Tag: سیاست

  • سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سلمان خان

    سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

    سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی فنکاروں پر شیو سینا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے خلاف کہا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، سلمان خان کا کہنا تھاکہ کسی فلم میں اداکاروں کی کاسٹ کا معاملہ مکمل طور پر تخلیقی عمل ہوتا ہے جسے کو ئی فلمساز ہی بہتر سمجھ سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں اگر کسی فلمساز کے خیال کے مطابق کوئی پاکستانی اداکار اس کے منتخب کردہ کردار کو بہتر انداز میں اداکر سکتا ہے تو اس پر اعتراض کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔

    دبنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عوام میڈیا کی طرف سے دکھائے جانے والے پروگرامز سے لطف اٹھاتے ہیں یہ انکی مرضی پر منحصرہے کہ وہ پاکستانی شوز شوق سے دیکھیں یا بھارتی۔

    انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں ہماری فلموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ہمارے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد سرحد کے اس پار رہتی جو ہمارے لیئے خاطر خواہ منافع کا باعث بھی بنتی ہے۔

    سلمان خان نے کہا کہ سیاستدانوں کو آرٹ سے الگ رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف سمت چلنے والی دو چیزیں ہیں۔

  • انجلینا جولی نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

    انجلینا جولی نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

    ہالی ووڈ میں اداکاری سے عالمی سطح پر شہرت پانےوالی اور 2012ءسے دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی بنیادوں پر مصروف عمل رہنے والی انجلینا جولی نے سیاست ، سفارت یا حکومت میں سے کسی ایک میدان میں آنے کا عندیہ دیا ہے۔ایک انٹرویومیں انجلینا جولی نے کہاکہ اگر آپ حقیقی معنوں میں بڑی تبدیلی چاہتے ہیں تو پھر آپ کے پاس ذمہ داری کا ہونا ضروری ہے ، انکی ایماندارانہ رائے ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ سیاست ،سفارتکاری کےلئے یا انتظامی امور کی انجام دہی میں سے کس شعبے کیلئے موضوع ہیں البتہ وہ ان شعبوں میں سے کسی ایک میں آنے کے لیے تیار ہوں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جولی نے کہا کہ جب آپ انسانیت کے لیے کچھ کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ سیاست کی کیا اہمیت ہے۔