Tag: سیاسی جرگے

  • حکومت اور پیپلزپارٹی سیاسی جرگے کے نکات پر متفق

    حکومت اور پیپلزپارٹی سیاسی جرگے کے نکات پر متفق

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( نواز ) عمران خان کی جانب سے عدا لتی کمیشن بنانے کے مطالبے پر سیاسی جرگے کے نکات پر متفق ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سینیٹر رحمٰن ملک سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اعتراض نہ ہو تو حکومت کو سیاسی جرگے کے نکات قبول ہیں۔

    اس موقع پر رحمٰن ملک نے کہا کہ وہ جلد پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات میں سیاسی جرگہ کی سفارشات پر ان کی رائے لیں گے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے جرگہ کی سفارشات قبول کرنے پر حکومت کو سراہا اور کہا کہ اگر پی ٹی آئی ان سفارشات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتی ہے توجلد جوڈیشنل کمیشن قائم کردیا جائے گا۔

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےامید ظاہر کی ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی میں جلد مذاکرات ہونگے۔

    اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور رحمان ملک میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جلد مذاکرات ہوں اور جلد سے جلد مسئلہ حل ہواور تحریک انصاف اسمبلی میں واپس آجائے ۔

     پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا اس موقع پر کہنا تھا،جرگے نے قومی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا جس کی وجہ سے بڑےبڑےاختلافات میں کمی آئی ۔

     رحمان ملک کا کہنا تھا جو ڈیشل کمیشن جلد اور عوام کی خواہشات کے مطابق بننا چاہیئے ۔

  • رحمان ملک اور سراج الحق کا پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ

    رحمان ملک اور سراج الحق کا پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ

    پشاور: جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نےکہاہےملٹری کورٹس پر رضامندی حکومتی درخواست پر کی،رحمان ملک نے افغانستان سےملا فضل اللہ کو مانگ لیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    پشاور میں سیاسی جرگے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاپشاور تین دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے،سراج الحق نے کہا حکومتی اپیل پر ملٹری کورٹس کے قیام پررضا مند ہوئے۔

     پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نےپشاورشہدا کیلئے نشان حیدرکامطالبہ کرتے ہوئےافغان حکام سے ملا فضل اللہ کوپاکستان حوالے کرنے کی اپیل کی،سیاسی جرگے کےرہنماؤں نےپشاورشہداکےایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی۔

  • جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد: سیاسی جرگےکےسربراہ سراج الحق کہتےہیں جب دونوں فریق متفق ہیں تو عدالتی کمیشن بن جانا چاہئے،رحمان ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت تصادم کو روکیں اور ایک میز پر آئیں۔

    سیاسی جرگے کا اجلاس اسلام آباد میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہوا سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے،وہ مرحلہ آگیا ہے جب پی ٹی آئی اور حکومت کا موقف ایک ہے،رحمان ملک نے کہا کہ فریقین تصادم کو روکیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں، اجلاس میں فیصل آباد واقعے پر اظہار افسوس اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

  • ایک دھرناختم ہونےسے سیاسی بحران ختم نہیں ہوا، سراج الحق

    ایک دھرناختم ہونےسے سیاسی بحران ختم نہیں ہوا، سراج الحق

    اسلام آباد: امیرجماعتِ اسلامی اور سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے ایک دھرنا ختم ہونے سے سیاسی بحران ختم نہیں ہوا جبکہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جمہوریت کودرپیش خطرات اب تک نہیں ٹلے۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی سےاستدعا کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کےاستعفوں کا معاملہ فی الحال ملتوی کردیا جائے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور ہونے سے سیاسی بحران بڑھ جائے گا، اسپیکر سے کہا ہے کہ استعفوں پرعجلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

    رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جمہوریت سے خطرہ ابھی ٹلا نہیں، جب تک دھرنے اور دیگرسرگرمیاں جاری ہیں، جمہوریت خطرے میں ہے، رحمان ملک نے حکومت اورعمران خان سے اپیل کی وہ آگے بڑھیں اور بات کریں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہو گئے تو بات آگے تک چلی جائے گی عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے کا پاس کریں۔

    انہوں نےکہا کہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں نہ ڈال کرحکومت نے اچھا کام کیا۔

  • آئندہ 2 روز میں سیاسی جرگے کی وزیرِاعظم سے ملاقات متوقع

    آئندہ 2 روز میں سیاسی جرگے کی وزیرِاعظم سے ملاقات متوقع

    اسلام آباد: آئندہ دو روز میں وزیرِاعظم نوازشریف سے سیاسی جرگے کی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے سیاسی جرگے نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، آئندہ دو روز میں وزیرِاعظم سے سیاسی جرگے کی ملاقات متوقع ہے، اس ملاقات میں سیاسی تعطل کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی جائیں گی۔

    اسی تناظر میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے اپنے وفد کے ہمراہ منصورہ میں جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری بحران کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے، سیاسی جرگے میں سراج الحق ، رحمان ملک او ر دیگر شامل ہیں۔