Tag: سیاسی رہنماؤں کی مذمت

  • بھارتی جارحیت پرحکومت کی خاموش کیوں? سیاسی رہنماؤں کا سوال

    بھارتی جارحیت پرحکومت کی خاموش کیوں? سیاسی رہنماؤں کا سوال

    اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے پر پاکستانی رہنماؤں نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

    اسلام آباد ڈی چوک پردھرنے سےخطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت سے پاکستانی عوام شہید ہو رہے ہیں نوازشریف کا بیان سامنے کیوں نہیں آیا۔

    کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئےالطاف حسین نے بھارتی وزیرِاعظم سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں جنگ کوئی اچھی چیز نہیں پاکستان کی صبر کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کر سربراہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چار روز سے کنٹرول لائن پر شہادتیں ہورہی ہیں، وزیرِاعظم کس خوف میں مبتلا ہیں جو مذمت نہیں کررہے۔

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور وزیرِاعظم کی بےحسی پر قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے، حامد رضا کا کہنا تھا کہ کے بارہ تاریخ کو فیصل آباد میں ہونے والا اتحادی جماعتوں کا جلسہ ن لیگ کے غبارے میں رہی سہی ہوا کو بھی نکال دیگا۔

  • کوئٹہ بم دھماکے پر سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    کوئٹہ بم دھماکے پر سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    اسلام آباد: کوئٹہ اسپنی روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے پر سیاسی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے ۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے اسپنی روڈ پر دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے پولیس، انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنےکی ہدایت کی ہے، وزیراعلی نے کہا کہ صوبے کے حالات خراب کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مویشی منڈی کے قریب دھماکے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بم دھماکے کا فوری نوٹس لیکر ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف لڑے گی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خطبۂ حج کے بعد واضح ہے کہ مسلمان کو قتل کرنیوالا مسلمان نہیں۔