Tag: سیاحوں کی بس

  • مصر: قاہرہ میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

    مصر: قاہرہ میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

    قاہرہ : مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے قریب سڑک کنارے بم دھماکے میں تین سیاح اوران کا گائیڈ ہلاک ہوگیا، حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب غزہ کے عجائبات کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

    جس کے نتیجے میں بس میں سوار ویتنام کے دو سیاح اور ان کا گائیڈ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا سیاح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس ڈرائیور نے جس مقررہ راستوں سے سیاحوں کو لیکر جانا تھا وہاں سے نہیں گیا، نہ ہی انتظامیہ کو اس کی خبردی گئی۔

    حکام کے مطابق سڑک کنارے یہ بم کس نے رکھا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگیا تاہم ماضی میں اس قسم کے حملوں باالخصوص سیاحوں کو نشانہ بنانے میں عسکریت پسند تنظیم داعش ملوث رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مصر سیاحت کے لیے اہم ملک سمجھا جاتا ہے، یہاں کے تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں سیاح رخ کرتے ہیں۔

  • میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 12 افراد ہلاک

    میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 12 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی : میکسیکو میں سیاحوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست کوینتانارو میں سیاحوں کی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

    میکسیکو پولیس کے مطابق حادثہ کوینتانارو کے ساحلی گاؤں کے قریب پیش آیا، بس میں سوارمسافروں کا تعلق امریکہ، سویڈن اوربرازیل سے ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سیاحوں کی بس میان کے آثار قدیمہ کے مقام چاکبوبن جا رہی تھی جو مشہور سیاحتی مقام ٹولم سے تقریباََ 110 میل جنوب میں واقع ہے۔


    میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 13 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ 27 مئی 2013 کومیکسیکو کی ریاسٹ ہیڈالگو میں مسافر بس کے حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ریاستی اٹارنی جنرل کے ترجمان فیرانڈو ہیڈالگو کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 2 بچے شامل تھے۔


    میکسیکو بس حادثے میں 16 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 21 دسمبر 2015 کو جنوبی میکسیکو کے گاؤں لاس لیمونز کے قریب سیاحوں سے بھری بس ایک مسافر کوچ ٹکرا گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ناروے: سیاحوں کی بس حادثے کا شکار،3افراد ہلاک

    ناروے: سیاحوں کی بس حادثے کا شکار،3افراد ہلاک

    ناروے کے علاقے نمسکوگن میں سیاحوں سے بھری بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ تین سیاح مو قع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئی۔

    یورو بس جسے ایک سوئس کمپنی آپریٹ کرتی ہے، سیاحوں کو لے کر ناروے کے علاقے نمسکو گن کے ہائی وے سے گزر رہی تھی کہ سڑک کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی، جس سے تین سیاح موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    زخمی سیاحوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بس میں سوار تمام سولہ سیاحوں کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے۔