Tag: سیاست دانوں

  • پرینیتی چوپڑا کا سیاست دانوں سے متعلق  پرانا بیان وائرل

    پرینیتی چوپڑا کا سیاست دانوں سے متعلق  پرانا بیان وائرل

    بالی وڈ کی اداکارہ پریتیتی چوپڑا کا سیاست دانوں سے متعلق دیا گیا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    بالی ووڈ  اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، البتہ شادی کا اعلان دونوں نے اب تک نہیں کیا لیکن کئی معروف شخصیات جوڑے کی شادی کی تصدیق کرچکی ہیں۔

    تاہم اسی دوران پرینیتی چوپڑا کا شادی کے حوالے سے دیا گیا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اداکارہ انٹرویو میں شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سارے اچھے آپشنز ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہوں گی‘۔

    متعلقہ: ’پرینیتی چوپڑا بہت جلد شادی کرنے والی ہیں‘

    انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’جیسا کہ مجھے سفر، پانی، سمندر، تیراکی سے محبت ہے تو میں چاہتی ہوں کہ جس سے بھی میری شادی ہو، وہ ایک خود ساختہ شخص ہونا چاہیے‘۔

    متعلقہ: گلوکار ہاڑی سندھو کا پرینیتی چوپڑا کی شادی سے متعلق انکشاف

    انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ایسے مرد پسند ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خود بنائی ہو‘۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں پرینیتی کے ساتھی اداکار وگلو کار ہارڈی سندھو نے پری نیتی کی شادی کی خبروں کی تصدیق کی تھی۔

  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی، امریکی سیاست دانوں کی تنقید

    ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی، امریکی سیاست دانوں کی تنقید

    واشنگٹن : ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن سیاست دانوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ٹرمپ کے اقدامات غیر قانونی ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدارتی ایگزیکٹوآرڈر کے ذریعے ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس اقدام کے ذریعے کانگریس سے بالاتر ہوکر اپنے فیصلے کو منوانے کی کوشش کریں گے، یاد رہے کہ کانگریس نے اس منصوبے کے لیے فنڈنگ سے انکا ر کیا تھا۔

    ڈیموکریٹک کے سینیئر سیاست دان نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں جبکہ متعدد ریپبلیکن سیاست دانوں نے بھی ٹرمپ کے اس عمل کو ’غیر قانونی‘ قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے اربوں ڈالر لینا چاہتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر اہم حصّہ تھی۔

    مزید پڑھیں : صدارتی ایگزیکٹوآرڈر کے ذریعے ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے‘ سارہ سینڈرز

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سارہ سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دیوار کی تعمیر کے لیے دیے گئے بیانات پرقائم ہیں، صدر ٹرمپ حکومتی فنڈنگ بل پر دستخط کریں گے۔

    دوسری جانب ریپبلکن سینیٹرمچ میک کونل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایمرجنسی لگانے کے لیے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : میکسیکو دیوار: امریکی صدرنے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

    رواں ماہ 2 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے مسلسل انکاری ہیں۔

    امریکا میں کئی ہفتوں سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن 24 جنوری کو ختم ہوگیا تھا لیکن 35 روزہ جزوی بندش کے باعث ملکی سرمایہ کاری اور دیگر تجاری امور بھی متاثررہے۔ ملکی معیشت کو 11 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔