Tag: سیاسی تبدیلی

  • خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت

    خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت

    پشاور(14 جولائی 2025): خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، رہنما مسلم لیگ ن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے درمیان غیر رسمی سیاسی مشاورت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اس مشاورت میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوئے، ملاقات پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد ہوئی۔

    اس سلسلے میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی جلد بڑی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملاقات کے دوران صوبائی اپوزیشن قیادت نے سینیٹ انتخابات بھی مل کر لڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمن سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

      ملاقات میں وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے حوالے سے قبائلی عوام کے تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • شام میں سیاسی تبدیلی کے ساتھ قومی فٹبال ٹیم کا لوگو بھی تبدیل

    شام میں سیاسی تبدیلی کے ساتھ قومی فٹبال ٹیم کا لوگو بھی تبدیل

    شام میں سیاسی تبدیلی اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی قومی فٹبال ٹیم کی کٹ اور لوگو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی فٹبال ٹیم کی کٹ اور لوگو تبدیل کر دیا گیا۔ شامی فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کی سرخ رنگ کی کٹ کو سبز رنگ میں بدل دیا۔

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شامی فٹ بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی سبز کٹ میں ملبوس تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس تبدیلی کو "تاریخی” قرار دیا۔

    نئے لوگو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فیڈریشن نے لکھا یہ لوگو شامی کھیلوں میں اقربا پروری، جانبداری اور بدعنوانی سے پاک پہلی تاریخی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ فٹ بال شام میں ایک مقبول کھیل ہے، جو نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ ملک کے مختلف سماجی و سیاسی طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

    1936 میں شامی فٹ بال ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد، شام کی فٹ بال ٹیم نے ایشین کپ اور فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر سمیت کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-videos-syria-bashar-al-assads-palace-people-looted/