Tag: سیاسی

  • جلد یا بدیر، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، عظمیٰ بخاری

    جلد یا بدیر، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، عظمیٰ بخاری

    لاہور (13 جولائی 2025): پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلد یا بدیر سیاسی اور جمہوری لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر ایک بار پھر این آر او مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ این آر او کے لیے مختلف لوگوں کو پکار رہے ہیں۔ سیاسی مسائل سیاسی طریقہ سے ہی حل ہوتے ہیں۔ جلد یا بدیر انہیں بھی سیاسی اور جمہوری لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک طرف آپ کہہ رہے کہ سیاست آپ کا کام نہیں، دوسری طرف بات بھی ان سے ہی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تو ٹرمپ کی فون کال کا انتظار کرتے رہے، لیکن وہاں سے مِس کال تک نہیں آئی۔ آج یہ جو کیسز بھگت رہے ہیں، یہ ان کی اپنی ہی مہربانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ آئے، تو پنجاب نے انہیں ویلکم کیا۔ وہ اگر گنز لے کر آئیں گے تو اس کی اجازت نہیں مل سکتی۔ وہ اگر پنجاب کی ترقی، خوشحالی اور سکون کو آگ نہ لگائیں تو ہمیں جلسے کی اجازت دینے پر بھی اعتراض نہیں۔

    پنجاب کی وزیر نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کئی بار احتجاج کا اعلان کر چکے، لیکن کہیں بھی احتجاج نہیں ہوا۔ وہ 90 دن کی بات تو اپنی نوکری بچانے کے لیے کر رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور ماضی میں بھی اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے پنجاب میں صفائی اور لوگوں کو سہولتیں دیکھی ہونگی۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں گڈ گورننس کا فرق بھی دیکھ لیا ہوگا۔ علی امین اپنی کابینہ کے ساتھ پنجاب کا مطالعاتی دورہ کریں۔ ہم انہیں اور ان کی کابینہ کو بتائیں گے کہ پشاور میں صفائی کیسی کرنی ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جتنا ظلم پی ٹی آئی نے پاکستان پر کیا، کبھی کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں کیا۔ سیاستدان پھانسی چڑھ گئے، موت کی چکیوں میں رہے، لیکن ملک کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے 9 مئی کیا اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھے کہ یہ ملک کے خلاف ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پنجاب پہنچ چکے ہیں۔ آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی تحریک کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے جو 90 روز تک جاری رہے گی۔ ہر شہر اور گلی میں تحریک چلائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/gandapur-pti-90-days-movement-13-07-2025/

  • ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی اختلاف، ٹرمپ نامی کتے کا قتل

    ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی اختلاف، ٹرمپ نامی کتے کا قتل

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم نام کتے کی فائرنگ سے ہلاکت کا معاملہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی موجود ہیں جو جانوروں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کام کرتی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ نامی کتے کو امریکی صدر ٹرمپ سے سیاسی رقابت کی بنیاد پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر کتے کے قتل کی خبریں سامنے آئیں تو ٹرمپ کے حامیوں اور جانوروں کے حقوق کی جنگ لڑنے والی تنظیموں نے کتے کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔

    مینیسوٹا پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ کتے کو گولی مارنے والے نے میشیوں کے ریوڑ کو بچانے کیلئے کے ماری تھی، پولیس نے کتے کو سیاسی رقابت کی بنیاد پر مارنے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

    پولیس چیف کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کتے کی موت کو بنیاد بناکر شہریوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ کتا 2016 کو پیدا ہوا تھا اور اسی سال ٹرمپ بھی صدر منتخب ہوا تھا، کتے کا مالک رینڈل تھوم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں اسی لیے انہوں نے کتے کا نام بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھا تھا۔

    کتے کے قتل پر آواز اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو رینڈل کے پڑوسی نے قتل کیا ہے کیوں کہ وہ ڈیمو کریکٹ ہے۔

  • انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، بیرسٹر علی ظفر

    انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، بیرسٹر علی ظفر

    اسلام آباد : نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں، فیصلہ عوام کا ہوگا، جس کو چاہے جتوا دے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، الیکشن میں فیصلہ عوام کا ہوگا، جس کو چاہے جتوا دے۔

    نگراں وزیر قانون ملک میں تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہو رہے ہیں، شفاف و غیر جانبدار انتخابات کے لئے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ ووٹر بہتر جانتا ہے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے، نگراں حکومت غیر جانبدار انداز میں بخوبی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کررہے ہیں، تین سال کی محنت سے الیکشن ایکٹ 2017 منظور کرایا گیا تھا، نگراں حکومت طویل مدتی فیصلے نہیں کرسکتی، الیکشن نتائج کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔


    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عدالتیں بھی سیاسی ہوگئیں ہیں‘ڈونلڈٹرمپ

    عدالتیں بھی سیاسی ہوگئیں ہیں‘ڈونلڈٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا لگتا ہے کہ عدالتیں بھی سیاسی ہو گئی ہیں اور انہوں نے ججوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ بہترہوتا کہ وہ بیانات پڑھتے اور وہ کرتے جو صحیح ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حوالےسے جاری کیے گئے اپنے ایگزیکٹو آرڈر کے دفاع کےلیے میدان میں آگئے۔

    واشنگٹن میں پولیس سربراہان اور افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہاکہ امیگریشن پابندیاں ہمارے شہریوں کے تحفظ کومد نظر رکھتے ہوئے عائد کی گئی تھیں۔

    امریکی صدرصدرنے وفاقی اپیل کورٹ میں 7مسلم ممالک کے حوالے سےسفری پابندی پر نظر ثانی کی سماعت کو باعث شرم قرار دیا اور کہا کہ یہ سیاسی وجوہات کی وجہ سے کیاجارہا ہے۔

    مزید پڑھیں:امریکی وفاقی جج نےٹرمپ کاامیگریشن آرڈرمعطل کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ غیر ملکیوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگانے کا انہیں جو قانونی اختیار حاصل ہے وہ اتنا واضح ہے کہ ایک ہائی اسکول کے نالائق طالب علم کے لیے بھی اسے سمجھنا مشکل نہ ہوگا۔

    یاد رہےکہ دوروز قبل سان فرانسسکو کی اپیل کورٹ کی سماعت کے دوران ججوں نے سوال کیا تھاکہ کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی جانے والی سفری پابندی صرف مسلمانوں کے خلاف ہے؟۔

    محکمہ انصاف کے وکیل آگسٹ فلینٹجے نےججوں کے سوال پر عدالت کو بتایا کہ سفری پابندی میں کسی مذہب کو نشانہ نہیں بنایاگیا۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    واضح رہےکہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، اور یمن سے امریکہ آنے والوں کے ویزے 90 روز تک معطل کر دیے گئے تھے۔