیشن پر سیاحوں کا استقبال روایتی بینڈ کی دھنوں سے کیا گیا۔

    سیاح پشاور سے اٹک تک کے سفر میں دل کش نظاروں سے خوب محظوظ ہوئے، ٹرین اٹک پہنچی تو سیاحوں نے 1880 میں انگریز دور میں بنائے گئے تاریخی اٹک خورد ریلوے اسٹیشن کی سیر کی۔

    دریائے سندھ کے کنارے سیاحوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں رسہ کشی، تیر اندازی، ٹگ آف وار، پتنگ بازی اور اونٹ سواری کے علاوہ موسیقی بھی شامل تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوشش ہے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم ہو جائے: فواد چوہدری

    سیاحوں نے ٹورازم کارپوریشن کے پی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد قابل تحسین ہے جس سے نہ صوبے کا مثبت امیج سامنے آئے گا۔

    ٹورازم حکام کا کہنا ہے کہ سفاری ٹرین کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنا اور صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے، آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔