Tag: سیاح پھنس گئے

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

    سوات: مالم جبہ میں شدید برفباری کے باعث سیاح پھنس گئے، گزشتہ 10 گھنٹے سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 نے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، اس وقت ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

    ڈی سی سوات نے سیاحوں سے محتاط سفر کرنے کی ہدایت کی ہے، ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر سوات کنٹرول روم اور ریسکیو 1122 سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

    اس کے علاوہ گجرات شہر اور گردو نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کالام میں 4فٹ، مالم جبہ میں 3فٹ برف پڑ چکی ہے، بالائی سوات نے برف کی سفیدچادراوڑھ لی ہے، برفباری سے جنت نظیر وادی سوات کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    چلاس دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، فئیری میڈو، نانگاہ پربت پر بھی برفباری جاری ہے۔

    چلاس میں سب ڈویژنزداریل اور تانگیر میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی صورتحال ہے، جبکہ شہر اور گردو نواح میں رات گئے سے ہلکی ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

    کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے متاثر ہونے والی شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پربند کردی گئی ہے، جبکہ اپرکوہستان کے علاقے سازین، لوٹرکے مقام پربارشوں سے لینڈسلائیدنگ کی صورتحال ہے۔

  • موریطانیہ کے ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں نے مدد کی اپیل کر دی

    موریطانیہ کے ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں نے مدد کی اپیل کر دی

    نواکشوط: شمال مغربی افریقی مسلمان ملک موریطانیہ کے ایک ایئر پورٹ پر 10 پاکستانی سیاح محصور ہو گئے ہیں، مقامی حکام نے بغیر کسی وجہ انھیں روک لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موریطانیہ کے دارالخلافہ نواکشوط کے ایئرپورٹ پر 10 پاکستانی سیاح محصور بنا دیے گئے ہیں، ایئر پورٹ حکام نے پاکستانیوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے 36 گھنٹے سے روک رکھا ہے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیاحوں کو کھانے پینے کو بھی کچھ فراہم نہیں کیا گیا، محصور پاکستانی سیاحوں نے سفارتی مدد کے لیے اعلیٰ حکام سے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے۔

    پاکستانی سیاحوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ویزے موجود ہونے کے باوجود ایئر پورٹ حکام ان کی بات نہیں سن رہے ہیں، ایئر پورٹ حکام ملک میں انٹری نہ دینے کی وجہ بھی نہیں بتا رہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی، مسافر ٹورنٹو ایئر پورٹ پر پھنس گئے

    یاد رہے کہ 4 نومبر کو ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز فنی خرابی کے باعث روانہ نہ ہو سکی تھی، بوئنگ 777 طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوا تھا جس کی وجہ سے مسافر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے، پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر ہوئی۔

    طیارے کے پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی تھی، بتایا گیا تھا کہ طیارے کے پارٹس اگلے دن پاکستان سے کینیڈا کے لیے روانہ کیے جانے تھے۔

  • نتھیاگلی: متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، فوجی جوان امداد کے لیے روانہ

    نتھیاگلی: متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، فوجی جوان امداد کے لیے روانہ

    ایبٹ آباد: نتھیاگلی جاتے ہوئے متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، پاک فضائیہ کی ریسکیو ٹیمیں امداد کے لیے روانہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نتھیاگلی کے قریب توحیدآباد میں سیاحوں کے پھسنے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا، ریسکیوٹیموں کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی، فضائیہ کی ریسکیوٹیمیں سول انتظامیہ کی مدد کریں گی، ریسکیوٹیموں کے پاس ادویات اور خوراک موجود ہے۔

    برفباری، گاڑیاں اسٹارٹ نہ ہونے سے سڑک بلاک ہے، متاثرہ سڑک کو کلیئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، گاڑیوں میں ایندھن بہت محدود مقدار میں بچا ہے۔

    دوسری جانب برف میں پھنسے سیاح نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں میں فیملیاں اور بچے موجود ہیں، گاڑیوں میں ایندھن بہت محدود مقدار میں بچاہے۔

    محصور سیاح کا کہنا تھا کہ 5گھنٹے سے توحیدآباد میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں ریسکیو کیا جائے۔