Tag: سیاسی انتقام

  • ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل

    ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل

    کراچی: ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا کہ ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے۔

    شہبازگل نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، کرپشن کوبچانے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، دونوں کرپشن کے لیے کبھی دائیں اورکبھی بائیں جانب کے ہوجاتے ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کسی حکومت کے خلاف تحریک ہو تو اس کی وجہ ہوتی ہے، دونوں جماعتوں کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

    شہبازگل نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عوام ان کی کوئی بات ماننے کوتیار ہوں گے، دونوں جماعتوں کے بیانیے میں کوئی جان نہیں ہے۔

    بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    یاد رہے کہ دو روز قبل ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراجاؤں کی طرح حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک اسپتال نہ بناسکے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئے پاکستان میں شاندار اسپتال بنائے گی، شاندار اسپتال بنائے جائیں گے تاکہ ان جیسے حکمرانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔

  • دیکھو اور انتظار کرو: مریم نواز کا ٹویٹ

    دیکھو اور انتظار کرو: مریم نواز کا ٹویٹ

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ انتقام کی کوئی ضرورت نہیں ہے، بس دیکھو اور انتظار کرو۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ انھیں سیاسی مخالفین سے کسی انتقام کی ضرورت ہی نہیں ہے بلکہ انھیں صرف دیکھنا انتظار کرنا چاہیے۔

    مریم نواز نے کارکنوں سے کہا کہ جنھوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی آخر کار وہ خود اپنے آپ کو نقصان پہنچائیں گے۔

    سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے ساتھ خوش قسمتی ساتھ رہی تو انھیں یہ نظارہ دیکھنے کا موقع بھی مل جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے سے شروع ہونے والی خبروں‌ کا سلسلہ اس وقت اپنے اختتام کو پہنچا جب وزیر اعظم ہاؤس سے اہم بیان جاری ہوا جس کے مطابق کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کر دیے گئے۔

    وزیر اعظم آفس کے مطابق فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی، غلام سرور کو ایوی ایشن، اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ، شہریار آفریدی کو سیفران، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کے قلم دان سونپے گئے جب کہ اسد عمر کی جگہ فی الحال عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

  • یہ کون سا قانون ہےکہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب

    یہ کون سا قانون ہےکہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج تک نوازشریف کے خلاف ثبوت تلاش کے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں سیاسی انتقام کی پرواہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے ریفرنس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پرانا ریفرنس نامکمل تھا، یہ کون سا قانون ہے کہ نامکمل ریفرنس پر کارروائی شروع کردیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ اورعام انتخابات اپنے وقت پرہوں گے، افواہیں 2014 کے دھرنے سے ہی دم توڑنا شروع ہوگئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواقامہ پرگھربھیجا گیا جبکہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تک نوازشریف کے خلاف ثبوت تلاش کیے جارہے ہیں، ثبوت دینے والے کس کے رشتے دارہیں سب کوپتہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • حکمرانوں نے سیاسی انتقام کی انتہاء کردی، چوہدری شجاعت

    حکمرانوں نے سیاسی انتقام کی انتہاء کردی، چوہدری شجاعت

    لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سیاسی انتقام کی انتہاء کردی، ہمارے فلاحی ٹرسٹ میں یتیموں، بیواؤں کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ق لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے لاہور میں قائم اپنی بہن کے فلاحی ادارے ’’الجنت ٹرسٹ‘‘ کو پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی مذمت کردی۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ الجنت ٹرسٹ غیرسیاسی ادارہ ہے جو پندرہ سال سے لاہور میں فری رہائشی و تعلیمی مرکز چلا رہا ہے اور کینسر کے مریضوں کا بھی مفت علاج کیا جارہا ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت کے زیرانتظام ایل ڈی اے کے عملے نے بلڈوزر لے کر ٹرسٹ کی بلڈنگز کو مسمارکرنے کا کام شروع کیا مگر وہاں موجود بیواؤں، یتیم بچوں اور غریبوں کی بڑی تعداد بلڈوزر کے آگے بیٹھ گئی۔

    اس موقع پر الجنت ٹرسٹ کے متاثرین نے صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کیا اور حکمرانوں کیخلاف نعرے لگائے۔