Tag: سیاحوں

  • سیاحوں کو شکایت کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک نے کھانا منہ پر دے مارا

    سیاحوں کو شکایت کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک نے کھانا منہ پر دے مارا

    ویانا : آسڑیا میں کھانے سے متعلق شکایت کرنے پر ریسٹورنٹ مالک آپے سے باہر ہوگیا اور مہمانوں کی شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے کھانا ان کے منہ پر دے مارا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی آسٹریا میں پولیس کو ریسٹورنٹ سے متعلق انوکھی شکایت موصول ہوئی جہاں ریسٹورنٹ مالک نے آڈر کی گئی ڈش نہ ملنے کی شکایت کرنے پر مہمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شمالی آسٹریا میں واقع باڈ شالر باخ پر سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ چہل قدمی، خاموشی اور سکون کے باعث جاری رہتا ہے اور جس گیسٹ ہاؤس میں مہمانوں کے ساتھ ناروا واقعہ پیش آیا وہ ’اچھے گھریلوں کھانوں کیلئے جانا جاتا ہے‘۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات مذکورہ جگہ جانے والے دو سیاحوں کو خاموشی اور سکون مسیر نہیں آیا اور ریسٹورنٹ مالک کے ہاتھوں انہیں زخمی ہونا پڑا۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے غلط ڈش ملنے پر شکایت کی جس کے بعد 56 سالہ ریسٹورنٹ مالک نے کھانا ان کے منہ پر دے مارا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متاثرہ شخص نے تحریر کیا کہ ’مجھے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا، میرے خیال سے ریسٹورنٹ مالک نشے میں تھا‘۔

    متاثرہ سیاحوں کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ مالک مسلسل نازیبا زبان بھی استعمال کرتا رہا اور پولیس کی ریسٹورنٹ آمد کے بعد بھی مالک نے گالم گلوچ بند نہیں کی جبکہ پولیس کو فون کرنے کی کوشش کے دوران مارپیٹ بھی کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ریستوران پیدل چلنے والوں، سائیکل پر سفر کرنے والوں اور دوسرے مسافروں میں بھی خاصا مقبول ہے۔

  • یورپی خواتین سیاحوں کے قتل میں داعش ملوث ہے، مراکشی حکام

    یورپی خواتین سیاحوں کے قتل میں داعش ملوث ہے، مراکشی حکام

    رباط : مراکشی حکام نے دو یورپی خواتین سیاح کے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کی شہری 24 سالہ لوئسیا جیس پرسن اور ناروے کی شہری 28 مارن یولینڈ تین روز قبل مراکش کے مشہور سیاحتی مقام اور شمالی افریقہ کی بلند ترین چوٹی توبقال پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جنہیں چھری سے ذبح کیا گیا تھا۔

    مراکشی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دونوں خواتین کو قتل کرنے سے قبل ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں ملزمان کو دہشت گردوں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکّی نے مراکشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بہیمانہ دوہرے قتل کی تحقیقات دہشت گردی کی دفعات کے تحت کی جائیں۔

    یورپی خواتین کے قتل میں ملوث ملزمان

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیس پرسن نے مارن یولینڈ کے ہمراہ مراکش کا سفر اختیار کیا تھا تاکہ ایک ماہ کی چھٹیاں سیاحت میں گزرے، دونوں خواتین کے سیاحتی دورے میں اٹلس پہاڑوں کا دورہ بھی شامل تھا۔

    مراکشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنا تعلق مراکش شہر کے دہشت گرد گروہ سے بتایا تھا، مزید تین ملزمان کو اسی شہر نے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ کا کہنا ہے کہ ’معصوم لوگوں کو بے وجہ بہیمانہ قتل کیا گیا ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بھروسہ ہے کہ مراکشی حکام ذمہ داروں کو تلاش کرکے سزا دیں گے‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2003 میں کاسا بلانکا میں ہونے والے دھماکے کے بعد مراکش سمیت شمالی افریقہ کے متعدد ممالک میں دہشت گردوں نے اپنی کارروائیاں کی تھیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مراکش سے تعلق رکھنے 1600 افراد نے سنہ 2015 میں عراق و شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی جو اب واپس اپنے گھر (مراکش) آچکے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں بیلجیئم اور فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں بھی مراکشی شہری ملوث تھے۔

  • فرانس کا تاریخی پینن سولا ہوٹل 4سال بعد سیاحوں کیلئے کھل گیا

    فرانس کا تاریخی پینن سولا ہوٹل 4سال بعد سیاحوں کیلئے کھل گیا

    پیرس :فرانس کے تاریخی پینن سولا ہوٹل کو چار سو تیس ملین یورو کی لاگت سے تزئین و آرائش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع تاریخی پینن سولا ہوٹل دو سو کمروں پر مشتمل ہے، ہوٹل کی تزئین و آرائش کا کام چار سال میں مکمل کیا گیا ہے اور اس پر چار سو تیس ملین یورو کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔

    تاریخی ہوٹل کی از سرنو آرائش کا مقصد سیاحوں اور امرا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے علاوہ ملک کا امیج بہتر بنانا، ہوٹل انڈسٹری کی ترقی اور ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرنا ہے۔